Tag: hazara province

  • پاکستان عوامی تحریک اور تحریک صوبہ ہزارہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد ہوگیا

    پاکستان عوامی تحریک اور تحریک صوبہ ہزارہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد ہوگیا

    ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک صوبہ ہزارہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد ہوگیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تحریکِ انصاف کی حکومت صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومتی مشینری کواستعمال کرنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ،پی ٹی آئی کی حکومت کے پی کے میں دوسال کے دوران عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ، پیمرا کو حکومتی تسلط سے آزاد کرنا ہو گا اگر اے آروائی نیوز کو بند کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

    ایبٹ آباد میں بابا حیدرزمان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ پاکستان عوامی تحریک کے منشور میں شامل ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کیساتھ ساتھ حکومت سانحہ بارہ اپریل کے شہداء کے قاتلوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچائے۔

    رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز نے موٹروے سمیت دیگر اداروں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کیا ، پیمرا میں پرویز راٹھور نواز شریف خاندان کا آدمی ہے، اسے اس سیٹ پر بٹھا کر صرف اور صرف میڈیا اور بالخصوص اے آروائی نیوز پر پابندی لگانا ہے،حکومت اور پیمرا اے آروائی نیوز کو بند کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ملک گیر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

    اس موقع پر بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل مکمل خود مختاری دے تاکہ اس کے نتائج عوام تک صیحح معنوں میں پہنچ سکیں۔

  • چوہدری شجاعت کا صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    چوہدری شجاعت کا صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین بابا حیدر زمان سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہزارہ کو صوبہ بنانے کی سب سے پہلے حمایت کر چکے ہیں اور ان کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے اے پی سی میں حکومت کو مکمل اختیار دیا تھا مگر دہشت گردی کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے۔

      چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے جب جلسے منعقد ہوں گے تو وہ اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بابا حیدر زمان کی خواہش پر صوبہ بناﺅ تحریک کونسل میں پاکستان مسلم لیگ کا ایک نمائندہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    بابا حیدر زمان نے چودھری شجاعت حسین کو 12اپریل کو ایبٹ آباد اور لاہور میں ہزارہ بناﺅ صوبہ کی تحریک کے سلسلہ میں جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے دیگر وعدوں کی طرح ہزارہ کے عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدے بھی بھول گئے ہیں، آپ ہمارا ساتھ دیں، عوام کا کوئی مددگار نہیں ہے۔