Tag: hasan askari

  • انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، حسن عسکری

    انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، حسن عسکری

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شفاف انتخابا تکے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرائیں گے۔

    [bs-quote quote=”نگراں حکومت کا بنیادی فرض شفاف و منصفانہ الیکشن کرانا ہے، ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پرامن فضا اور ماحول فراہم کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”حسن عسکری” author_job=”نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگراں حکومت کا بنیادی فرض شفاف و منصفانہ الیکشن کرانا ہے، ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پرامن فضا اور ماحول فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہوگا، غیر جانبدار حیثیت میں قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں، تمام پارٹیوں کو یکساں مواقع اور سہولتیں فراہم کریں گے۔

    حسن عسکری نے کہا کہ محدود وقت میں عوام کی بہتری کے لیے بھی کچھ کرنے کا موقع ملا تو کریں گے، چاہتے ہیں کچھ ایسا کام کرجائیں جس سے عوام کو ریلیف ملیں۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے، نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا، اجلاس کے دوران کابینہ کو رولزآف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ڈاکٹر حسن عسکری

    مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ڈاکٹر حسن عسکری

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، کارکردگی دکھائیں گے تو لوگوں کے تحفظات دور ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے مزاراقبال پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند بھی کیے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی مزاراقبال پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے تعلق تھا اور رہے گا، مقرر کردہ وقت کیلئے آیا ہوں، ہمارے آنے کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے۔

    ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع دینے کی ذمہ داری نبھانی ہے، قیام امن بھی نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، مقرر کردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ہماری بنیادی ترجیح شفاف انتخابات کیلئے ماحول دینا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عالمی حیثیت رکھتے ہیں، نگراں حکومت پر لوگوں کا اعتماد کارکردگی سے پیداہوگا، کارکردگی دکھائیں گے تو لوگوں کے تحفظات دور ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئین میں رہتے ہوئے سب کو یکساں مواقع دینے ہیں، نگراں کابینہ محدود ہوگی، کسی جماعت سے تعلق نہیں ہوگا، اکھاڑ پچھاڑ بڑا لفظ ہے، شفافیت کیلئے معمولی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میڈیا میں جو کردار ہے، وہ جاری رہے گا، میں پہلے کوئی سیاسی ایجنڈا رکھتا تھا نہ اب رکھتا ہوں، انتخابات میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمارا مقصد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو شفافیت فراہم کرنا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق والابیان سیاسی ہے، لوگ مفاد کیلئے استعمال کرتےہیں، مختلف سیاسی جماعتیں ووٹوں کیلئے ایسے بیانات استعمال کرتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں