Tag: head coach

  • باسط علی پی سی بی کے دونوں عہدوں سے مستعفی

    باسط علی پی سی بی کے دونوں عہدوں سے مستعفی

    کراچی : قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے گزشتہ روز ہونے والے معاملے کے بعد اہم قدم اٹھالیا، انہوں نے پی سی بی کی جانب سے ملنے والے دونوں عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر باسط علی نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد پی سی بی کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، باسط علی جونیئر سیلکشن کمیٹی کے سربراہ اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    جمعرات کو سابق کرکٹر محمود حامد سے ہونے والی جھڑپ کے بعد اب انہوں نے پی سی بی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو رہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: باسط علی اور محمود حامد تنازعہ، پی سی بی کا نوٹس

    ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم کیخلاف بے جا تنقید برداشت نہیں کرسکتے، عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ پی سی بی کے سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے استعفی پیش کروں گا۔

    یاد رہے کہ باسط علی نے گزشتہ روز کسی بات پرسابق کرکٹر محمود حامد کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا تھا، جس کی باسط علی نے تردید بھی کردی ہے۔۔

  • ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، وقار یونس

    ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، وقار یونس

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا، فیورٹ ہونے کا پریشر ہوتا ہے، ہم بڑا سوچ رہے ہیں، جیت کی پوری کوشش کریں گے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔ مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دونوں کھلاڑی ٹیم کو کامیاب کروانے کے لئے کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں۔

    وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے، ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے،جیت کے لئے متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کو پریشر لینے کی بجائے مثبت لے رہے ہیں، اگر پاکستان ٹیم پہلے میچ میں کامیاب ہوگئی تو پورے ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوجائے گا۔

  • آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ بدلہ نہیں، وقار یونس

    آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ بدلہ نہیں، وقار یونس

    شارجہ : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ بدلہ نہیں ہے، کھلاڑیوں نے بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی ہے۔

    وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا، کپتان مصباح الحق نے مثبت کپتانی اور بہترین بیٹنگ کی، سیریز میں کلین سوئپ بدلہ نہیں ہے۔۔ دوہزار دو میں آسٹریلیا کیخلاف شکست مختلف صورتحال تھی۔

    یونس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، یونس کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔