Tag: head stuck

  • 2 سالہ بچی نے برتن میں اپنی گردن پھنسا لی

    2 سالہ بچی نے برتن میں اپنی گردن پھنسا لی

    امریکا میں ایک دو سالہ بچی نے اپنی گردن کچن میں استعمال ہونے والے سانچے میں پھنسا لی جس کے بعد ماں کو 911 کو طلب کرنا پڑا۔

    امریکی ریاست پنسلوینیا کی رہائشی خاتون ایرین میکسل کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے دفتر کا کام کر رہی تھیں، اور ان کی 2 سالہ بچی بھی اسی کمرے میں کھیل رہی تھی جب اچانک اس نے ماں کو آواز دی۔

    خاتون نے دیکھا کہ بچی نے کچن میں استعمال ہونے والا سانچے نما اینجل پین (برتن) اپنی گردن میں پھنسا لیا تھا۔

    ماں کا کہنا ہے کہ بچی اسے ہیٹ کی طرح پہن کر کھیل رہی تھی۔ انہوں نے برتن کو نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں جس پر انہوں نے قریبی فائر اسٹیشن فون کیا۔

    فائر اسٹیشن سے کوئی جواب موصول نہ ہونے پر خاتون نے مجبوراً 911 کال کی اور ہچکچاتے ہوئے کہا کہ کوئی ایمرجنسی صورتحال تو نہیں، تاہم اسے ان کی مدد کی ضرورت ہے۔

    خاتون کی زبانی ساری صورتحال جاننے کے بعد 911 کے عملے نے علاقے کے فائر اسٹیشن فون کیا جس کا عملہ کچھ دیر بعد خاتون کے گھر پہنچا۔

    اس دوران بچی کو کوئی تکلیف یا نقصان نہیں ہوا، وہ آرام سے کھا پی رہی تھی اور ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہی تھی۔

    فائر بریگیڈ کے عملے نے برتن کاٹ کر بچی کو آزاد کیا جس پر ماں نے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

  • گھر کی چھت پر بالوں کا گچھا، وائرل ویڈیو دیکھنے والے خوفزدہ

    گھر کی چھت پر بالوں کا گچھا، وائرل ویڈیو دیکھنے والے خوفزدہ

    بیجنگ : کمرے کی چھت پر چپکا ہوا بالوں کا گچھا دیکھ کر دیکھنے والے خوف میں مبتلا ہوگئے، حقیقت جان کر ان کی جان میں جان آئی۔

    چین میں ایک لڑکی نے ایسی خوفناک حرکت کی کہ دیکھنے والے خوفزدہ رہ گئے کیونکہ ایسا منظر کسی ڈراؤنی فلم میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ نوجوان چینی لڑکی نے اپنے والدین کو اس وقت پریشانی میں مبتلا کردیا جب انہوں نے اپنے گھر کی چھت پر بالوں کا گچھا لٹکا ہوا پایا یہ کسی ہارر مووی کا منظر تھا۔

    ہوا کچھ یوں کہ جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی زو میں پڈنگ کاؤنٹی میں یہ لڑکی اپنے گھر کی بالائی منزل پر گئی جو کہ زیر تعمیر تھا۔

    وہاں اس نے گھر کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں سوراخ پایا یہ سوراخ ایک ایگزاسٹ فین کو نصب کرنےکیلئے کیا گیا تھا۔

    لڑکی کو اندازہ نہیں تھا کہ پنکھا وہاں پہر نصب کیا جانا ہے اور اس نے اپنا سر اس کے اندر ڈالنے کا فیصلہ کیا جیسے ہی اس نے سوراخ سے نیچے جھانکنے کیلئےاپنا سر اس میں ڈالا تو اسے احساس ہوا کہ اس کا سر اس میں پھنس گیا ہے۔

    والدین نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے فوری طور پر فائر فائٹرز کو اطلاع دی، جب عملہ گھر پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک "خوفناک” سر لمبے بالوں سے ڈھکا ہوا ہے جو چھت سے الٹا لٹکا ہوا ہے۔

    فائر فائٹرز نے حقیقت جاننے کے بعد اس لڑکی کو نکالنے کے لیے کافی جتن کیے، لڑکی کے سر پر اچھی تیل لگا یا گیا تاکہ اسے سوراخ سے باہر نکالا جا سکے۔بعد ازاں لڑکی کے سر کو آزاد کرالیا گیا۔