Tag: #HBLPSL8

  • شاہین آفریدی کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

    لاہور : پی ایس ایل کے میچ میں پاکستان ٹیم کے دو بڑے نام آمنے سامنے آگئے، فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کرکٹ کو پُرجوش کردیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے میچ میں دنیا کے دو بہترین کرکٹرز کے درمیان زبردست جنگ دیکھنے کو ملی۔

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے،  ان کے مد مقابل لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کی بال پر انہوں نے پہلے ایک شاندار چوکا مارتے ہوئے گیند باؤنڈری سے باہر بھیج دی۔

    ایسے میں شاہین نے بھی اپنی حکمت عملی بناتے ہوئے اگلی بال پر انہیں کلین بولڈ کردیا اور شائقین کی جانب منہ کرکے اپنے روایتی انداز میں خوشی کا اظہارکیا, اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ کمٹس بھی کیے۔

  • پی ایس ایل : "یہ باتیں ڈرائنگ روم میں حل ہونی چاہئیں، میڈیا میں نہیں”

    پی ایس ایل : "یہ باتیں ڈرائنگ روم میں حل ہونی چاہئیں، میڈیا میں نہیں”

    کراچی : پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے مسائل پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ باتیں ڈرائنگ روم میں حل ہونی چاہئیں، میڈیا میں نہیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مجموعی طور پر دنیا بھر میں کھیلوں کی وجہ سے ایک اچھا امیج ہے، اس قسم کی باتوں سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے مزید میچز کو کراچی میں ویلکم کریں گے تاہم لاہور میں بھی میچز کا انعقاد ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل ڈرائنگ روم میں حل ہونے چاہئیں، انہیں میڈیا میں کسی صورت نہیں آنا چاہیے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ امید ہے مسئلہ جلد حل ہوجائےگا اور میچزشیڈول کے مطابق ہوں گے، جہاں پر سیکیورٹی دی جاتی ہے تو وہاں اخراجات آتے ہیں، سیکورٹی ادارے اور پی سی بی دونوں حکومت کے ماتحت ہیں۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگر منافع ہورہا ہے تو اسے بھی پی ایس ایل میں حصہ ڈالنا چاہیے لیکن کسی ایک ادارے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی تھی۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی صوبائی حکومت کو 25کروڑ روپے ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر اب تک 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

    گزشتہ روز پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا تو بورڈ اور فرنچائز نے مذکورہ رقم دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    پی ایس ایل کے لاہور اور پنڈی میں میچز، نجم سیٹھی کا وزیراعظم سے رابطہ

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت ان میچز کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کردیا ہے جبکہ نگراں پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میچز کے باقی اخراجات پی سی بی ادا کرے گا تاہم ابھی تک تعطل برقرارا ہے اور حتمی طور پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

  • کوشش ہے کہ 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں، شعیب ملک

    کوشش ہے کہ 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں، شعیب ملک

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے15ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا پی ایس ایل کے میچز اعصاب شکن ثابت ہونا اچھی بات ہے، بڑے اسکورنگ میچز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں ذہنی تناؤ نہیں بلکہ انجوائے کرکے کھیلنا چاہیے، پشاورزلمی کے خرم شہزاد نے آخری اوور میں اچھی بولنگ کی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، میری کوشش ہے15ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ سے مکمل بور ہوجاؤں گا تب ہی ایک دفعہ ریٹائرمنٹ لے لوں گا، عمر کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دینا چاہیے، سب کیلئے ایک ہی قاعدہ قانون ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ کراچی میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیتے ہوئے پی ایس ایل 8 کا کامیاب آغاز کیا۔

    پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے کھیلا جانے والا سنسنی خیز میچ دو رنز سے جیت لیا، کراچی کنگز 200رنزکے تعاقب میں5وکٹ پر197رنز بنا سکی۔

    کپتان عماد وسیم اورشعیب ملک کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، کراچی کنگز آخری گیند تک لڑے اور متعدد مرتبہ چانس ملنے کے باوجود بدقسمتی سے میچ نہ جیت سکے۔

  • آٹھویں پاکستان سپرلیگ کا آغاز آج سے ہوگا، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

    آٹھویں پاکستان سپرلیگ کا آغاز آج سے ہوگا، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

    ملتان : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا آغاز آج سے ہوگا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    پاکستان کے سب سے بڑے آٹھویں کرکٹ میلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، گلوکار ساحرعلی بگا، عاصم اظہر، فارس شفیع، شائے گل اور آئمہ بیگ اپنی آوازوں کا جادو جگائيں گے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی بھی کی جائے گی، اس تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا جس میں ٹی وی شائقین کو کرکٹ گراؤنڈ کے اندر سے خوبصورت اور دیدہ زیب گرافکس دکھائی دیں گے۔

    افتتاحی تقریب میں ڈرون ایل ای ڈی سے فضاء میں تصاویر بنائی جائیں گی، ایونٹ کے میچز ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : ’سب ستارے ہمارے‘ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ریلیز

    پی ایس ایل میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جائیں گی۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ایک بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آفیشل گانا ’’سب ستارے ہمارے‘‘ جاری کردیا گیا، جسے شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا ہے۔ پی ایس ایل 8 کا آفیشل گانا عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

    پی ایس ایل 8 کے آفیشل گانے کی ویڈیو کے شروع میں گھڑ سواروں کو تمام ٹیموں کے جھنڈے تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ شے گل گانے کا آغاز کرتی ہیں، اس کے بعد عاصم اظہر اور پھر فارس شفیع آتے ہیں۔

  • شاہین آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے ٹاپ باؤلرز ہیں، محمد رضوان

    شاہین آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے ٹاپ باؤلرز ہیں، محمد رضوان

    ملتان : پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے ٹاپ باؤلرز میں شامل ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شاہین آفریدی کیخلاف نئی حکمت عملی مرتب کی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم بہادری کے ساتھ کھیلے گی وہ جیتے گی، شائقین کی محبت شاید ہمارے لیے زیادہ ہوگی، فلائٹ کے ایشو کی وجہ سے بہت سے کھلاڑی نہیں آسکے۔

    محمدرضوان نے کہا کہ گراؤنڈ کی کرکٹ بہت مختلف ہے، شاہین اور حارث آپ کے ورلڈ کےٹاپ باؤلرز ہیں، احسان اللہ اچھی باؤلنگ کررہا ہے، ہمیں دوسرا حارث مل سکتا ہے۔

    ملتان سلطان کے کپتان نے کہا کہ کل ہی پتہ چلے گا کہ پچ کس طرف جاتی ہے، میچ میں ڈیو فیکٹر تو اہم ہے، محمد رضوان نے بتایا کہ مجھے کون ٹف ٹائم دے سکتا ہے؟ اس حوالے سے ٹورنامنٹ کے بعد ہی بتاؤں گا، لیگوں سے ہمیشہ پیسے ہی ملتے ہیں۔

  • ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین آفریدی

    ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین آفریدی

    ملتان : لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، کسی بھی ٹیم کو معمولی نہیں کہہ سکتے۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا سیزن ہے، لوگوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔

    امید ہے ملتان کے لوگ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے، میرا مقصد اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، کوشش ہے کہ اپنی ٹیم کو اچھی پرفارمنس دوں۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری تو کھیل کا حصہ ہے، جب بھی کھیلوں فخر کے ساتھ کھیلوں گا، ملتان کی پچ ابھی دیکھی نہیں ہے،2دن تک تو پچ کا پتہ نہیں چلتا۔

    شاہین شاہ آفریدیان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پچ اچھی ہی ہوگی، ملتان کے ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں لاہور قلندر کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساری ٹیمیں اچھی ہیں، آپ کسی بھی ٹیم کو معمولی نہیں کہہ سکتے۔ لاہور قلندر کے کافی جگہوں پر سپورٹرز ہیں۔