Tag: Hassan ali

  • ڈگری ملنے کی خوشی، طالب علم کا حسن علی کے انداز میں جشن

    ڈگری ملنے کی خوشی، طالب علم کا حسن علی کے انداز میں جشن

    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حسن علی کے جشن منانے کا انداز مقبول ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حسن علی بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد انوکھے انداز میں جشن مناتے ہیں جسے دنیا بھر کے لوگ خصوصاً پاکستانی اپنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالب علم اپنی گریجویشن کی ڈگری ملنے پر نوجوان کھلاڑی کی طرح جشن منا رہا ہے۔ مذکورہ طالب علم کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد آئی سی سی نے اُسے اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کردیا۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے حسن علی نے چیمپئنر ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خاص طور پر بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میچ میں انہوں نے تین بھارتی سورماؤں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    پڑھیں: حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

    پاکستانی لیجنڈ کرکٹرز حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کو پاکستان کی کرکٹ کے لیے اچھا شگون قرار دے رہے ہیں کیونکہ نوجوان کھلاڑی کا ٹیلنٹ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں سامنے آیا اور مختصر عرصے میں وہ دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

    کرکٹر حسن علی نے ویڈیو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’’حسن علی کے جشن منانے کا طریقہ سب اختیار کررہے ہیں، طالب علم نے اسٹائل کاپی کیا جسے دیکھ کر مزہ آگیا‘‘۔

    ایک اور ویڈیو دیکھیں

    علاوہ ازیں حسن علی نے ایک اور ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں ایک بچی فاسٹ باؤلر کے اسٹائل کو کاپی کرنے کی اچھی کوشش کررہی ہے۔

  • بیٹے سے کہا تھا مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، والد حسن علی

    بیٹے سے کہا تھا مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، والد حسن علی

    لاہور: قومی کرکٹر حسن علی کے والد نے کہا ہے کہ بیٹے کو آج صبح فون کرکے کہا تھا کہ میچ ضرور جیتنا اور انگلش کپتان مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا، اللہ نے میری عزت رکھ لی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اللہ کی بڑی کرم نوازی ہے، آج صبح بیٹے کو فون کیا تو بیٹے نے اچھی کارکردگی کے لیے دعا کرنے کا کہا، جواب میں، میں نے بیٹے سے کہا کہ مورگن کو ضرور آؤٹ کرنا کیوں کہ وہ ٹیم کا کپتان ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے جواب میں یقین دلایا کہ وہ کوشش کرے گا، اللہ نے میری عزت رکھ لی اور بیٹے نے مورگن کو آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلائی۔

    والدہ نے کہا کہ دن رات بیٹے کے لیے دعائیں کرتے ہیں بیٹے نے ہماری اور پورے پاکستان کی عزت رکھ لی۔


    یہ پڑھیں: چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا


    خیال رہے کہ حسن علی نے نہ صرف انگلشن کپتان مورگن کو آؤٹ کیا بلکہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ جیتنے سے قبل ہی پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں مین آف دی میچ قرار دیے گئے قومی کرکٹر حسن علی کے گھر خوشی کا سماں بندھ گیا، لوگ جمع ہوگئے اور اہل خانہ کو مبارک باد دی۔

    یہ پڑھیں: حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

    انہوں نے اس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بالر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

  • حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

    حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ

    کراچی: پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جا رہے میچ میں حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں اپنے نام کیں اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    فاسٹ باؤلر نے اس کارکردگی کے ساتھ ہی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    یا درہے کہ اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اسپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 کی آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن حسن علی نے ان سے ریکارڈ چھین لیا۔

    حسن علی اب تک ایونٹ میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں اور ایونٹ کے سب سے کامیاب باؤلر بن گئے ہیں۔

    ایونٹ میں دوسرے سب سے کامیاب باؤلر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ ہیں ‘ جنہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔