Tag: #HBLPSL2019

  • پی ایس ایل 4 ایلیمنیٹر راؤنڈ : اسلام آباد یونائیٹڈ کی اگلے مرحلے تک رسائی

    پی ایس ایل 4 ایلیمنیٹر راؤنڈ : اسلام آباد یونائیٹڈ کی اگلے مرحلے تک رسائی

    کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 32ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کر کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کامیابی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، ایلیمنیٹر راؤنڈ کے پہلے اور اہم میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


    کراچی کنگز اننگز

    کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز سے کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنائی، بابر اعظم اور کولن منرو نے 19 گیندوں پر 52 رنز اسکور  کیے، بعد ازاں منرو 11 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز نے ابتدائی 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کیے، گیارہویں اوور میں لیام لیونگ اسٹون 30 رنز کے انفرادی جبکہ 102 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اننگز کے بارہویں اوورز میں بابر اعظم انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوئے  کیونکہ یونائیٹڈ کے وکٹ کپیر کو بھی گیند پر بلا لگنے کا اندازہ نہیں تھا۔ یوں 108 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    محمد موسی نے اننگز کے سولہویں اور اپنے چوتھے اوور میں یکے بعد دیگرے دو اہم کھلاڑیوں کولن انگرام اور افتخار احمد کو آؤٹ کر کے کراچی کنگز کو بڑا دھچکا دیا، اگلے ہی اوور میں بین ڈنک بھی آؤٹ ہوئے۔ یوں 162 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کی 6 وکٹیں گریں۔

    ابتدائی اوورز کی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس ہورہا تھا کہ کراچی کنگز اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ دینے میں کامیاب رہے گی مگر کولن انگرام کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی تیز کھیل پیش نہ کرسکا۔ مقررہ 20 اوورز  کراچی کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔

    کراچی کنگز کے بابراعظم نے42،منرو 32اورلیونگ اسٹون نے 30رنز بنائے جبکہ یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے 3 اور فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

    ہدف 162 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ کا آغاز اچھا نہ مل سکا کیونکہ لک رونکی 19 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، عامر یامین نے کراچی کنگز کو بڑا بریک تھرو دلایا۔

    عمر خان نے اننگز کے 9ویں اوور میں دو اہم کھلاڑیوں ڈلپورٹ اور والٹن کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔

    ہیلز اور والٹن نے شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا مگر عامر یامین نے ایلکس ہلیز کو واپسی پویلین کی راہ دکھائی، یوں 114 پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا چوتھا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 129 کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت بھی 32 رنز بنا کر واپس لوٹے۔

    اننگز کے آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 6 رنز درکار تھے، فہیم اشرف نے پہلے گیند پر چوکا لگا کر جیت کو یقینی بنایا اور پھر وہ آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اوور کی تیسری گیند پر ایک اور چوکا لگا، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی۔ کراچی کنگز میں سہیل خان کی جگہ عامریامین جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں فل سالٹ کی جگہ ایلکس ہیلز کو شامل کیا گیا۔

    اسکواڈ

    کراچی کنگز : عماد وسیم (کپتان)، کولن منرو، بین ڈنک، کولن انگرام، افتخار احمد، بابر اعظم، عامر یامین، شاہین شنواری، محمد عامر، لیام لیونگ اسٹون، عمر خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ : لک رونکی، ایلکس ہلز، شاداب خان، ڈلپورٹ، آصف علی، محمد سمیع (کپتان)، حسین طلعت، رومان رئیس، چڈوک والٹن، فہیم اشرف، محمد موسی

    آج کی فاتح ٹیم اگلے میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی اور پھر دوسرے ایلیمنٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دے کر فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، بھرپور انجوائے کر کے کھیلیں گے۔

    شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچی، شہری بڑی تعداد میں کراچی کنگز کی شرٹس پہن کر اسٹیڈیم پہنچے اور اُن کی خواہش ہے کہ فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور میزبان ٹیم کے درمیان ہو۔

  • پی ایس ایل 4: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف  میچ جیت لیا

    پی ایس ایل 4: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ جیت لیا

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی، میزبان ٹیم ایلیمنٹری راؤنڈ کا میچ 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے پانچویں مرحلے کا تیسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔


    پشاور زلمی کو اچھا آغاز ملا، اوپنر کامران اکمل اور امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کی اور 137 رنز کی شراکت داری قائم کی، دونوں بلے بازوں نے کراچی کنگز کے باؤلرز کو گراؤنڈ کے چاروں طرف بہت اچھے طریقے سے کھیلا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، کراچی کنگز کے لیے کولن منرو کا اوور ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا کیونکہ انہوں نے اننگز کے 14ویں اوور میں کامران اکمل اور پولارڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 166 رنز پر گری جبکہ اس دوران اوپنر امام الحق نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی، محمد عامر نے اسی اوور میں 171 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کو 59 رنز پر دوسرا کلین بولڈ کیا اور سیمی الیون کے اسکور کو روکنے کی کوشش کی، محمد عامر نے وکٹ لینے کے سلسلے کے جاری رکھتے ہوئے اگلے ہی اوور میں سیمی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

    اننگز کے آخری اوور میں عثمان شنواری نے وہاب ریاض کو پویلین واپس بھیجا جبکہ آخری گیند پر حسن علی رن آؤٹ ہوئے یوں پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، کامران اکمل 86 اور امام الحق 59 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، کراچی کنگز کے باؤلر محمد عامر نے تین کولن منرو نے دو اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔


    کراچی کنگز اننگز

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو آغاز اچھا نہ مل سکا اور کولن منرو صرف تین رن پر آؤٹ ہوئے، انہیں امپائر نے غلط ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا جبکہ ری ویو میں گیند وکٹ کے باہر کی طرف جارہی تھی، بعد ازاں بابر اعظم اور لیونگ اسٹون بالترتیب 13 اور 22 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

    ڈنک اور کولن انگرام نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 65 تک پہنچایا تو  چوتھی وکٹ بھی کر گئی، دوسری طرف انگرام نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری مکمل کی، اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو 87 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے یوں کراچی کنگز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    کولن انگرام چودہویں اوور میں ٹائمل ملز کی گیند پر 37 گیندوں پر چار چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کرکیچ آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز کی ساتویں وکٹ 138 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب سہیل خان صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس روانہ ہوئے، محمد عامر، عمر خان اور عماد وسیم بالترتیب 140 اور 142 پر آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے کولن انگرام 71 اور کپتان عماد وسیم 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کے حسن علی نے تین ، ثمین گل، ٹائمل ملز اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

    ایلیمنیٹری راؤنڈ

    میچ کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کا گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوا، کراچی کنگز اب ایلیمنٹری راؤنڈ میں 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی، اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 13 مارچ کو مقابلہ ہوگا، فاتح ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔

    دونوں ٹیموں نے اسکواڈ میں ایک ایک تبدیلی کی تھی کراچی کنگز نے عامر یامین کی جگہ محمد عامر جبکہ پشاور زلمی نے مصباح الحق کی جگہ صہیب مقصور کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    اسکواڈ

    کراچی کنگز

    عماد وسیم (کپتان)، کولن انگرام (نائب کپتان)،بابر اعظم ، کولن منرو، لیام لیونگ اسٹون، بین ڈنک، افتخار احمد، محمد عامر، سہیل خان، عثمان شنواری، عمر خان

    پشاور زلمی

    امام الحق، کامران اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، لیام ڈاؤسن، کیورن پولارڈ، ڈیرن سیمی (کپتان)، وہاب ریاض، حسن علی، ٹائمل ملز، ثمین گل

    کراچی کنگز اور پشاور زلمی دونوں ہی ٹیمیں پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرچکی ہیں، میزبان ٹیم فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی اوسط سے ایک درجہ ترقی کرسکتی تھی۔ میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر  پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھی۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی، عماد اور سیمی الیون جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش مند تھیں۔

    ویڈیو دیکھیں: چار سال سے ہار ہار کر تھک گیا ہوں: رانا فواد

    قبل ازیں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین پاکستان سپرلیگ کا 29واں میچ کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • پی ایس ایل 4 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں‌ شاندار میوزک اور زبردست آتشبازی

    پی ایس ایل 4 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں‌ شاندار میوزک اور زبردست آتشبازی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز  قومی ترانے کے ساتھ ہوا، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی  نے شیخ النہیان نے حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا، اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین ’پاک سرزمین شاد باد‘ سنتے ہی احترام میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا تھا شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکنیں تیز ہورہی تھیں کیونکہ اس لیگ کے لیے انہوں نے سارا سال انتظار کیا۔

    تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد اسٹیج پر نامور کمنٹیٹر رمیز راجہ مائیک تھامے اسٹیج پر آئے اور انہوں نے سب سے پہلے حبیب بینک کے صدر کو مدعو کیا۔

    بعد ازاں احسان مانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان کرکٹ کے فروغ اور حمایت پر دبئی کے حکمران شیخ النہیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے تمام فرنچائزز مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ایس ایل دنیا کی سب سے بڑی لیگ بن گئی، افتتاحی تقریب دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے‘۔

    میوزیکل تقریب

    غیرملکی جرمن بینڈ نے سب سے پہلے پرفارمنس دی جس کے بعد آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے ایک ساتھ نامور پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’ڈسکو دیوانے‘ پر پرفارم کیا اور حاضرین کا لہو گرمایا۔


    آئمہ بیگ اور شجاع حیدر کی پرفارمنس

    بعد ازاں جنون بینڈ نے پرفارمنس دی جس پر تماشائی جھوم اٹھے، فواد خان نے پی ایس ایل فور کا آفیشل گانا گا کر شائقین کا لہو گرمایا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز کامیاب رہے تھے، چوتھی لیگ میں 6 ٹیمیں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

    تصاویر دیکھیں

    پی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ دومرتبہ کی چیمپئین رہنے والی اسلام آباد یونائیٹیڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    آتش بازی

    پی ایس ایل 4 کے لاہور میں تین میچز نو، دس اور بارہ مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں پانچ میچز سات، دس، تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو ہوں گے۔