لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج اپنی 26ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار حسن علی 26 برس کے ہوگئے، انہوںنے اپنی اہلیہ سامعہ حسن کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا، حسن نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
فاسٹ بولر نے پاکستان کے لیے تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کیں، وہ اپنی آن اور آف دی فیلڈ سرگرمیوں کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں۔
حسن علی کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔
قومی ٹیم میں حسن علی کے بہترین دوست شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، اللہ تمہیں ہر خوشی دے اور مشکل وقت سے نکالے، حسن جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں، ضرورت میں دوستی نبھاتا ہے میرا بھائی۔‘
Thanks Shaddy https://t.co/ywLAP12Ea8
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) July 1, 2020
لیگ اسپنر شاداب خان نے مزید لکھا کہ تم سے محبت ہے، مبارک ہو اور خوش رہو، کبھی بدلنا نہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی حسن علی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو’گڈو‘ میری جان سدا خوش رہو آباد رہو، صحت اور تندرسی کے ساتھ انشا اللہ، آمین۔
Happy birthday Guddo mere jan sada khush raho abad raho sihat aur tandruste ke sath in shaa allah Aameen 🙂 ❤️❤️@RealHa55an pic.twitter.com/WJt5HHHPQI
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) July 1, 2020
قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اور آپ کو پاکستان کے لیے چمکتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔‘
Happy Birthday @RealHa55an. I wish the very best to you and want to see you shine for Pakistan. pic.twitter.com/TIwTDXzx4Z
— Babar Azam (@babarazam258) July 2, 2020