Tag: head scarf

  • ایران: کیا اسکارف کے بغیر خواتین ملازمت نہیں کر سکیں گی؟

    ایران: کیا اسکارف کے بغیر خواتین ملازمت نہیں کر سکیں گی؟

    تہران: ایران کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ حجاب کے لازمی قانون کی پابندی نہ کرنے والی خواتین کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارت ثقافت ’وزارت فرہنگ و ارشادات اسلامی‘ نے اکتوبر کے اواخر میں ان اداکاراؤں کی ایک فہرست شائع کی تھی، جن کو سر پر اسکارف کے بغیر عوامی مقامات پر جانے کی وجہ سے اپنے کام سے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے کہا ہے کہ حجاب کے لازمی قانون کی پابندی نہ کرنے والوں کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں ہے۔

    اس فہرست میں تقریباً 20 نام شامل ہیں، جن میں ترانے علی دوستی جیسی عالمی شہرت یافتہ فنکارہ بھی ہیں، 39 سالہ علی دوستی نے 2016 میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ’دا سیلز مین‘ میں کام کیا تھا، اس فلم کے ڈائریکٹر اصغر فرہادی نے 2017 میں غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

    ترانے علی دوستی نے انسٹا گرام پر سر پر اسکارف کے بغیر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس کے فوراً بعد انھیں گرفتار کیا گیا تاہم دوستوں اور خاندان والوں کی جانب سے ضمانت لینے کے بعد انھیں دو ہفتے بعد رہا کر دیا گیا، ان کی ملازمت پر پابندی بھی عائد کی گئی، جس پر انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’میں ہیڈ اسکارف کے حکم کی تعمیل نہیں کروں گی۔‘‘

    واضح رہے کہ اب عوامی مقامات پر سر کو اسکارف سے نہ ڈھانپنا ایران میں خواتین کے لیے ہلاکت خیز ثابت ہو سکتا ہے، جو 17 سالہ طالبہ ارمیتا گراوند کی حالیہ موت سے ثابت ہو چکا ہے، تہران میٹرو میں سفر کے دوران اخلاقی پولیس نے اس پر حملہ کیا جس سے وہ بے ہوش ہوئی، بعد ازاں وہ کوما میں چلی اور اسے برین ڈیڈ قرار دے دیا گیا، ارمیتا کو 29 اکتوبر کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

    اسکارف کی پابندی کے قانون کے سختی سے نفاذ کے بعد ایران میں اب اداکارائیں بھی اس کی پابندی کرنے لگی ہیں۔

  • میلانیا ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ،سر سے اسکارف غائب

    میلانیا ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ،سر سے اسکارف غائب

    ریاض : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے لیکن میلانیا ٹرمپ کے سر سے اسکارف غائب تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جب ریاض ایئرپورٹ پر اترے تو سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر امریکی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے


    اس موقع پر میلانیا ٹرمپ سیاہ رنگ کی فل آستین کی ڈریس میں نظر آئیں لیکن انکے سر پر اسکارف نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ سعودیہ عرب میں سر سے لے کر پاؤں تک کپڑے پہننے کی ہدایت بھی ہے لیکن میلانیا ٹرمپ نے سر پر اسکرف نہیں لیا تھا۔

    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرکا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب پر امریکی خاتون اول اور ان کی بیٹی کے لیے اسکارف پہننا ضروری نہیں, ہم میلانیا اور ایوانکا کو ہر سٹائل کے لباس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    واضح رہے یہ پہلی بار نہیں کہ کسی غیر ملکی خاتون نے اسکراف نہیں لیا ہو، ماضی میں سابق خاتونِ اول مشیل اوبامہ نے بھی سر پر اسکارف نہیں لیا اسکے علاوہ سابق سیکیٹر ی آف اسٹیٹ ہلری کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ کونڈولیزارائس نے بھی دورہ سعودیہ عرب کے دوران سر پر اسکارف نہیں لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔