Tag: hayatabad

  • پشاور: حیات آباد میں پولیس موبائل کےقریب دھماکا

    پشاور: حیات آباد میں پولیس موبائل کےقریب دھماکا

    پشاور: ملک دشمن عناصر نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حیات آباد میں کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ ہوئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان نے بتایا کہ دستی بم حملے میں دو زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ راہ گیر کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکارشہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف 17 گھنٹوں تک آپریشن جاری رہا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کے بعد گھر اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور خیبرپختونخواہ پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن رات گئے شروع ہوا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ اے ایس آئی قمرعالم شہید ہوگئے، ایک افسراور جوان بھی زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تمام دہشت گردوں کی لاشوں کو مکان سے نکال لیا گیا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق رات گئے حیات آباد میں ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے اے ٹی ایس کمانڈو قمرعالم شہید ہوئے۔

    سیکورٹی اہلکاروں نے بہترین حکمت عملی اپنا کر دہشت گردوں کو عمارت کے ایک ہی حصے میں محصور کرکے عمارت کی بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کو کلیئر کرنے کے بعد فیصلہ کن آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشت گرد پشاور میں بڑے حملے کی منصوبہ بند کررہے تھے جن کے مقاصد کو ناکام بنا دیا گیا۔

    کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود نے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ کے مطابق آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کا تعلق بڈھ بیر ماشوخیل سے ہے جس کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔

    پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ایوب خان مروت قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ رواں سال 28 فروری کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم ملزمان نے ہائی کورٹ کے جج کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

  • پشاور: پولیس اور ینگ ڈاکٹرز میں تصادم، تین گرفتار، 55 تالوں میں ایلفی

    پشاور: پولیس اور ینگ ڈاکٹرز میں تصادم، تین گرفتار، 55 تالوں میں ایلفی

    پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد تین ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا، انتظامیہ نے اسپتال کے 55 تالوں میں ایلفی ڈالنے والے ینگ ڈاکٹرز کی فوٹیج جاری کردی،مظاہرین سے اظہار یک جہتی کے لیے رکن صوبائی اسمبلی نکہت اورکزئی بھی پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آج 23 واں روز ہے، آج پھرینگ ڈاکٹرز اور پولیس آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور اسپتال اکھاڑہ بن گیا۔

    ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں داخل ہونے کی کوشش جس پر پولیس نے مظاہرین نے لاٹھیاں برسا دیں، تصادم کے باعث کئی ڈاکٹرز زخمی ہوگئے، اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے 3 ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈاکٹرز کی تعداد 15 ہوگئی۔

    ڈاکٹرز سے اظہار یکجتی کے لیے رکن قومی اسمبلی نکہت اورکزئی اسپتال پہنچ گئیں اور مظاہرین کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کیا۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ینگ ڈاکٹرز نہیں مان رہے۔

    پشاور کے دیگر 3 بڑے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال کے 55 تالوں میں ایلفی ڈال دی

    قبل ازیں رات گئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ایک یا دو نہیں بلکہ 55 تالوں میں ایلفی ڈال دی گئی تھی جس پر معلوم کیا جارہا تھا کہ یہ حرکت کس نے کی تاہم اب انتظامیہ نے فوٹیج جاری کردی، کارروائی ینگ ڈاکٹرز کی کارستانی نکلی۔

    فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے ہنگامہ آرائی کے جرم میں تین ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز رات کو ڈھائی بجے او پی ڈی میں کیا کررہے تھے، اسپتال انتظامیہ نے فوٹیج کے ذریعے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    ینگ ڈاکٹرز چاہتے تھے کہ او پی ڈی کھل نہ سکے اور ان کے مطالبات مانے جائیں اسی لیے انہوں نے 55 تالوں میں ایلفی ڈالی۔

    یاد رہے کہ ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز سروس اسٹرکچر اور پی ڈی ایم آئی کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • پشاور کے علاقے حیات آباد میں کار بم دھماکہ

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں کار بم دھماکہ

    پشاور: شہر کے معروف علاقے حیات آباد میں کار بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ باغ ناران چوک پرایک نجی اسکول کے نزدیک ہوا سیکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکہ بارودی نوعیت کا تھا۔

    اسپتال ذرائع نے اب تک ایک زخمی کی آمد کی تصدیق کی ہے۔

    نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جیسے جیسے اطلاعات موصول ہوتی جائیں گی یہ خبر اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔

  • پشاور:مغوی سری لنکن باشندہ پولیس کی مبینہ قید میں نکلا

    پشاور:مغوی سری لنکن باشندہ پولیس کی مبینہ قید میں نکلا

    پشاور :حیات آباد سے لاپتہ ہونے والا سری لنکن غیر ملکی باشندہ کا اغوا کاروں کی بجائے پولیس کی مبینہ قید میں رہنے کا انکشاف ۔اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی ،تفصیلات کے مطابق بیس روز سے پولیس آنکھ مچولی کھیل رہی ہے کبھی تھانوں میں چھپا تی ہے کبھی سلاخوں کے پیچھے کبھی تہ خانوں میں حیات آباد سے لاپتہ ہونے والا غیر ملکی باشندہ محمد زمان کی روداد اے آر وائی نیوز نے فلم بند کر لی۔

    محمد زمان سری لنکا کا باشندہ ہے ،خیال کیا جارہا تھا کہ محمد زمان کو اغواء کیا گیا لیکن انکشاف ہوا کہ وہ پولیس کی قید میں ہے، ستائیس جون کو جب عدالت میں اسے پیش کیا گیا تو جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد زمان نے کہا کہ اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا پھر بھی پولیس نے قید کر رکھا ہے۔غیر ملکی باشندے کی فوٹیج بننے کے بعد سری لنکن باشندے کو پولیس نے پھر غائب کردیا۔