Tag: Hayat abad

  • پشاور کے علاقے حیات  آباد میں خود کش دھماکا، 8 افراد زخمی

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکا، 8 افراد زخمی

    پشاور : خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

    اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کےمطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش ہوسکتا ہے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا ٹارگٹ سیکیورٹی اہلکار تھے۔

    حیات آباد

    ایس پی کینٹ کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا ہے خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف سیکیورٹی اہلکار تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالے تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • پشاور:  پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

    پشاور : دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا، پولیس نے دہشت گردوں کی کمین گاہ کو گھرے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز سیون میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا اس دوران دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔

    اس حوالے سے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔

    شوکت یوسفزئی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد فیز سیون کے ایک گھر میں موجود ہیں، پولیس نفری وہاں پہنچی تو دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    پولیس نے گھرکو گھیرے میں لے لیا ہے، چھ سے سات دہشت گرد گھر میں موجود ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ  اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں حیات آباد میں جج اور ایڈیشنل آئی جی پر بھی حملے ہوئے تھے۔

  • عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    پشاور: عمران خان سیکورٹی حکام نے کو حیات آباد جانے سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حیات آباد میں امام بارگاہ میں خود کش حملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئے، خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    عمران خان کا قافلہ جب  یونیورسٹی روڈ پر پہنچا تو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سیکیورٹی حکام نے انہیں آگے جانے سے روک دیا، جس کے بعد عمران خان وزیر اعلیٰ ہاؤس چلے گئے ، جہاں وہ مانیٹرنگ روم میں  واقعے کی تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حیات آباد پشاور میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 45افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،  جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے، جبکہ پاک فوج کے دستوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔