Tag: hartal ka elan

  • پنجاب: ٹیکسٹائل ملز مالکان کا 6 دسمبرکو ہڑتال کا اعلان

    پنجاب: ٹیکسٹائل ملز مالکان کا 6 دسمبرکو ہڑتال کا اعلان

    لاہور: پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 6 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 6 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کے لئے گیس کی قیمتوں میں کمی جائے۔

    آپٹما کے مرکزی رہنما اعجاز گور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ستر سے زائد ٹیکسٹائل ملیں بند ہوچکی ہیں، جس کے باعث لاکھوں کی تعداد ملازمین بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    رہنماؤں کا کہناتھا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو بجلی اورگیس دوسرے صوبوں کی نسبت مہنگی مہیا کی جارہی ہے، سندھ میں گیس کی قیمت 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ پنجاب میں 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسو سی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ منصفانہ برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔ آپٹما رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

    واضح رہے کہ ملکی کُل برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ تقریباً 60 فیصد ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی مسلسل گھٹتی برآمدات کے باعث ملکی برآمدات میں میں کمی آرہی ہے۔

  • لاہور: تاجروں کا یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    لاہور: تاجروں کا یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    لاہور : انجمن تاجران پاکستان نے یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاجر بینکوں کی جانب سے عائد ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس پر سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں نے یکم اگست کو  ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

    ترجمان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ ہڑتال کا فیصلہ نعیم میر کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    تاجر کنونشن میں مختلف تاجر تنظیموں نے شرکت کی اور ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں تین فیصد کمی کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔