Tag: head coach Misbah-ul-Haq

  • "کھلاڑیوں کو فیور دینےکی بحث کبھی ختم نہیں ہوگی”

    "کھلاڑیوں کو فیور دینےکی بحث کبھی ختم نہیں ہوگی”

    ناٹنگھم: من پسند کھلاڑیوں کو فیور دینے پر ہیڈکوچ قومی کرکٹ مصباح الحق پھٹ پڑے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کو فیور دینےکی بحث کبھی ختم نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شاداب اور فہیم اشرف ٹیم کا بیلنس بناتےہیں اسی لیےکھیلتےہیں، لوگ جو مرضی سمجھیں ہم کسی کو فیور نہیں دیتے، جو کمبینیشن بہتر نظر آتا ہے وہی ٹیم میں کھلایاجاتا ہے، پاکستان میں کھلاڑیوں کو فیور دینےکی بحث کبھی ختم نہیں ہوگی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ فہیم اشرف نے جنوبی افریقہ میں اچھی بولنگ کی، شاداب خان بیٹنگ بھی کرسکتا ہے بولنگ میں بھی فارم مل جائے گی تاہم عثمان قادر آل راؤنڈر کی ضرورت کو پورا نہیں کرتے۔

    انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کل جو ہوا اسے کسی طور پر ڈیفنڈ نہیں کرسکتے، ہم انگلینڈ کی نئی ٹیم سے باالکل مقابلہ نہیں کرسکے، بطور ٹیم ہم ناکام رہے، انگلینڈ کیخلاف سیریز توقعات سے برعکس رہی، کھلاڑیوں کی طرح شکست کےذمہ دار کوچز بھی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

    انگلینڈ سے سیریز میں قومی ٹیم کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سیدھے سیدھے کیچزچھوڑے گئے تونتائج بھی ایسے ہی نکلیں گے، کل جو ہوا اسے کسی طور پر ڈیفنڈ نہیں کرسکتے، بابر اعظم ،رضوان کی اچھی پرفارمنس تھی ڈیفنڈ کرنا چاہیےتھا، ایسا لگ رہا ہے ہم وہی کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے کے بعد لڑکے آف کلر ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے کلین سوئپ کیا تھا۔

  • ہیڈ کوچ پروٹیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے پرعزم

    ہیڈ کوچ پروٹیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے پرعزم

    سنچورین: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے جنوبی افریقا کی باؤنسی پچز پر فخر زمان کی جانب سے سنچری کرنا خوش آئند ہے، مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین میں ویڈیو گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے اور لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے، اور فیصلہ کن ون ڈے سیریز میں لڑکے کم بیک کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ باؤنسی پچز پر ٹاپ آرڈر بیٹسمین کاسنچری کرنا خوش آئند ہے کیونکہ سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمان ہیں، مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    مصباح الحق نے ویڈیو گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یقین ہے باؤلرز تیسرے ون ڈے میں بہترین کم بیک کریں گے، شاداب خان کی انجری سے متعلق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم میں جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل سنچورین میں ہوگا، پاکستان کے پاس آٹھ سال بعد پروٹیز کے خلاف سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔