Tag: Head money

  • امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم ختم کردی

    امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم ختم کردی

    افغانستان کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ختم کردی۔

    طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہی امریکی وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    دوسری جانب ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر سراج الدین حقانی کے گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم کا اشتہار اب بھی موجود ہے۔

    یار رہے کہ طالبان اور امریکی وفد کے درمیان کابل میں اہم ملاقات میں امریکی خصوصی ایلچی برائے مغوی افراد ایڈم بوہلر اور زلمے خلیل زاد شامل تھے، اس وفد نے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں جس کے بعد طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمن کو رہا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سراج الدین حقانی اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں موجود ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ نے ان کے بارے میں معلومات دینے پر پچاس لاکھ ڈالر اور بعد میں ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔

  • ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    شکارپور: سندھ پولیس کا شکارپور کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، صوبائی حکومت نے درجنوں ڈاکوؤں کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کیلیے ان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں سندھ حکومت نے شکارپور کے مختلف علاقوں میں موجود 133 ڈاکوؤں اور اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے سر کی قیمت مقررکردی۔

    27 ڈاکوؤں

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس کے علاوہ اغواء برائے تاوان، قتل، پولیس مقابلوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اندرون سندھ کے پسماندہ علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیوں جس میں اغواء برائے تاوان، جدید ہتھیاروں کے ساتھ پولیس افسران کو دھمکیاں، اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    ڈاکوؤں کی جانب سے وارداتوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی رہیں جس سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کچے کے جنگلات میں ایک بار پھر ڈاکوؤں نے اپنا راج قائم کرلیا ہے اور ان جنگلات کو اغوا برائے تاوان کی انڈسٹری اور پولیس کے لیے نو گو ایریا بنادیا گیا ہے۔

  • خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پولیس کو انتہائی خطرناک مفرور اور مطلوب کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے وی ایل سی نے انتہائی مطلوب ملزمان کے سروں پر انعام رکھنے کیلئے اعلیٰ حکام کو خط ارسال کردیا۔

    انتہائی مطلوب کارلفٹرز کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خط ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھا گیا ہے۔

    خط کے متن میں9ملزمان کے سروں کی مجموعی قیمت6کروڑ40لاکھ رکھنے کی درخواست کی گئی، ملزم غلام یاسین بھائیو کے سر کی قیمت1کروڑ روپے رکھے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان عمران بھائیو،کاشف ابڑو عرف انورعلی، اکبرعلی بھائیو اور نذیر بھائیو کے سروں کی قیمت بھی ایک ،ایک کروڑ روپے رکھی جائے۔

    اس کے علاوہ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ملزم مجاہد جمال میرانی کے سر پر50لاکھ کا انعام جبکہ محمد خان ملاح، ممتاز بھائیو، حکیم بگٹی کے سروں پر فی کس 30لاکھ روپے انعام مقرر کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان انتہائی خطرناک، اشتہاری اورعادی جرائم پیشہ ہیں، ہر ملزم کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں، کار لفٹرز گینگز کئی سالوں سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی

    سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی

    کراچی : سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی ، ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 5سے 30لاکھ روپےتک مقررکی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی ، محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کےسرکی قیمت 5سے 30لاکھ روپےتک مقررکی گئی ، سب سےزیادہ بیلوتیغانی نامی ملزم کی 30لاکھ روپےسرکی قیمت جبکہ لاڈوتیغانی نامی ڈاکوکےسرکی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق واجد،بدر،ڈاہانی کےسرکی قیمت10،10لاکھ روپے ، مجرم واشوقیمت15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مجرم غلام کی زندہ یامردہ گرفتاری اور نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے خادم بھیو،مہیسربنگانی،عطامحمد چولیانی کی گرفتاری پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے۔

  • محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    اسلام آباد: محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررکردی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی، دہشت گردوں کے سر کی قیمت سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر کی گئی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، دہشت گرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ ، دہشت گرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ اور دہشت گرد منظوراحمد عرف بلال کےسر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد رفیق عرف عبید اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے، دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور دہشت گرد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انعام دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو دیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ میں دہشت گردوں سمیت مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 50 ہزار 180 ملزمان مفرور ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سب سے زائد مفرور ملزمان کی تعداد کراچی میں ہے، کراچی میں دہشت گردوں سمیت 22 ہزار 127 ملزمان مفرور ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن مفرور ملزمان میں دوسرے نمبر پر ہے۔

  • راؤ انوارکے سرکی قیمت مقررکرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

    راؤ انوارکے سرکی قیمت مقررکرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

    کراچی / راولپنڈی : راؤ انوار کے سر کی قیمت کا اعلان کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم سلیم جعفر کو آج راولپنڈی سے کراچی لایا جائے گا، معطل ایس ایس پی ملیر کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کی دی جانے والی مہلت بھی ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انکاؤنٹراسپیشلسٹ اورجعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ملزم راؤ انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے شخص سلیم جعفر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے، اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر راؤ انوار کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی تھی، سندھ پولیس نے راولپنڈی پولیس کی مدد سے ملزم سلیم جعفر کو گرفتار کیا۔

    ملزم کو آج راولپنڈی سے کراچی لایا جائے گا، سلیم جعفر کے غیرقانونی اعلان پر کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم جعفر کو آج صبح راولپنڈی کی ماتحت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود از خود نوٹس کیس سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی توجہ اس ویڈیو کی جانب مبذول کرائی تھی اور سوال کیا تھا کہ کیا انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو دیکھی ہے؟ مائیک پر آئیں اور سب کو بتائیں کہ وہ کیا ہے۔

    جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کرکارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی ذوالفقار مہر کی سربراہی میں ایس ایس پی عابد قائم خانی، ڈی ایس پی ازل نور، انسپکٹر راجہ مسعود اور دیگر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    راؤ انوارکی گرفتاری، سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت ختم

    واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوارکی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے  دی گئی تین دن کی مہلت آج رات بارہ بجے ختم ہوگئی ہےلیکن تاحال قانون کے لمبے ہاتھ معطل ایس ایس پی ملیر تک نہ پہنچ سکے۔

    سابق ایس ایس پی کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، راؤ انوار کی عہدے سے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔