Tag: hawala hundi

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : کروڑوں کی کرنسی اور سونے کے 17 بسکٹ برآمد

    ایف آئی اے کا چھاپہ : کروڑوں کی کرنسی اور سونے کے 17 بسکٹ برآمد

    کراچی : ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے دفتر سے کروڑوں روپے اور سونے کے متعدد بسکٹس برآمد کرلیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں قائم ایک دفتر میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

    ایف آئی اے کے عملے نے کارروائی کے دوران ساڑھے 11 کروڑ روپے برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ صدر میں قائم دفتر سے17 سونے کے بسکٹ بھی ملے، ہربسکٹ 10تولے کا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی اور وصول کی جاتی تھی، ملزمان دھندہ طویل عرصے سے کررہے تھے۔

    ایف آئی اے نے مطلوبہ ملزمان سلیم اور باسط کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، مطلوبہ ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آسکی تاہم صدر میں دفتر سے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

  • حوالہ ہنڈی : ایف آئی اے نے کتنے ملزمان گرفتار کرلیے؟ رپورٹ جاری

    حوالہ ہنڈی : ایف آئی اے نے کتنے ملزمان گرفتار کرلیے؟ رپورٹ جاری

    ملک بھر میں ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینجز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 239 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحیقیاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے آپریشنز کی ہفتہ وار رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق چھ ہفتوں کے دوران172 چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 170 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 239 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 66کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی رقم میں 2 لاکھ 78 ہزار امریکی ڈالر اور 12 کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا زون میں 101، لاہور میں 15 اور گوجرانوالہ زون میں24 ملزمان گرفتارکیے گئے جبکہ فیصل آباد زون سے 21 ، ملتان زون سے 19 ،اسلام آباد سے 11 اور کراچی زون سے 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

     

  • موبائل، ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف

    موبائل، ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے صدر کے علاقے میں ایک دفتر پر چھاپا مار کر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں، ملزمان اب تک پاکستانی 1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے، شہزاد نے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک چینی کرنسی فراہم کی، جب کہ ملزم سلمان نے صدر کے موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی۔

  • حوالہ ہنڈی، اسمگلنگ : گرفتار ملزمان سے بھاری مالیت کی کرنسی برآمد

    حوالہ ہنڈی، اسمگلنگ : گرفتار ملزمان سے بھاری مالیت کی کرنسی برآمد

    کراچی : ایف آئی اے کراچی زون کے عملے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں غیر قانونی منی ایکسچینج سرگرمیوں کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ایف آئی اے کے عملے نے کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے8مقامات پر چھاپے مارے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،جن کے قبضے سے 46 ملین سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    گرفتار ملزمان سے 49ہزار امریکی ڈالر، ہزار یورو اور 31 ملین پاکستانی روپے ضبط کیے گئے، کارروائیوں کے دوران دکانوں، دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث تھے، حوالہ ہنڈی میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ایجنٹوں کا بینک ریکارڈ، سفری ریکارڈ اور رشتہ داروں کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، بیرون ملک مقیم حوالہ ہنڈی میں ملوث ڈیلروں کے خلاف بھی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ بیرون ملک میں موجود ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا گیا، انٹر پول کےذریعے ملزمان کی گرفتاری ترجیحی بنیادوں پر تیز کر دی گئی ہے۔

  • ایف آئی اے کے کے پی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کے کے پی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خیبر پختوخوا میں حوالہ ہنڈی میں ملوث 7ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی رسیدیں برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھیر اتنگ کردیا۔

    ایف آئی اے کے عملے نے خیبرپختونخوا زون میں سات مقامات پر کامیاب چھاپے مارے، چھاپہ مار کارروائیوں میں 7ملزمان کو گرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور میں3چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 88لاکھ55ہزار روپے اور 200ڈالر برآمد ہوئے جبکہ مردان میں چھاپے کےدوران31لاکھ روپے اور ہنڈی کی رسیدیں برآمد کی گئیں۔

    اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں چھاپے کے دوران6لاکھ15ہزار روپے اور رسیدیں برآمد اور بنوں میں کارروائی کے دوران8لاکھ35ہزار روپےاور ہنڈی کی رسیدیں برآمد کی گئیں ہیں۔

    ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے کے عملے نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپے کے دوران 7لاکھ32ہزار روپے اورہنڈی کی رسیدیں برآمد کی ہیں۔

  • سعودی عرب : ہُنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار، تعلق کس ملک سے ہے؟

    سعودی عرب : ہُنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار، تعلق کس ملک سے ہے؟

    مکہ المکرمہ : سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو مصری شہری مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوانے کیلیے غیرملکیوں سے رقوم جمع کررہے تھے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا گیا اوران کے قبضے سے 1.2 ملین ریال برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    میڈیا کو جاری ایک بیان میں پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں مصری شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

  • منی ایکسجینج پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

    منی ایکسجینج پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑلی، منی ایکسچینج کا مالک بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن ٹیم نے حوالہ ہنڈی کا بڑا کیس پکڑ لیا، کراچی میں السہارا ایکس چینج کے4دفاتر پر چھاپہ مار کر ساڑھے9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، مذکورہ چھاپہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں مارا گیا۔

    کارروائی کے دوران حوالہ،ہنڈی و دیگرذرائع سے کروڑوں کی مبینہ منی لانڈرنگ کی نشاندہی سامنے آئی ہے، دفاتر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق ٹیم کو دفاتر سے پاکستانی کرنسی، امریکی اور کینڈین ڈالر، یورو، پاؤنڈ، یو اے ای درہم اور تھائی کرنسی ملی، ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے کل کتنی مالیت کی منی لانڈرنگ ہوئی۔

    اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے السہارا ایکس چینج کے مالک رحمت اللہ اور اس کے بیٹے علی محبوب کو گرفتار کرلیا۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ایف آئی اے نےحراست میں لے لیا، رشید علی نامیک مسافر دبئی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے324کے ذریعےاسلام آباد پہنچا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوران امیگریشن مسافر کا نام آئی بی ایم ایس کی لسٹ میں پایا گیا
    ایف آئی اے نے مسافر  رشیدعلی کو حراست میں لے کرسیل منتقل کردیا۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : سونے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کا چھاپہ : سونے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کی ٹیم نے صدر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی رقوم کی منتقلی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی پیسوں کی منتقلی کے خلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، اس سلسلے میں ایف آئی اے کے عملے نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع ایک عمارت پر چھاپہ مار کر2افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار  ملزمان سونے کے جعلی کاروبار کے ذریعے حوالہ ہنڈی کا کام کرتے تھے، حوالہ ہنڈی کی رقم کا دبئی میں درہم میں لین دین کیا جاتا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے برآمد موبائل فونز میں خریدو فروخت کے پیغامات موجود ہیں، موبائل فون ریکارڈ سے 7کروڑ روپے کی منی ٹریل ملی ہے،5ہزار عمانی ریال، 7 ہزار درہم اور 100 ڈالر کی منی ٹریل بھی ملی ہے،  ملزمان کی منی ٹریل میں ڈیڑھ کلو سونا بھی شامل ہے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے7کروڑ روپے اور غیر ملکی کرنسی اور بھاری مقدار میں سونا بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان سونے کی خریدو فروخت دکھا کر حوالہ ہنڈی کرتے تھے۔