Tag: HASINA WAJID

  • بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی جرائم ٹریبونل نے حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کئے ہیں، وارنٹ جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کے الزامات میں جاری کئے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق عالمی جرائم ٹریبونل کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ سمیت تمام افراد کو 12 فروری تک پیش کیا جائے۔

    اس سے قبل بنگلادیش کی جانب سے بھی بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مشیر توحید حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کو شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے پیغام بھیجا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کو عدالتی کارروائی کے لئے بنگلادیش کے حوالے کیا جائے۔ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے، معاہدے کے تحت شیخ حسینہ کو ملک واپس لایا جا سکتا ہے۔

    توحید حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی خط و کتابت کا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ ”ہم نے ہندوستانی حکومت کو زبانی طور پر ایک نوٹ بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ بنگلادیش کی حکومت شیخ حسینہ کو عدالتی کارروائی کے لیے یہاں واپس لانا چاہتی ہے۔“

    بنگلہ دیش نے حسینہ واجد کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے مدد مانگ لی

    ہندوستان کی وزارت خارجہ اور شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ شیخ حسینہ طلبہ کے مظاہروں کے بعد مستعفی ہو کر اگست میں بھارت فرار ہو گئی تھیں، ان کے خلاف قتل کے 100 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔

  • بنگالی شوبز شخصیات بھی حسینہ واجد کی حکومت گرنے پر خوشی سے نہال

    بنگالی شوبز شخصیات بھی حسینہ واجد کی حکومت گرنے پر خوشی سے نہال

    ڈھاکا: بنگالی شوبز شخصیات نے بھی حسینہ واجد کی حکومت گرنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ”بنگلادیش آزاد ہوگیا“۔

    رپورٹس کے مطابق بنگالی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا، زیادہ تر شوبز شخصیات نے ملک کے قومی پرچم کی تصاویر شیئر کیں اورحسینہ واجد کے دور کے خاتمے کو آمریت کے خاتمے سے تعبیر کیا۔

    اداکاروں، گلوکاروں اور ماڈلز نے طلبہ اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد کی وجہ سے ہی بنگلہ دیش آزاد ہوا،ملک سے آمریت اور کرپٹ سیاست و حکومت کا خاتمہ ہوا۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیشی فوج کی جانب سے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے اگلے روز ملک سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک سے کرفیو اٹھانے کا اعلان بنگلادیشی فوج کے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ نے کیا جب کہ ملک میں تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھول دیا گیا ہے۔

    طلبہ کی ایک بڑی تعداد تعلیمی اداروں کی بندش اور ملکی حالات کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئی تھی، جن کی واپسی میں اب وقت لگے گا۔

    بنگلہ دیشی صدر نے فوج کو سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا

    بنگلادیش میں اساتذہ کی تنظیم یونیورسٹی ٹیچرز نیٹ ورک آج میٹنگ میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

  • حسینہ واجد کی پاکستان دشمنی، کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

    حسینہ واجد کی پاکستان دشمنی، کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

    لاہور : بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔ پی سی بی نےبنگلادیش کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان دشمنی کی ایک اورمثال قائم کردی۔ بھارت کیجانب سے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان آکر کھیلنے کی آفر ٹھکرادی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو جولائی میں دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی، لیکن بنگلادیشی بورڈ کے آفیسر نے رپورٹ کو بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ اطمینان بخش نہیں، اس لئے ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، جس کے بعد پی سی بی نےجوابی دورے کیلئے بی سی بی کو دعوت دی تھی، بنگلادیش نےآخری بار دو ہزار آٹھ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

  • ڈھاکہ: بلاگر کے قتل میں ملوث 5 افراد عدالت میں پیش

    ڈھاکہ: بلاگر کے قتل میں ملوث 5 افراد عدالت میں پیش

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کی پولیس نے بلاگر کے قتل کے الزام میں شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ رواں سال بنگلہ دیش میں 4 روشن خیال افراد کو شدت پسندی کے خلاف لکھنے کے جرم میں قتل کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے قتل ہونے والے 4 بلاگرز میں سے پہلے کے قاتلوں کو آج ڈھاکہ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ہے جو کہ فیصلہ کرے گی کہ آیا مقدمے کی کاروائی شروع کی جائے یا مزید تحقیقات کی جائیں۔

    ڈھاکہ پولیس کے ترجمان منتشرالسلام کا کہنا ہے کہ’’ہم نے بلاگر وشیق الرحمان کے قتل کے الزام میں 5 افراد کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی ہے‘‘۔

    چارج شیٹ میں انصار اللہ بنگلہ ٹیم کے ایک آرگنائزر کو اس کے 4 حامیوں کے ہمراہ گرفتارکیا ہے، پولیس کے مطابق مذکورہ کالعدم تنظیم چاروں بلاگرز کے قتل میں ملوث ہے۔

    وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کو بلاگرز کے قتل کے میں معاملے میں ناکافی اقدامات پر انتہائی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

    پولیس نے ماہ اگست میں 7 دیگر مذہبی شدت پسندوں کو بلاگرز کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا جن میں سے ایک بنگالی نژاد برطانوی شہر ی بھی شامل ہے۔

  • ڈھاکہ: شیخ حسینہ واجد کے قتل کی سازش بے نقاب

    ڈھاکہ: شیخ حسینہ واجد کے قتل کی سازش بے نقاب

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشی حکام نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی ساز ش بے نقاب کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    بنگلہ دیش حکام کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکےقتل کی سازش کا انکشا ف ہو ا ہے یہ سازش کالعدم جماعت المجاہدین نے تیار کی تھی۔ بنگلہ دیشی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈھاکہ کی جیل میں قید حاجی نامی قیدی اور اس کے ساتھیوں نے شیخ حسینہ واجد کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جو بے نقاب ہونے کے باوجود ترک نہیں کیا گیا ہے، بنگلہ دیشی حکام کاکہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کام کر رہا ہے۔