Tag: HBLPSL3

  • پی سی ایل تھری: کراچی کنگز اور معروف برانڈ نورپور میں‌ معاہدہ طے پا گیا

    پی سی ایل تھری: کراچی کنگز اور معروف برانڈ نورپور میں‌ معاہدہ طے پا گیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز اور معروف برانڈ نورپور کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے، اب نورپور کراچی کنگز کا پلاٹینم اسپانسر ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں معروف برانڈ نور پور اور ایونٹ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز اب ساتھ ساتھ  دکھائی دیں‌ گے، کراچی کنگز اور نور پور کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا.

    معاہدے پر صدرکراچی کنگز شاہد آفریدی اور کمپنی کے سی او او عامر خواص نے دستخط کئے، اس موقع پرکراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور کپتان عماد وسیم بھی موجود تھے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور شاہد آفریدی نے فوجی فوڈز لمیٹڈ کے سی او او کو کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پیش کی۔

    پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری

     اس موقع پر فوجی فوڈز کے سی او او عامر خواص کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کرکٹ کا نام ساتھ ساتھ لیا جاتا ہے، ہم اے آر وائی نیٹ ورک سے مل کر کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں‌ گے۔

    انہوں نے کراچی کنگز کے لیے نیک تمنائوں‌ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار فائنل بھی کراچی میں‌ ہے، امید ہے کراچی کنگز پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلے گی.

    اسپانسر شپ معاہدے پر کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی اور فوجی فوڈزلمیٹڈ کے سی او او عامر خواص نے دستخط کئے، اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے.

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری

    پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری

    کراچی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے آفیشل سانگ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، آفیشل نغمے نے کرکٹ کے دیوانوں کو ہی نہیں بلکہ ایک ایک پاکستانی کو اپنے کرشمے میں جکڑ لیا ہے.

    پی ایس ایل کی رونق اور شان کراچی کنگز ہر ایڈیشن میں اپنے شائقین کے لیے نئے آئیڈیاز لے کر آتی ہے جو اپنی انفرادیت اور دلچسپی کے باعث صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے دلوں کی دھڑکن بن جاتی ہے.

    اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے کراچی کنگز نے پی ایس ایل 3 کے لیے آفیشل نغمے کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس کی ایک جھلک نے عوام کے دل مول لیے ہیں اور شائقین کرکٹ سمیت تمام شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے.

    کراچی کنگز کا پی ایس ایل 3 کے لیے آفیشل گانے کو مشہور گلوگار شہزاد رائے کی آوز نے جلا بخشی ہے گانے کے خوبصورت بول کو نغمہ ساز نے مدھر سُروں میں دھالا ہے جس میں لگن، جوش اور عزم کی داستان صاف نظرآتی ہے۔

    کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کے ٹیزر نے وائرل ہوتے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اورہر ایک بچے، جواں اور ضعیف العمر شخص یہی نغمہ گنگناتا نظر آرہا ہے.

    کراچی کنگز کے آفیشل نغمے کی ویڈیو میں بوم بوم آفریدی سمیت عماد وسیم، بابراعظم اور محمد عامر بھی جلوہ گر ہوں جس سے شائقین کی دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے.

    آفیشل نغمے کا ٹیزر 


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔