Tag: HBL PSL 10

  • کوشش تھی کوئٹہ کو فائنل جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، حسن نواز

    کوشش تھی کوئٹہ کو فائنل جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، حسن نواز

    لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن نواز  نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جو غلطیاں کیں ان پر کام کیا۔

    یہ بات انہوں نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری ہر ممکن کوشش تھی کوئٹہ گلیڈیئٹر کو فائنل میچ جتواؤں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
    ایمرجنگ پلیئر ہونے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر حسن نواز پی ایس ایل10کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے پائے ہیں حسن نواز  نے مجموعی طور پر 399رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز ان فٹ ہو گئے تھے، حسن نواز کا پریکٹس سیشن کے دوران پاؤں مڑ گیا تھا، انہیں ریسکیو کی گاڑی کے ذریعے ایکسرے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کیلئے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر پریکٹس میں مصروف تھی۔ تاہم اس وقت تک یہ خیال کیا جارہا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے فائنل کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز شاید ٹیم میں شامل نہ ہوسکیں۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لاہور قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی

    پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی کی تصدیق کردی

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی کی تصدیق کردی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں مرحلے کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز کیلئے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی کی تصدیق کردی ہے جو آئندہ میچوں میں کراچی کنگز میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

    کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑی کراچی کنگز کو جوائن کر رہے ہیں، وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر ٹم سائفرٹ بھی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    اسکاٹش بیٹر جارج منسی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

    کراچی کنگز کیلئے اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے جیمز ونس بھی پاکستان واپس آ رہے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر اور افغان لیجنڈ محمد نبی بھی باقی میچز کیلئے اپنی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔

     اس کے علاوہ آسٹریلین وکٹ کیپربیٹر بین مکڈرمٹ بھی اپنی دستیابی سے آگاہ کرچکے ہیں، کراچی کنگز کے چھٹے دستیاب کھلاڑی اسکاٹش بیٹر جارج منسی ہیں جنہیں گزشتہ روز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ 17 مئی کو پشاور زلمی کیساتھ راولپنڈی میں ہوگا، کراچی کنگز اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

  • موجودہ دور کا پاکستانی ’ویون رچرڈ‘ کون ہے؟ عماد عرفانی نے نام بتا دیا

    موجودہ دور کا پاکستانی ’ویون رچرڈ‘ کون ہے؟ عماد عرفانی نے نام بتا دیا

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عماد عرفانی  نے موجودہ دور کے پاکستانی ’ویون رچرڈ‘ کا نام بتا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں میزبان وسیم بادامی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے کا بھی اظہار کیا۔

    کرکٹ سے آگاہی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکار عماد عرفانی  نے بتایا کہ بنیادی طور پر میں ٹیسٹ کرکٹ کو ہی اصل کرکٹ مانتا ہوں، کیونکہ اس میں کھلاڑی کی توجہ اس کی ذہنی و جسمانی کارکردگی اور مستقل مزاجی کا پتہ چلتا ہے۔

    اداکار عماد عرفانی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ سے تعلق لوگوں کا رجحان اور دلچسپی بھی بدلتی جارہی ہے، اب 5 دن کا کھیل 20 اوورز میں تبدیل ہوگیا ہے لیکن اس کا بھی اپنا علیحدہ مقام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ویسے تو باسط علی اور کامران اکمل کا بہت بڑا فین ہوں کیونکہ ان دونوں نے بہت زیادہ کرائسز میں اپنی اننگز کامیابی سے کھیلی ہیں، دونوں کرکٹرز کے چھکے چوکے دیکھنے میں مزہ آتا تھا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں اس وقت کا پاکستانی’ویون رچرڈ‘ کون ہے جس کے جواب میں اداکار عماد عرفانی نے برملا کہا کہ اس کیلیے میں فخر زمان کا بہت بڑا فین ہوں انہیں بڑا کرکٹر سمجھتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہا، فخر زمان

    نوے کی دہائی کے کرکٹرز کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی پاکستانی ٹیم میں پہلے سے آٹھویں نمبر تک کے کھلاڑی کی جو پرفارمنس تھی وہ بعد کی ٹیموں میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ان کی اس بات کی تصدیق پروگرام میں موجود سابق کرکٹر باسط علی اور کامران اکمل نے بھی کی۔

  • محمد رضوان بطور کپتان اختیارات پر بول پڑے

    محمد رضوان بطور کپتان اختیارات پر بول پڑے

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان بطور کپتان اختیارات پر بول پڑے، انہوں نے کہا کہ ہم سب چیئرمین پی سی بی کو جواب دے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے میڈیا کو معلوم ہے کیا ہو رہا ہے، سلیکشن کمیٹی خود کہتی ہے کہ ہمارا رول ہے، میرے پاس اتھارٹی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کہ سیلیکشن کمیٹی کے پاس اپنی اتھارٹی ہے، کپتان کے پاس اپنی اتھارٹی ہے، ہم سب چیئرمین پی سی بی کو جواب دے ہیں، فینز کی ناراضگی جائز ہے ہم ان کی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے، شائقین نے جیسی امید کی ویسی قومی کرکٹ ٹیم نے پرفارمنس نہیں دی۔

    پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم، شائقین کیلئے اہم پیغام

    محمد رضوان نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول کی کرکٹ کا الگ دباؤ ہوتا ہے، اچھا ریکارڈ برقرار رکھنا آسان نہیں، میرے لیے ماضی کی پرفارمنس محض ماضی ہے، میں ماضی کو نہیں سوچتا، پرفارمنس اچھی ہو یا بری، میں ماضی یاد نہیں رکھتا، اگر ماضی میں رہا تو مستقبل میں سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings/

  • کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کر دیا

    کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کر دیا

    کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کیلئے نائب کپتان مقرر کر دیا۔

    کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی اصل پہچان ہے۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ چاہتے ہیں کپتان ڈیوڈ وارنرکے ساتھ ملکر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں، ہم سب کی نظریں ایک ہی ہدف پر ہیں اور وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کے غیر ملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیوڈ وارنر، افغانستان کے محمد نبی، بنگلہ دیش کے لٹن داس، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور ٹیم سائفرٹ نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

    افغانستان کے تجربہ کار آل راونڈر محمد نبی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی شمولیت کراچی کنگز کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔ کراچی کنگز کیساتھ دوبارہ جڑنے پر خوش ہوں، گزشتہ سیزن میں اچھا پرفارم کرچکا ہوں اور امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

    افغان کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اچھے نتائج دینے پر یقین رکھتے ہیں، روی بوپارا بطور ہیڈ کوچ اچھا آپشن ثابت ہونگے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا جبکہ کراچی کے شیر اپنے پہلے میچ میں ہفتے کو ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے۔

    پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    کراچی: آسٹریلوی کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار، ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے یہ جارحانہ کھلاڑی اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور میچ جتوانے کی مہارت کے لیے مشہور ہیں۔

    ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے تجربہ کار وارنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے خطرناک اوپنرز میں شمار ہوتے ہیں اور قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سمیت کئی بڑی کرکٹ لیگز میں قائدانہ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

    کراچی کنگز نے وارنر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹنم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا، جو 13 جنوری 2025 کو لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں منعقد ہوا تھا۔

    کراچی کنگز کی انتظامیہ نے گزشتہ سیزن کے کپتان شان مسعود کی خدمات پر دلی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ٹیم کو ایک نئی سمت دی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں شان مسعود کی قائدانہ حکمت عملی نے کراچی کنگز کے لیے مضبوط بنیاد رکھی، جہاں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملا۔ فرنچائز نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، حکمت عملی کی سمجھ بوجھ، اور ٹیم کے اندر ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ: ”ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی، ہم گزشتہ سیزن میں شان مسعود کی غیر معمولی قیادت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کی کوششوں نے کراچی کنگز کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی، اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ ٹیم کا ایک اہم حصہ رہیں گے۔”

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔