Tag: Harvey

  • ارما طوفان کا مشاہدہ کرنے والے شخص کا کیا حال ہوا؟

    ارما طوفان کا مشاہدہ کرنے والے شخص کا کیا حال ہوا؟

    گو کہ قدرتی آفات سیلاب، طوفان، زلزلے وغیرہ کوئی معمولی بات نہیں اور ایسے مواقعوں پر لوگ سب سے پہلے اپنی جانیں بچانے کی فکر کرتے ہیں۔ لیکن ایسے دیوانوں کی بھی کمی نہیں جو ایسے حالات میں بھی باہر نکل کر عجیب و غریب حرکات کرنا چاہتے ہیں۔

    اب اس امریکی ماہر موسمیات جسٹن ڈریک کو ہی دیکھ لیں۔ ٹھیک ہے مانا کہ اس کا کام موسم کی جانچ پڑتال کرنا ہے، لیکن اس کے لیے اسے کسی محفوظ مقام سے باہر کھلی فضا میں نکل کر اپنی جان جوکھم میں ڈالنے کی ضرورت ہرگز نہیں تھی۔

    اب اسے اپنے کام سے اخلاص کہیں یا مہم جوئی، فلوریڈا میں طوفان کے دوران یہ حضرت گاڑی میں اپنے ایک دفتری ساتھی کے ساتھ کھلے میدان میں جا پہنچے اور خود ہوا کو جانچنے کا آلہ لے کر گاڑی سے باہر نکل کر کھڑے ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر

    لیکن اسے کھڑا ہونا نہیں کہا جاسکتا کیونکہ 117 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں انہیں اڑائے لیے جارہی تھیں اور وہ بمشکل اپنے قدم روکے ہوئے تھے۔

    گاڑی میں بیٹھے ان کے ساتھی جو خود بھی ماہر موسمیات تھے، نے ان کی یہ ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر نہ صرف بے حد وائرل ہوئی بلکہ دنیا کو امریکی ریاستوں میں تباہی مچانے والے خوفناک طوفانوں کی شدت کا بھی اندازہ ہوا۔

    یاد رہے کہ امریکا میں ایک ہفتے کے اندر آنے والے 2 سمندری طوفان ہاروے اور ارما بحر اوقیانوس کی تاریخ کے بدترین اور تباہ کن طوفان قرار دیے جارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکساس میں ہاروے کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں، 47 ہلاک

    ٹیکساس میں ہاروے کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں، 47 ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس سے 6 ارب ڈالر مدد کی درخواست کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ہاروے ٹیکساس سے گزر گیا لیکن اپنے پیچھے بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کی داستان چھوڑ گیا۔

    ٹیکساس کا شہر ہیوسٹن ہاروے سے سب زیادہ متاثر ہوا۔ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان اور شدید بارشوں سے 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔

    مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوج اور پولیس کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر اور کشتیوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

    ٹیکساس میں تیل صاف کرنے کی ریفائنریاں بند ہیں جس سے امریکا میں توانائی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ہیوسٹن کے قریب ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے آگ بھی بھڑک اٹھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہاروے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کانگریس سے 6 ارب ڈالر کی امداد جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کا دورہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کا دورہ

    ہیوسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعدادتیس ہوگئی‘ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کا دورہ کیا اورطوفان سے ہوئی تباہی کاجائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان ہاروی کے بعد مسلسل بارش اورسیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچا دی‘ جس کے سبب لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھر ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گھر‘ سڑکیں اورگاڑیاں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ائیرپورٹس اور رن وے زیرِ آب آجانے سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب انتظامیہ نے آفت کے اس دور میں لوٹ مارکے واقعات روکنے کے لئے ہیوسٹن میں رات کا کرفیونافذکردیا ہے۔طوفان کے بعدپانی کی سطح بڑھنے سے دوڈیموں میں طغیانی آگئی ہے۔

    سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر*

     موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹیکساس کا دورہ کیا اورسیلاب سے ہوئی تباہی کاجائزہ لیا۔صدرٹرمپ کوطوفان سے نقصانات اورامدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق یہ طوفان 500 سالوں میں سب سے شدید طوفان ہے اور اس سے نمٹنے کے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

     واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکسس میں سیلاب کے باعث امدادی کارروائیوں میں 1800 امریکی فوجیوں کی خدمات لی گئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔