Tag: hassanrauhani

  • امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے خود کو ایران جوہری معاہدے سے الگ کرلیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سخت پابندیاں لگائیں گے، ایران سے جوہری تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ یکطرفہ تھا، ایران نے معاہدے کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران دہشت گردوں کی معاونت فراہم کرتا ہے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، ایران کا وعدہ جھوٹا تھا، شام اور یمن کی کارروائی میں ایران ملوث ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، مشرقی وسطی میں استحکام کے لیے ہر اقدام کرنے کو تیار ہیں، ایرانی ایٹمی ڈیل امریکا کے لیے شرمناک تھی جبکہ امریکی وزیر خارجہ شمالی کوریا کے دورے پر جارہے ہیں۔ پومپیو شمالی کورین حکام سے ملاقات طے کریں گے۔

    دوسری جانب امریکا اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شامل فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، حسن روحانی

    امریکی صدر ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، امریکا ایرانی جوہری معاہدے سے کبھی مخلص نہیں تھا، ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایرانی صدررواں سال کے آخرتک پابندیاں اٹھنے کے لئے پرامید

    ایرانی صدررواں سال کے آخرتک پابندیاں اٹھنے کے لئے پرامید

    تہران: ایرانی صدرحسن روحانی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہا کہ رواں سال کے آخرتک نیوکلئیر ڈیل کے نتیجے میں پابندیاں اٹھالیں جائیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر نے تہران میں تعینات ہونے والے نئے اسپینی صدرکے استقبال کے موقع پرکیا۔

    ایران نے جولائی 14 کو چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک تاریخ ساز ڈیل کی تھی جس کے تحت ایران ایٹمی بم نہیں بنائے گا اور بدلے میں عالمی طاقتیں ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالیں گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا عمل جوکہ 18 اکتوبر کو شروع ہوا تھا ، چار سے چھ ماہ میں عمل پذیرہوگا تاہم ایرانی صدر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ وہ دسمبرتک پابندیاں ختم ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے سپریم مذہبی لیڈرعلی خامنائی نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران صرف اسی صورت معاہدے کی پاسداری کرے گا جب اس پر سے اقتصادی اور دیگر پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔