Tag: Hassan khawar

  • اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، حسان خاور

    اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، حسان خاور

    لاہور : معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پریشانی اور پشیمانی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب، خواب ہی رہ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی پاکستان آمد باعث افتخار ہے، بل گیٹس نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا، بل گیٹس کی پولیو کے خاتمے کی کاوشیں سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔

    حسان خاور نے کہا کہ بل گیٹس کی آمد وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے، بل گیٹس کی آمد سے پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ دنیا بھر میں اجاگر ہوا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کا دورہ پولیو کے خاتمے اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے معاون ثابت ہوگا، بل گیٹس نے احساس پروگرام اور کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کی بھرپور تعریف کی۔

    غربت کے خاتمے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات دنیا کیلئے قابل تقلید ہیں، پاکستان دنیا میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے، دنیا کی نظریں پاکستان پر جمی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ دنیا بھر میں ممتاز مقام حاصل کررہا ہے، دنیا بھر کی اہم شخصیات پاکستان کا دورہ کررہی ہیں، پاکستان امن کا علمبردار اور معاشی طاقت بن رہا ہے۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ اقوام عالم وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے مستفید ہو رہے ہیں، وطن عزیز کا سنہری، روشن اور تابناک مستقبل روز روشن کی طرح عیاں ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی بونوں کا چائے کی پیالی میں برپا کیا جانے والاطوفان آخری دموں پر ہے، اپوزیشن کے بلندو بانگ دعوے زمین بوس ہو رہے ہیں، اپوزیشن کی پریشانی اور پشیمانی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

    حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد ایک خواب ہے اور خواب ہی رہ جائے گا جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، اپوزیشن کو ذاتی مفاد اور لوٹ مار کیلئے ملکی ترقی و خوشحالی میں روڑے نہیں اٹکانے دیں گے۔

  • اپوزیشن کو اپنی سیاست بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں، حسان خاور

    اپوزیشن کو اپنی سیاست بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں، حسان خاور

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خواب خیالوں کے محل تعمیر ہونے سے پہلے ہی زمین بوس اور کرپٹ اپوزیشن کے خام خیالی کے گھروندے ریزہ ریزہ ہوگئے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کے انکار سے اپوزیشن کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے، اپوزیشن کے کیمپوں میں مایوسی کے گہرے سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر ناکامی کے بعد نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی، یہ ناکام لوگ سال 2023کے الیکشن میں شکست کے خوف سے متحد ہورہے ہیں کیونکہ ان کو اگلے الیکشن میں واضح شکست نظر آرہی ہے۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، ن لیگ نے کلرکوں چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ بھرے اور پی پی نے بھی چھابڑی فالودے والوں کے اکاؤنٹس بھرے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ ن لیگی مافیا نے مےفیئرز ایون فیلڈز جیسےاربوں کے محل بنائے جبکہ پی پی مافیا بھی پیچھے نہ رہا، سوئس بینکوں کو بھردیا اور سرےمحل بنا ڈالے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں کرپٹ جماعتوں کےاقتدار میں ان کے اثاثوں کو پر لگ گئے، ملک وقوم کی تباہ حالی، بدحالی میں دونوں جماعتوں نے برابر کا حصہ ڈالا۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ کپتان عمران خان نےایک ہی گیند سے تمام مافیاز کو کلین بولڈ کردیا، اپوزیشن کو اپنی سیاست بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی چالوں سے آگاہ ہیں، جواب نہلے پہ دھیلا ملے گا، اپوزیشن زور بازو آزمالے اسے ہر حال میں منہ کی کھانی پڑے گی۔

  • ‘سیالکوٹ واقعہ :  کوشش ہے کہ تفتیش میں کوئی بھی پہلو رہ نہ جائے’

    ‘سیالکوٹ واقعہ : کوشش ہے کہ تفتیش میں کوئی بھی پہلو رہ نہ جائے’

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعےکومثال بنانا ہے تاکہ آئندہ ایساواقعہ نہ ہو جبکہ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کوشش ہے تفتیش میں واقعے کا کوئی بھی پہلو رہ نہ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور اور آئی پنجاب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، کانفرنس میں حسان خاور نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے سے لوگوں میں اضطراب پھیلا،وزیراعظم نےنوٹس لیا، وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیس کی خودنگرانی کررہےہیں، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سیل بنایا، جس کی نگرانی خودکررہےہیں۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ کل پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ، جس میں دہشت گردی دفعات شامل ہیں، 200 چھاپوں میں 118افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے، 13 مرکزی ملزمان کوبھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجزکافرانزک تجزیہ کیاجارہاہے، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، واقعے کو مثال بنانا ہے کہ آئندہ ایساواقعہ نہ ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اشتعال کیوں پھیلا اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، واقعےکے13مرکزی ملزمان کوگرفتارکیا جاچکاہے، سری لنکن منیجر کا خاندان یہاں نہیں تھا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بتایا 24گھنٹے سے کم عرصے میں 200سےزیادہ چھاپےمارے، 160سے زائد کیمروں کی ویڈیو کا مشاہدہ کیاگیا، کوشش ہے تفتیش میں واقعے کا کوئی بھی پہلو رہ نہ جائے، تفتیش مکمل کرکےچالان انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کریں گے۔

    واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جھگڑےکاآغاز10بج کر2منٹ پرہوا،11بج کر5منٹ پرمنیجرکی موت ہوئی، 11:25پر پولیس کو اطلاع ملی اور پونے12بجےپولیس پہنچ چکی تھی، پولیس نےموقع پرپہنچ حالات کوقابومیں کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ واقعہ فیکٹری کے اندر ہوا،پولیس فیکٹری میں موجود نہیں ہوتی، گرفتارملزمان میں کون کتناملوث ہے ، اس کے کردار کا تعین کیا جائے گا، سیالکوٹ واقعے میں جوملزم بھی ملوث ہوا ، اس کو گرفتار کیا جائے گا۔