Tag: Hazara community

  • ہیومن رائٹس واچ نے افغان سرزمین پر ہزارہ برادری کے خلاف ہونے والے مظالم پر رپورٹ شائع کر دی

    ہیومن رائٹس واچ نے افغان سرزمین پر ہزارہ برادری کے خلاف ہونے والے مظالم پر رپورٹ شائع کر دی

    ہیومن رائٹس واچ نے افغان سرزمین پر ہزارہ برادری کے خلاف ہونے والے مظالم پر رپورٹ شائع کر دی ہے۔

    دنیا بھر میں اسلامی ریاست خراسان کی دہشت گردی اس وقت نمایاں ہوئی جب ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر یہ گروہ حملہ آور ہوا، جس میں کم از کم 143 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

    گزشتہ ماہ اسلامی ریاست خراسان کے مسلح رکن نے صوبہ ہرات میں ایک شیعہ ہزارہ مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، 20 اپریل کو ہزارہ برادری کی بس میں بم نصب کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

    رواں سال 6 جنوری کو کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں بس حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے، اسلامی ریاست خراسان نے دشت برچی کے علاقے میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ’’کافروں‘‘ کے خلاف مہم کا حصہ ہے جہاں بھی پاوٴ انہیں مار ڈالو۔

    2015 اور 2021 کے وسط میں اسلامی ریاست خراسان کے حملوں میں کابل، جلال آباد اور قندھار میں 2 ہزار سے زائد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے، 2021 میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اسلامی ریاست خراسان کے حملوں میں 700 سے زیادہ افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، 21 مارچ کو قندھار کے ایک بینک کے باہر گورنمنٹ ملازمین پر خودکش بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔

    طویل عرصے سے خطرے سے دوچار ہزارہ برادری کو افغان حکومت کی جانب سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، ہزارہ اور دیگر مذہبی اقلیتوں پر حملے اور شہریوں پر ٹارگٹڈ حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، شہریوں پر جان بوجھ کر حملے جنگی جرائم ہیں جن سے جانی نقصان کے علاوہ طویل مدتی معاشی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

    اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ افغانستان میں ہزارہ برادری اور دیگر اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ کو یقین بنائے اور اسلامی ریاست خراسان کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں۔

  • کرنل سہیل نے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

    کرنل سہیل نے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

    وہاڑی: کرنل سہیل عابد شہید اپنی جان کا نظرانہ یپش کرکے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے وہاڑی کے عظیم سپوت کرنل سہیل عابد شہید نے سپہ سالار کا ہزارہ برادی سے کیا ہوا وعدہ نبھایا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری سے وعدہ کیا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    کرنل سیہل عابد شہید نے ہزارہ برادری کے خلاف مستقبل میں ہونے والے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو اپنی جان کی قربانی دے کر ناکام بنایا ہے،

    آپریشن رد الفساد کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے دہشت گردوں میں دو افغان خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے عید کے روز ہزارہ برادری کے خلاف شدت پسنددانہ کارروائی کرنی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہزارہ برادری نے کوئٹہ میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا دیا ہوا تھا، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی، آرمی چیف کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی پر ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ہزارہ برادری کے عمائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جنہوں نے اپنے پیارے کھوئے کوئی چیز اس کا نعم البدل نہیں ہوسکتی، ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت ناک سزائیں دیں گے، تمام ریاستی ادارے شہریوں کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پرازخودنوٹس لےلیا

    چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پرازخودنوٹس لےلیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ پرازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو کوئٹہ میں کیس کی سماعت کریں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا ہزارہ والے ڈر کے مارے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دے رہے اور ان کے قاتل کھلے عام جلسے کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہزارہ والوں کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے اور وہ اسکول، اسپتال نہیں جاسکتے، کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔


    آرمی چیف سے ہزارہ برادری کے مذاکرات کامیاب‘ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہزارہ عمائدین نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجود سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 اپریل کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا تھا، دونوں کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔