Tag: hazart shah rukn-e-alam

  • ملتان : حضرت شاہ رکن عالمؒ کا سالانہ عرس جاری

    ملتان : حضرت شاہ رکن عالمؒ کا سالانہ عرس جاری

    ملتان : اولیاء کرام کی سرزمین ملتان میں حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سات سو تین ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں, ۔سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برصغیر کے روحانی پیشوا۔حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ مزار کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی مزار کو غسل دے کر عرس کی تین روزہ تقریبات کاآغاز کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی، اس موقع پر مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ عرس میں ملک بھر سے زائرین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ بھارت سے اٹھارہ رکنی وفد بھی ملتان پہنچ گیا۔

    عرس کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں، مزار کے اطراف میں بائیس سو پولیس اہلکارمتعین کئے گئے ہیں۔

    پندرہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیےگئے ہیں جبکہ واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔ محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لئے انتظامات کئے ہیں۔ ایمبولنس اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔

  • حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے701 ویں سالانہ عرس اختتام پزیر

    حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے701 ویں سالانہ عرس اختتام پزیر

    ملتان : حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے سات سو ایک ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات اختتام پزیر ہوگئی۔

    ملتان میں حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے سات سو ایک ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تین روزہ عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

    تیسرے روز قومی امن کانفرنس کی نشست میں سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ،سید مظہر سعید کاظمی سمیت ملک بھر کی درگاہوں سے آئے ہوئے سجادہ نشین شریک ہوئے ۔

    اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ زائرین کی سہولتوں کے لئے طبی کیمپ اور پولیو ویکسینیشن کیمپ بھی لگائے گئے۔

    امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے حضرت شاہ رکن الدین عالم کی تعلیمات اپنانے پر زور دیا۔

    سجاد نشین شاہ محمود قریشی نے اختتامی دعا کرواتے ہوئے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا اختتام کیا۔