Tag: Hassan ali

  • کرکٹر حسن علی نے زندگی کی 26 بہاریں دیکھ لیں

    کرکٹر حسن علی نے زندگی کی 26 بہاریں دیکھ لیں

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج اپنی 26ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار حسن علی 26 برس کے ہوگئے، انہوں‌نے اپنی اہلیہ سامعہ حسن کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا، حسن نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    فاسٹ بولر نے پاکستان کے لیے تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کیں، وہ اپنی آن اور آف دی فیلڈ سرگرمیوں کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں۔

    حسن علی کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

    View this post on Instagram

    Birthday boy @ha55an_ali

    A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604) on

    قومی ٹیم میں حسن علی کے بہترین دوست شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، اللہ تمہیں ہر خوشی دے اور مشکل وقت سے نکالے، حسن جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں، ضرورت میں دوستی نبھاتا ہے میرا بھائی۔‘

    لیگ اسپنر شاداب خان نے مزید لکھا کہ تم سے محبت ہے، مبارک ہو اور خوش رہو، کبھی بدلنا نہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی حسن علی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو’گڈو‘ میری جان سدا خوش رہو آباد رہو، صحت اور تندرسی کے ساتھ انشا اللہ، آمین۔

    قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اور آپ کو پاکستان کے لیے چمکتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔‘

  • حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

    حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر حسن علی نے لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ نہ ہونے کے سبب ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا شروع کردی، حسن علی کی ٹک ٹاک پر اہلیہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حسن علی کا کہنا ہے کہ کرونا سے بھی بچنا ہے اور خود کو مصروف بھی رکھنا ہے، خود کو مصروف رکھنے کے لیے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی اہلیہ شامعہ آرزو کے ہمراہ پنجابی گانے پر رقص کررہے ہیں، حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حسن علی کی گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کے درمیان بنائی گئی رقص کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: مکی آرتھر فاسٹ بولر حسن علی کے دفاع میں آگئے

    سابق کوچ قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر حسن علی کے دفاع میں سامنے آئے تھے۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ حیرت ہے حسن کے خوش ہونے پر بھی تنقید کی جارہی ہے، وہ بہت باصلاحیت بولر اور ہنر مند کھلاڑی ہے ان کا کیریئر ہی ان کو ایک شاندار کرکٹر بناتا ہے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ حسن علی کے پرلطف لمحات پر لوگ اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کمر میں درد کی وجہ سے حسن علی ٹیم سے باہر ہیں اور مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی دورہ انگلینڈ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

  • سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرکٹر حسن علی کا کرارا جواب

    سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرکٹر حسن علی کا کرارا جواب

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ 60 سے 70 فیصد تک ٹھیک ہوچکا ہوں، باہر والوں کو میری فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ جلد فارم میں آکر ملک کے لیے کھیلتا نظر آؤں گا، انجری کے دوران بہت مشکل وقت سے گزرا ہوں۔

    واضح رہے کہ حسن علی نے لاہور میں ہونے والے ایک برائیڈل فیشن شو میں تین روز قبل جلوے بکھیرے تھے جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    مزید پڑھیں: حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

    فاسٹ بولر نے ریمپ پر دلہے کا لباس زیب تن کرکے جلوے بکھیرے تھے اور اپنا جنریٹر والا مخصوص انداز اپنا کر سب کو انٹرٹین کیا تھا۔

    یاد رہے کہ حسن علی ستمبر سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے تھے اور ایسے میں ان کے ریمپ پر واک کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں کل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی لیکن حسن علی کمر درد اور پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے قومی ٹیم شامل نہیں ہوسکے ہیں۔

  • حسن علی کی بھارتی اہلیہ گوجرانوالہ پہنچ گئیں، شاندار استقبال

    حسن علی کی بھارتی اہلیہ گوجرانوالہ پہنچ گئیں، شاندار استقبال

    گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ پاکستان پہنچ گئیں، حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں سامعیہ کا پرجوش و شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کی بھارتی اہلیہ سامعیہ شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آئی ہیں، سامعیہ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچیں۔

    بعد ازاں حسن علی انہیں ایئر پورٹ سے لے کر گوجرانوالہ پہنچے جہاں دونوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اہل علاقہ اور حسن علی کے اہلخانہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سامعیہ کا استقبال کیا۔

    خیال رہے کہ حسن علی اور سامعیہ رواں برس 20 اگست کو دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    سامعیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے انگلینڈ سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

    دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی جس کے ایک سال بعد ہی حسن اور سامعیہ نے زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھی بننے کا فیصلہ کیا۔

  • حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

    حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، کمر کے بعد اب پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کے لیے کراچی گئے تھے، میچ سے پہلےحسن علی نے بائیں طرف پسلیوں میں تکلیف کا بتایا، کراچی میں ابتدائی اسکین رپورٹ میں ہئیرلائن فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔

    حسن علی کا لاہور میں بھی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب میں بھی حصہ لیا تاہم بولر کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پاکر 100 فیصد فٹ نہیں ہوسکے۔

    جبکہ پسلیوں کی تکلیف نے حسن علی کے کیریئر پر سوالات اٹھا دیے، فٹنس مسائل کے باعث فاسٹ بولر کراچی میں شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی وہ شریک نہیں ہوسکے تھے۔

  • فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے

    فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے

    لاہور: فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے جس کی وجہ سے وہ قائد اعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی شامل نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کا فٹنس حاصل کرنے کے لیے ری ہیب کا عمل طویل ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے وہ قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں خیبر پختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کی نمائندگی نہیں کر رہے۔

    فاسٹ بولر ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں بھی شامل نہ ہو سکے۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب میں بھی حصہ لیا تاہم بولر کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پاکر 100 فیصد فٹ نہیں ہوسکے۔

    یہی وجہ ہے کہ کراچی میں شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی وہ شریک نہیں ہوسکے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے لیکن وہ ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں، ٹیم کے فزیو کے ساتھ وہ ری ہیب کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ 100 فیصد فٹنس کے بعد وہ آئندہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

  • کرکٹر حسن علی کی اپنی  ہونے والی دلہن  کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کرکٹر حسن علی کی اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی : کرکٹر حسن علی کا اپنی ہونےوالی دلہن کےساتھ فوٹو شوٹ منظر عام پر آ گیا ، حسن آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرحسن علی نے نکاح سے قبل اپنی ہونے والی دلہن سامعیہ آرزو کےساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا۔

    حسن علی کی شادی کی تقریبات بھی دبئی میں جاری ہیں، گزشتہ روز حسن علی کی رسم حنا پردوستوں نے خوب شغل کیا، شاداب خان نے بھی حسن علی کو  مہندی لگائی، فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔

    حسن علی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی وکٹ اڑانے کے بعد اپنے مشہوراسٹائل سے تصاویر بھی بنوائیں۔

    دوسری جانب فاسٹ بولرحسن علی کے نکاح کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، حسن آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، نکاح کی تقریب آج دبئی میں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کرکٹر حسن علی نے نکاح کی تیاریاں شروع کردیں

    نکاح سے پہلے حسن کی والدہ نے ہونیوالی بہو کو شاپنگ پر بھی لےگئیں اورجیولری پسند کروائی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی، نکاح کی مصروفیات کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

  • آئی سی سی نے بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا

    آئی سی سی نے بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا

    لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر بابراعظم اور اسد شفیق کو آئی سی سی نے اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ واچ نہ پہنیں کیوں کہ یہ آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق اسمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر پابندی ہے جس کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ واچ پہننے سے روکا گیا ہے۔


    لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے


    اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل کی جانب سے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں ہے یہی وجہ تھی کہ آج میچ کے دوران بابراعظم اور اسد شفیق کے ہاتھوں سے اسمارٹ واچز اتروا لی گئیں تھیں۔

    خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد عباس اور حسن علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 134 رنز درکار ہیں ان کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

    اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، حسن علی

    سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، حسن علی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے پاکستان سوپر لیگ کے پہلے دومیچز نہ کھیل سکوں، سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، حسن علی کا کہنا تھا کہ تیزی سے فٹنس پر کام جاری ہے، تینوں فارمیٹس کھیلنے کی وجہ سے باؤلرز کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    حسن علی کی پی ایس ایل کےابتدائی میچزمیں شرکت مشکوک

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں، کھیل کے دوران گرما گرمی ہوتی رہتی ہے لیکن آف دی فیلڈ سب صحیح ہے، اگر پی سی بی باؤلرز کو آرام دینے کی پالیسی بناتا ہے تو یہ بہتر اقدام ہوگا۔

    حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اور شارجہ کی خشک وکٹوں پر بالنگ کا تجربہ ہے، پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی پرفارمنس نہ دینے کا افسوس ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ: حسن علی کےلیے بہترین باؤلر کا اعزاز

    خیال رہے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ میں میچ کے دوران کپتان سرفراز احمد بات کرنے کے لیے حسن علی کی جانب گئے تاہم حسن علی نے کوئی توجہ نہ دی اور بالنگ کے لیے واپس پلٹ گئے، جس کے بعد یہ معمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب وضاحتی بیان میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، ٹیم میں ایک خاندان جیسا ماحول ہے جبکہ اس دوان کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئی سی سی رینکنگ: حسن علی کےلیے بہترین باؤلر کا اعزاز

    آئی سی سی رینکنگ: حسن علی کےلیے بہترین باؤلر کا اعزاز

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کو سال 2017 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سال 2017 کے کامیاب کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی جس میں ابھرتے ہوئے پاکستانی باؤلر حسن علی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق حسن علی نے چیمئنز ٹرافی میں اہم کردار ادا کیا اور سیریز میں 13 وکٹیں حاصل کیں جس کی بنیاد پر وہ سرفہرست باؤلر رہے۔

    ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی باؤلر نے سال 2017 میں 45 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتوحات میں اہم ترین کردار ادا کیا علاوہ ازیں بابر اعظم بھی کامیاب کھلاڑی قرار پائے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ون ڈے اور سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ثابت ہوئے۔

    افغانستان کے راشد خان ایسو سی ایٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔