Tag: Hassan ali

  • حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے باوجود اپنی پرفارمنس سے مطمئن

    حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے باوجود اپنی پرفارمنس سے مطمئن

    ٹرینیڈاڈ(11 اگست 2025): ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے باوجود پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے دوسرے ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک مشکل دن تھا، ہم نے جس طرح بولنگ کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہماری غیر معمولی کوشش تھی۔

    پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ 6.2 اوورز میں 3.5 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی لیکن ہمارے رنز کچھ کم تھے، اگر رنز 200 یا 210 رنز ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

    دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

    حسن علی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کرکے میچ جیتا، جس طرح ردر فورڈ اور چیس نے کھیلا، انہوں نے آؤٹ کلاس کیا اور وہ میچ کو ہم سے دور لے گئے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں واپسی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں تقریباً دو سال بعد دوبارہ کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں ہمیشہ اچھے میدانوں میں باؤلنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میں اپنی باؤلنگ سے مطمئن ہوں، اب میں تیسرے میچ کا منتظر ہوں، میں ہمیشہ ٹیم کے لیے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے میں مصروف ہیں۔

    قومی فاسٹ بولر نے یہ سنگ میل صرف 212 میچز میں عبور کرلیا، اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز:

    وہاب ریاض – 413
    سہیل تنویر – 389
    محمد عامر – 384
    عماد وسیم – 365
    شاہد آفریدی – 347
    شاداب خان – 345
    حارث رؤف – 321
    شاہین آفریدی – 310
    حسن علی – 301

    حسن علی نے ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں اب تک 6 میچز میں 12 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے، ان کا اوسط 17.33 اور اکانومی ریٹ 9.38 رہا ہے۔

    یوزویندر چہل کو ’کارٹون‘ کہنے پر روہت شرما کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں

    واضح رہے کہ اتوار کو برمنگھم بیئرز لیسٹرشائر کے خلاف زور آزمائی کریں گے، بیئرز اس وقت نارتھ گروپ میں چار فتوحات اور چار ناکامیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں اور 16پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

  • حسن علی دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے پُرامید

    حسن علی دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے پُرامید

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہنی کی تکلیف سے چھٹکارا پا لیا اور ری ہیب بھی مکمل کر لیا۔ فاسٹ بولر جلد ایکشن میں واپس آنے کے لیے پُرامید ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ بھی کر رہے ہیں اور فٹنس کے لیے بھرپور جم ایکسر سائز بھی کر رہے ہیں۔

    فاسٹ بولر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے دائیں کہنی میں سرجری اگست کے آخر میں ہوئی تھی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کی پوسٹ وائرل ہوگئی تھی۔

    فاسٹ بولر نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے، ہم نے بہت سی کامیابیاں اور یادیں ایک ساتھ دیکھی ہیں۔

    جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور بھارت آج فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے‎

    فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو ’کنگ‘ کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

  • حسن علی نے فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردی

    حسن علی نے فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    حسن علی نے اپنے چاہنے والوں کے لئے یہ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    منفر اسٹائل میں جشن منانے کے باعث مشہور ہونے والے باؤلر نے اس پوسٹ کو خوبصورت کیپشن بھی دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

    قومی کھلاڑی نے خاندان کو زندگی اور محبت سے تشبیہ دی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ خاندان، زندگی جہاں سے شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی، ہمیشہ قائم رہتی ہے۔

    حسن علی کا میچ کے دوران ڈانس، تماشائی بھی جھومنے پر مجبور

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر بھارتی ایروناٹیکل انجینئر سامعہ خان کے ساتھ اگست 2019ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس خوبصورت جوڑی کی 2 خوبصورت بیٹیاں بھی ہیں۔

  • بابر اعظم اور حسن علی کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم اور حسن علی کی ویڈیو وائرل

    کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی، حسن علی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم کی 75 رنز کی اننگز بھی زلمی کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 62، وین ڈر ڈوسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 13 گیندوں پر 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جمی نیشم اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بابر اعظم کو حسن علی بولنگ کررہے تھے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے رن بناتے ہوئے حسن علی کو بلا دکھایا جس پر فاسٹ بولر مسکراتے ہوئے دوسری جانب چلے گئے۔

    بابر اعظم اور حسن علی کی مزاحیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • کراچی ٹیسٹ، سامعہ حسن نے تصویر شیئر کردی

    شہر قائد میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف گر کر سنبھل گئی، کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے شاندار اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں کی اننگز کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب داد دی۔

    میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ حسن علی بھی موجود ہیں، سامعہ  نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر جسے میں انہیں کسی عزیز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں‌ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    قومی کرکٹر کی اہلیہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر میدان سے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جارہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی چار وکٹیں 110 رنز پر گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے قومی ٹیم کو 317 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کردیا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں۔

    بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام سے قبل سرفراز 86 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

    سرفراز احمد نے اپنی دلکش اننگز میں 9 چوکے بھی لگائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنا لیے ہیں۔

  • حسن علی بھی ڈیوڈ وارنر کے نقش قدم پر، ویڈیو وائرل

    حسن علی بھی ڈیوڈ وارنر کے نقش قدم پر، ویڈیو وائرل

    کراچی ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی انوکھی حرکت کے باعث شہہ سرخیوں میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بینو قادر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے، جس میں راولپنڈی ٹیسٹ مس کرنے والے فاسٹ بولر حسن باؤنڈری لائن پر دلچسپ حرکت کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی۔

    فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کے خلاف اوورز کرانے کے بعد جیسے ہی باؤنڈری لائن کے قریب آئے اچانک انہوں نے ڈیوڈ وارنر کی طرح بھنگڑا ڈالا اور شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ہے، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران ڈیوڈ وارنر کی باؤنڈری لائن پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، چند سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں وارنر کھیل سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ڈانس کررہے تھے، جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وارنر کی اسٹیڈیم میں ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر گراؤنڈ میں تماشائیوں نےڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگائے تو انہوں نے رقص کرنا شروع کردیا تھا۔

  • حسن علی نے ‘دل دل پاکستان’ گنگنا کر سماں باندھ دیا

    حسن علی نے ‘دل دل پاکستان’ گنگنا کر سماں باندھ دیا

    دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے مشہور و معروف ملی نغمہ گنگنا کر سماں باندھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی ملی نغمہ گنگنا نے کی ویڈیو شیئر کی، آئی سی سی نے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ حسن علی نے بلاک بسٹر مقابلے سے پہلے دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے اپنی دل اور روح کو اس نغمے میں پیش کیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی ایک اسٹول پر بیٹھے ہاتھ میں گٹار لئے پاکستان کا مشہور و معروف ملی نغمہ ” دل دل پاکستان” گنگنا رہے ہیں۔

    حسن علی ملی نغمہ گانے سے پہلے اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ انہیں گٹار بجانا نہیں آتا، جب کہ مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ حسن علی کو گٹار تھامتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایک عرصے سے یہ ملی نغمہ ہمارے دلوں کو گرما رہا ہے اور ہمیں یکجا کئے ہوئے ہے، ملی نغمے کے بعد حسن علی یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ میری انگلیوں میں درد ہورہا ہے، جب کہ قریب موجود ساتھی کرکٹر ان کے گانے پر انہیں تالیاں بجا کر داد رہے ہیں

     

  • فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی نئی ویڈیو شیئر کردی

    فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی نئی ویڈیو شیئر کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی ننھی سی شہزادی ’حیلینا‘ کی مصروفیت کی نئی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی اسٹوری شیئر کی جس میں اُن کی ننھی سی بیٹی کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی حیلینا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ تمہاری چھوٹی چھوٹی انگلیاں اور پاؤں ہمارے دلوں کو محبت اور خوشیوں سے بھر دیتے ہیں۔‘

    ساتھ ہی فاسٹ بولر نے مزید لکھا ہے کہ ’وہ اپنی بیٹی کو بہت یاد کر رہے ہیں۔‘

    یاد رہے کہ رواں سال ہی حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی، حسن علی اور اُن کی اہلیہ نے اپنی ننھی پری کا نام ’حیلینا حسن علی‘ رکھا ہے۔

  • فاسٹ بولر حسن علی کے گھر ننھی پری کی آمد

    فاسٹ بولر حسن علی کے گھر ننھی پری کی آمد

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں مداحوں کو خوشخبری دی کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

    فاسٹ بولر حسن علی نے خوشی سے سرشار اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید، اللہ اس ننھی پری کے ہر خواب پورے کرے۔

    اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے لکھا کہ براہِ کرم ہماری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    خدا کی رحمت کی آمد پر مداحوں کی جانب سے کرکٹر حسن علی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد دلکش انداز میں جشن منانے والے کرکٹر حسن علی بیس اگست دوہزار انیس میں بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں، سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔