Tag: #HBLPSL6

  • کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل

    کراچی: پاکستان سُپرلیگ کا ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج ہونے جارہا ہے، جہاں دلوں کے بادشاہ اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اپنے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ دلوں کے سلطانز اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ آج دوپہر دو بجےشروع ہوگا۔

    کراچی کنگزکو ملتان سلطانزپر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلےگئے، کراچی کنگز نے چار میں کامیابی حاصل کی، ملتان صرف ایک میچ جیت سکا، کراچی کنگز آج ملتان سلطانز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوجائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرفراز احمد کی صلاحیتوں پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیئے

    دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آج کے میچز کی خاص بات بچوں میں کینسر کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔ اس روز کینسر میں مبتلا دو بچوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔

  • بوریت سے بچانے کے لئے کراچی کنگز کا  اہم اقدام، کھلاڑی خوشی سے نہال

    بوریت سے بچانے کے لئے کراچی کنگز کا اہم اقدام، کھلاڑی خوشی سے نہال

    کراچی: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے عالمی وبا کے باعث بائیو سیکیورببل میں رہنے والے کھلاڑیوں کو بوریت سے بچانے کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے۔

    پی ایس ایل سکس کے بائیو سیکورببل میں کھلاڑیوں کو بوریت سے کیسے بچانا ہے؟، انہیں کیسے تروتازہ کیسے رکھنا ہے؟، اس کا حل کراچی کنگز کی انتظامیہ نے "کنگز کیفے” بنا کر نکال لیا ہے۔

    کھلاڑیوں کے لئے بنائے گئے کنگز کیفے کی سیر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کرائی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگز کیفے میں کھلاڑیوں کیلئے ویڈیو گیمز، لوڈو، چیس، کیرم بورڈ اور دوسرے گیم موجود ہیں، جہاں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی ان کھیلوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کوچ کیرم بورڈ کے دلدادہ نکلے، ویڈیو میں وہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ گیم کھیلنے میں مصروف دکھائی دئیے، کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے یہ بہت اچھا اقدام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

    واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث پی ایس ایل سکس میں بائیوسیکورببل کے باعث کھلاڑیوں کے باہر جانے پر پابندی ہے۔

    پی ایس ایل سکس کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ میں دوسری فتح کے لئے پرعزم ہے۔

    پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز اور اسلام آباد دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔