Tag: hawksbay

  • سمندرمیں ڈوبنے والے11 افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک

    سمندرمیں ڈوبنے والے11 افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک

    کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر گزشتہ روز ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سمندر ہاکس بے پر بے رحم موجوں کی نذر ہونے والے گیارہ افراد آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردیئے گئے، مرحومین کی نمازجنازہ نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں مئیر کراچی وسیم اختر کے علاوہ عارف علوی، حافظ نعیم سمیت سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں وہاج ،عمیر ،علی ،سعود ،طٰحہٰ، عاطف، حمزہ، عباد، علی اور فائزہ شامل تھے، مرنے والوں میں تین سگے بھائی تھے۔


    مزید پڑھیں: کراچی ہاکس بے پر 12 افراد ڈوب کر جاں‌ بحق


    یاد رہے کہ ہفتے کی شام ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منانے والے افراد ایک ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کیلئے ایک ایک کرکے سمندر کی نذر ہوتے چلے گئے۔

    اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضاکار اور غوطہ خور پہنچے لیکن اس وقت تک بہت تاخیر ہوچکی تھی، سمندرایک کے بعدایک لاش اگلتا رہا۔

     

  • کراچی: خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ، نوجوان زخمی

    کراچی: خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ، نوجوان زخمی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے میں خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے ساتھی خاتون سمیت بینڈ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہاکس بے میں خفیہ ڈانس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر ساتھی خاتون اور میوزیکل بینڈ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میوزیکل بینڈ کے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے سی ٹی ڈی اہلکار کو فون کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی ہے۔

    ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے میں ملوث کسی بھی پولیس اہلکار نے پیسے لیے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کا مقدمہ 98 اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈانس پارٹی میں ہزار سے 12 سو کے قریب افراد موجود تھے اور مذکورہ ڈانس پارٹی پولیس کی سرپرستی میں جاری تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔