Tag: hasnain bukhari

  • عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں، رابطہ کمیٹی

    عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں کراچی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا کو طالبان سے آزاد کرائیں۔

    ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عمران خان الطاف فوبیا میں مبتلا ہیں ۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ کراچی کے حلقہ دوسوچھیالیس میں ضمنی انتخاب نہیں جیت سکیں گے اسی لیے وہ اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئے ہیں

     رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے الطاف حسین پر تنقید کرنے والے عمران خان کا اصل چہرہ تو لوگوں نےاسلام آباد میں دھرنے کے دوران دیکھ لیا جہاں وہ جمہوریت کے خاتمے کے لیے کسی امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے رہے ۔

     رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عمران خان کراچی پر قبضے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، کراچی کے باشعور عوام ماضی کی طرح اس بار بھی اپنے اتحاد سے سازشی ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے ۔

  • تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے، رابطہ کمیٹی

    تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، کنور نوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تو عمران خان نے شاباش دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے اگر ان کو ووٹ دیں تو اچھے ہیں۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے عمران خان کو خبردار کیا کہ آئندہ کراچی کی عوام کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، وسیم اختر نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس سے حق پرست امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔

  • عمران خان کو الطاف فوبیاہو گیا ہے، رابطہ کمیٹی

    عمران خان کو الطاف فوبیاہو گیا ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو الطاف فوبیاہو گیا ہے، وہ حقیقی دہشتگردوں کی دوسری شکل ہیں۔

    نائن زیرو پر چھاپےکے حوالے سے عمران خان کےبیان پر رد عمل میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ذہنی دیوالیہ پن کے شکار شخص سے چھٹکارہ حاصل کر لینا چاہیئے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود پی ٹی وی اسٹیشن اور پارلیمنٹ ہائوس پر حملہ کرایا، عمران خان نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے گرفتار شدگان کوچھڑوایا اور انہیں بنی گالہ میں پناہ دی۔

    رابطہ کمیٹی کے مطابق پولیس افسران کو گولی مارنے اور پھانسی دینے کی دھمکیاں دینے والےعمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کاندھے پر سوار ہو کر کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

    عمران خان حقیقی دہشتگردوں کی دوسری شکل ہیں،رابطہ کمیٹی تحریک انصاف ذہنی دیوالیہ شخص سے چھٹکارہ پائے، رابطہ کمیٹی عمران خان نے ٹی وی اسٹیشن اور پارلیمنٹ پر حملہ کرایا۔

  • سید علی حسنین بخاری کے قاتل گرفتار کئے جائیں، متحدہ رابطہ کمیٹی

    سید علی حسنین بخاری کے قاتل گرفتار کئے جائیں، متحدہ رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر رکن سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ ولد سید ستار شاہ بخاری کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ شہر میں ایم کیوایم کے عہدیداران ، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے سفاکانہ قتل کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔

    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ آج اپنی رہائشگاہ سے دفتر جانے کیلئے جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوئے مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے دن دیہاڑے سفاکانہ قتل سے وکلاء برادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں گہری تشویش پائی جارہی ہے اور وہ بھی اپنی جان و مال کے عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

    رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ یہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ شہید ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے کیسوں کی پیروی کررہے تھے اور ان کا بہیمانہ قتل گہری سازش ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے سینئر کے رکن سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتارکیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔