Tag: Hawke’s Bay

  • ہاکس بے کے ساحل پر چار افراد ڈوب گئے

    ہاکس بے کے ساحل پر چار افراد ڈوب گئے

    کراچی: عید کے تیسرے روز پکنک کے لئے ہاکس آنے والے 4 افراد سمندر میں ڈوب گئے، جن میں سے تین کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہاکس بے کے سمندر میں ڈوبنے والے 4 افراد میں سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ چوتھے لاپتہ شخص شہریار کی تلاش جاری ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور کراچی کے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی ہیں۔

    اس سے قبل سندھ حکومت نے کراچی کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں میں شہر کے ساحلوں پر آنے والے افراد کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پولیس اہلکار ساحل سمندر پر تعینات ہیں تاکہ شہریوں کو غیر محفوظ ساحلوں پر سمندر میں نہانے سے روکا جا سکے۔

    مردان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

    حکام کی جانب سے ساحل سمندر پر جانے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کریں اور سمندر میں نہانے سے گریز کریں۔

  • ہاکس بے پر اونچی لہریں، سمندر کا پانی سڑک تک پہنچ گیا

    ہاکس بے پر اونچی لہریں، سمندر کا پانی سڑک تک پہنچ گیا

    کراچی: ہاکس بے پر سمندر میں اونچی لہروں کے باعث سمندر کا پانی سڑک تک پہنچ گیا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی تفریحی مقام ہاکس بے پر سمندر کا پانی اونچی لہروں کے باعث سڑک پر آ گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لہریں 8 سے 10 فٹ اونچی ہیں، اس لیے شہری سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    پولیس حکام کی جانب سے ہاکس بے کی طرف جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق اگر کوئی شخص چھپ کر سمندر کی طرف جانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی شہری سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • سینڈز پٹ پر ڈوبے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ٹرٹل بیچ پر 4 مزید ڈوب گئے

    سینڈز پٹ پر ڈوبے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ٹرٹل بیچ پر 4 مزید ڈوب گئے

    کراچی: ہاکس بے سینڈز پٹ پر ڈوبے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ٹرٹل بیچ پر 4 مزید نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے دو کو بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب ڈوبے 2 نوجونواں کی لاشیں نکال لی گئیں، جن کی شناخت 15 سالہ معمون، 16 سالہ محسن کے نام سے ہوئی، نوجوان نارتھ کراچی کے رہائشی تھے۔

    نوجوان گزشتہ روز دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے ہاکس بے گئے اور وہاں سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکالیں، لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

    ترجمان ایدھی بحری خدمات ٹیم کے مطابق ہاکس بے ٹرٹل بیچ ہٹ نمبر 109 کے قریب بھی سمندر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا۔

    ڈوبنے والے افراد لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، جو پکنک منانے کے لیے دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے آئے تھے۔

    ریسکیو ٹیم نے ایک شخص کی لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کر دی ہے، جس کی شناخت نہال کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

  • ہاکس بے پر ڈوبنے والے دو نوجوان تاحال نہ مل سکے

    ہاکس بے پر ڈوبنے والے دو نوجوان تاحال نہ مل سکے

    کراچی : ایک ہفتے قبل ہاکس بے کے ساحل پر ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نہ مل سکیں، لواحقین اپنے پیاروں کی صورت دیکھنے کو ترس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر گزشتہ دنوں پکنک منانے کے لیے جانے والے کراچی کے دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو نوجوانوں کی لاشیں تاحال نکالی نہ جاسکیں، نوجوانوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    امدادی ادارے کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان نارتھ کراچی کے رہائشی ہیں، ان کا ایک دوست ڈوبنے سے بچ گیا تھا جس نے آکر واقعے کی اطلاع دی۔

  • کراچی میں ٹائر کے گودام میں لگی آگ بے قابو

    کراچی میں ٹائر کے گودام میں لگی آگ بے قابو

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہاکس بے روڈ پر ٹائر کے گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ اور پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڑی پور روڈ پر واقع گیٹ نمبر 6 پر ٹائروں کے بڑے گودام میں رات گئے آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

    تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور گودام سے ٹائر نکالنے شروع کردیے۔

    مزید پڑھیں: ناظم آباد کی رہائشی عمارت میں آتش زدگی

    اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔

    فائر بریگیڈ کے 10 اور پاک بحریہ کے 4 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پانی لے کر آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی پھنس گئی ہے۔