Tag: headphones

  • ایسے ہیڈ فونز جو خود بخود صاف ہوجائیں

    ایسے ہیڈ فونز جو خود بخود صاف ہوجائیں

    کرونا وبا کے بعد سے صحت عامہ اور صفائی ستھرائی پر عالمی سطح پر پرزور توجہ دی جارہی ہے۔ اسی لیے ہائی ٹیک کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ مفید صحت بنانے کی دوڑ میں ہیں۔

    ایل جی کمپنی نے جدید سسٹم سے لیس ہیڈ فونز بنائے ہیں، ایل جی کے یہ ایسے ہیڈ فونز ہیں جو اپنی سطح پر لگے جراثیم کا خود ہی صفایا کردیتے ہیں۔

    ایل جی ٹون فری نامی ہیڈ فونز میں ایسا جدید سسٹم نصب ہے جو انہیں اپنی سطح پر لگے جراثیم کی خود کار صفائی کا حامل بناتا ہے، جراثیم کی صفائی کا عمل الٹرا وائلٹ سسٹم کے ذریعے ہوتا ہے۔

    صفائی کا عمل بھی انتہائی آسان اور بغیر کسی جھنجھٹ کے ہے، ہیڈ فونز کو جب چارجنگ کیس میں رکھا جاتا ہے تو الٹرا وائلٹ سسٹم کی مدد سے صفائی کا عمل خود بخود شروع ہو جاتا ہے۔

    اس کی چارجنگ ٹائمنگ بھی اچھی ہے، صرف 5 منٹ کی چارجنگ میں آپ 1 گھنٹے تک ہیڈ فونز استعمال کر سکتے ہیں جبکہ مکمل چارجنگ پر یہ 24 گھنٹے تک سروس دے سکتے ہیں۔

  • سوناکشی سنہا کو’آن لائن شاپنگ کمپنی‘ نے لوٹ لیا

    سوناکشی سنہا کو’آن لائن شاپنگ کمپنی‘ نے لوٹ لیا

    کیا آپ کو آن لائن شاپنگ کرنے پر کوئی غلط شے موصول ہوئی ہے ، لیکن مشہور بھارتی اداکارہ کو آن لائن شاپنگ ایمازون انڈیا نے جو بھیجا اس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے لیے ایک ہیڈ فون آن لائن آرڈر کیا لیکن جب انہوں نے اپنا پارسل کھولا تو اس میں سے لوہے کا ایک زنگ آلود بے کار ٹکڑا برآمد ہوا ، جسے دیکھ کر اداکارہ حیران رہ گئیں۔

    اداکارہ نے اپنے ٹویٹر پر آن لائنس کمپنی کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ’’ایمازون انڈیا! دیکھو میں نے باس کے ہیڈفون آرڈر کیے تھے اور مجھے کیا ملا! ڈ بہ پیک تھا اور کھلا ہوا بھی نہیں تھا، یعنی ہر کام طریقے سے ہوا لیکن صرف باہر سے۔ اور اوپر سے آپ کی کسٹمر سروس بھی اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ذرا سی بھی کوشش کرتی نظر نہیں آرہی ‘‘۔

    سوناکشی سنہا نے کمپنی کی جانب سے موصول شدہ ڈبے اور اس میں سےنکلنے والے جنک کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے معاملے کو پرمزاح بناتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ ’’ کیا کوئی اس بالکل نئے چمکدار کچرے کے ٹکڑے کو 18 ہزار روپے میں خریدنا چاہے گا؟ ( جی ہاں، یہ اسٹیل کا بنا ہوا ہے)۔ فکر مند نہ ہوں ، یہ ایمازون نہیں بلکہ میں بیچ رہی ہوں سو آپ کو بالکل وہی شے ملے گی جسے آپ آرڈر کررہے ہیں‘‘۔