Tag: hassan square

  • حق دو کراچی کو! جماعت اسلامی اب کہاں دھرنا دینے جارہی ہے؟

    حق دو کراچی کو! جماعت اسلامی اب کہاں دھرنا دینے جارہی ہے؟

    کراچی: سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کےخلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا انیسویں روز بھی جاری ہے تاہم اب نیا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے کسی بھی سیاسی جماعت سے بڑی ریلی شارع فیصل پر نکالی جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ شہر بھر میں دھرنےکےاثرات پھیل رہےہیں ، ریلیاں نکل رہی ہیں اور ہر گزرتےدن کےساتھ دھرنا ایک مرکزبنتاجارہاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مولاناہدایت الرحمان کا دھرنے اور کوسٹل ہائی وے بند کرنے کا اعلان

    اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 20تاریخ کو حسن اسکوائر پر دھرنا دیں گے اور بتائیں گے کہ ہمیں حق سے محروم کرنے والےجمہوریت کا راگ الاپنےوالےہی ہیں، حکومت سندھ کےرویےسےلوگ احساس محروم کا شکارہو رہےہیں، ہم عوامی شعوربیدار کرکےاپناحق واپس لیناچاہتےہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تعطل حکومت سندھ ہی رکھے ہوئےہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو اس 18ویں ترمیم کےبعد اس کاحصہ دیا جائے۔

  • آئی جی جیل خانہ جات پر قاتلانہ حملہ

    آئی جی جیل خانہ جات پر قاتلانہ حملہ

    کراچی: آئی جی جیل خانہ جات کے اسکواڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، آئی جی محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے حسن اسکوائر کے قریب دو موٹر سائیکل حملہ آوروں نے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کےاسکواڈ پر فائرنگ کی۔

    حملے کے وقت نصرت منگن گاڑی میں موجود نہیں تھے لہذا وہ محفوظ رہے۔ ان کی گاڑی پر چار گولیاں لگیں ہیں

    آئی جی جیل خانہ جات کا بھی کہناہےکہ وہ خیریت سے ہیں فائرنگ ان کے اسٹاف کی گاڑی پر کی گئی ہے۔

  • کراچی : تحریک انصاف آج عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    کراچی : تحریک انصاف آج عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    کراچی: تحریک انصاف آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، شارع پاکستان پر جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے۔

    کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو چھیالیس پر ضمنی الیکشن میں صرف چار روز باقی ہیں،ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے آج شارع پاکستان پر عائشہ منزل پر جلسہ کرے گی۔

     جلسے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے این اے دو سو چھیالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماوں نے رات گئےجلسہ گاہ کا دورہ کیا اور دیر تک جلسہ گاہ میں موجود رہے۔

  • این اے 246: جماعت اسلامی آج سیاسی قوت دکھانے کےلئےتیار

    این اے 246: جماعت اسلامی آج سیاسی قوت دکھانے کےلئےتیار

    کراچی: این اے246کاانتخابی معرکہ کے لئےجماعت اسلامی سیاسی قوت دکھانے کےلئےتیار ہے۔

    کراچی میں جماعت اسلامی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا شاہرائے پاکستان عائشہ منزل پر پنڈال سج گیا۔

    جماعت اسلامی نے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے،جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کارکنوں کالہوگرمائیں گے اور حوصلہ بڑھائیں گے۔

    شاہرائے پاکستان پر جلسے سے حلقہ این اے 246 کے اُمیدوار راشد نسیم اورحافظ نعیم الرحمان بھی خطاب کرینگے۔

    جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سینٹرل پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دی دیا ہے۔

     صبح سے ہی شاہرائے پاکستان کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ہے۔

  • گستاخانہ خاکوں کیخلاف کراچی اور لاہور میں جماعت اسلامی کا ملین مارچ

    گستاخانہ خاکوں کیخلاف کراچی اور لاہور میں جماعت اسلامی کا ملین مارچ

    کراچی: فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذہبی جماعتوں کے تحت کراچی میں احتجاجی ریلیاں اور ملین مارچ نکالے گئے، مذہبی رہنمائوں نے فرانسیسی حکومت سے معافی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا،سراج الحق کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ پر خون کا آخری قطرہ بھی قربان کر دینگے ۔

    فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے خلاف کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے سرور کائنات ﷺ سے محبت کے اظہار اور دین اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نفرت کے اظہار کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ملین مارچ کیے گئے ۔

    جماعت اسلامی کے تحت یونیورسٹی روڈ پر ملین مارچ سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ پر خون کا آخری قطرہ بھی قربان کر دیں گے،تمام سیاسی جماعتیں ناموس رسالت ﷺ پر متحدہ ہو جائیں ۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کوکہا ہے کہ ملکراحتجاج کرتے ہیں۔ وزیراعظم سے اپیل کی تھی کے او آئی سی کا اجلاس بلائیں۔ اوآئی سی کا اجلاس نہ بلانے پرمختلف ممالک کے سربراہوں سے رابطہ کیا۔

     امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے
    تحریک حرمت رسول کےتحت کراچی میں ملین مارچ کیا گیا جس کی قیادت پروفیسر حافظ محمد سعید نے کی، حافظ سعید نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اسلام آباد میں تمام مسلم حکمرانوں کا اجلاس بلا کر ناموس رسالت ﷺ پر عالمی سطح پر قانون سازی کرائیں ۔

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریلی فرانس کے سفارت خانے کی جانب جارہی تھی، نائن زیرو تو نہیں گئی تھی۔

     گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعیت علمائے پاکستان نے محمد انس نورانی کی قیادت میں ریلی نکالی، مذہبی رہنمائوں نے خاکوں کو عالمی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول ﷺ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

    گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور میں شان مصطفی ملین مارچ کیا گیا، دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ لیاقت بلوچ نے اسلامی سربراہی کانفرنس کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ گستاخ رسول کی سزائے موت پر تمام آئمہ کا اتفاق ہے ۔

    فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ملین مارچ ناصر باغ سے شروع ہوا، شرکاءرسول کریم ﷺسے اظہار محبت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچے جہاں مارچ جلسے کی شکل اختیار کرگیا ۔

    ملین مارچ سے دیگر جماعتوں کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں کو سخت پیغام دینے کا مطالبہ کیا ، قائدین رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکمران گستاخ رسول پر مصلحت کا شکار ہونے کی بجائے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں۔

     ملین مارچ میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے حکمران جماعت کی نمائندگی کی،پرویز ملک ملین مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کرکے رسول اکرمﷺ سے محبت کا اظہار کیا، ہندو اور مسیحی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

    مظاہرین نے فرانس کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فرانس سے تعلقات ختم کرکے اسکے سفیر کو واپس بھیجے۔

  • جماعت اسلامی کے تحت شان مصطفیٰ ملین مارچ کا آغاز

    جماعت اسلامی کے تحت شان مصطفیٰ ملین مارچ کا آغاز

    کراچی : فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ملین مارچ نیپا چورنگی سے شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ملیبن مارچ کا آغاز نیپا چورنگی سے کردیا گیا ہے۔

    ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کررہے ہیں،پورے شہر سے کارکنان  کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالےسے انتظامیہ نے نیپا چورنگی سے یونیورسٹی روڈ تک جانے والا راستہ عام ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے، جبکہ حسن اسکوائر پر ایک مرکزی اسٹیج بنایا گیا ہے، جہاں مرکزی قائدین شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    ملین مارچ کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو  تعینات کیا گیا ہے ۔ملین مارچ  میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔

  • کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی: شہرِقائد میں آدھے گھنٹے میں دو کریکر حملے کئے گئے ہیں اوردونوں حملوں میں سندھ پولیس کونشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دونوں حملےکراچی کےعلاقےگلشنِ اقبال میں کئے گئے پہلاحملہ حسن اسکوائرکے نزدیک ڈیوٹی پرمعمورایک پولیس موبائل ہوا، جبکہ دوسراحملہ ٹیپوسلطان تھانے پرہواجس میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد دھماکہ خیزمواد پھینک کرموقعِ واردات سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی میں گزشتہ ایک سال سے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں متعدد دہشت گرداور شدت پسند گرفتاراورمارے گئے ہیں جس کے ردعمل میں پولیس کوانتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ گزشتہ دنوں پولیس کے سینئر سپریٹینڈنٹ فاروق اعوان کو بھی ایک بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ معمولی زخمی ہوئےتھے۔