Tag: Havey Rain

  • این ڈی ایم اے نے کراچی میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

    این ڈی ایم اے نے کراچی میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی، سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بدستور موجود ہے۔

    اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں سیلاب کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دو ہفتے خطرناک ہوں گے، موجودہ اسپیل 23 ستمبر تک ختم ہوجائے گا۔

    یہ اسپیل آنے والے دو ہفتوں میں کراچی پر منڈلاتا رہے گا، پھر دوبارہ پنجاب کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پہنچے گا، جہاں یہ پہلے برسا تھا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ دریائے ستلج پر خطرہ بہت زیادہ ہے، اس لیے وہاں سے آبادیوں کا انخلا کرنا بہت ضروری ہے۔

  • ملک بھر میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی،محکمہ موسمیات

    ملک بھر میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی،محکمہ موسمیات

    کراچی: رواں سال ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شد ت مزید کم ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، رواں سال سندھ میں بھی برسات زیادہ ہوگی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید کمی کا امکان ہے ،جون کے تیسرے ہفتے میں پری مون سون بارشیں ہوں گی۔

    راولپنڈی میں نالہ لئی کی  صفائی نہ ہوسکی، نشیبی علاقے  زیر آب آنے کا خدشہ

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب آبادیوں میں پانی داخل ہونے اور مالی نقصانات ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    راولپنڈی میں نالہ لئی کی صفائی نہ ہونے کے باعث مون سون میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بڑ ھ گیا۔ مون سون سے قبل نالہ لئی کے سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    مون سون سے قبل ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی گئیں اور فلڈ کنٹرول الارمنگ سسٹم کو چیک کیا گیا تاہم نالہ لئی کی رواں برس صفائی نہ ہونے کے باعث نالہ لئی میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔

  • پشاور: بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

    پشاور: بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

    پشاور:  دریائے کابل میں پانی کی سطح میں اضافے سےسردریاب میں الرٹ جاری کر دیاگیا، سوات میں جاری بارش اور برفباری سے شہری محظوظ ہوتے رہے۔

    پشاور میں دوروز سے جاری بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد سردریاب کی مقامی آبادی کو الرٹ کردیا گیا۔

    دریا میں پانی کی سطح میں اضافے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور نے رین الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    موسلادھار بارشوں سے کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر مزید بارش کاامکان ظاہر کیا ہے،  ادھرسوات میں بارش اور برفباری کے بعد سیاحوں نے جنت نظیر وادی کا رخ کرلیا ہے۔