Tag: Health Budget

  • سندھ کے صحت بجٹ کی رقم کتنی ہے؟

    سندھ کے صحت بجٹ کی رقم کتنی ہے؟

    کراچی: صوبہ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ صحت بجٹ کی رقم بڑھائی ہے، ٹراما سینٹر پیپلز پارٹی کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سندھ اسملبی کے اجلاس میں کہا کہ 128.5 بلین روپے کراچی کے ہیلتھ بجٹ میں شامل ہیں۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے پروگرام میں پیسے بڑھائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر پیپلز پارٹی کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے، ٹراما سینٹر میں اب تک 1.7 بلین مریضوں کا علاج ہو چکا ہے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایمبولینس سروس میں 2.95 بلین کا بجٹ رکھا ہے، اسی سال 60 ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

  • بجٹ میں صحت کے لیے مختص رقم مزید بڑھائی گئی ہے: حماد اظہر

    بجٹ میں صحت کے لیے مختص رقم مزید بڑھائی گئی ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہماری 90 فیصد سپلیمنٹری گرانٹس کا تعلق کرونا وائرس سے ہے، بجٹ میں صحت کے لیے مختص رقم مزید بڑھائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سوا 400 ارب سے ریگولر سپلیمنٹری بجٹ دیا تھا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہیلتھ سیکٹر کی ایلوکیشن مزید بڑھائی گئی ہے، وزیر اعظم آفس اخراجات میں این ڈی ایم اے کے اخراجات بھی شامل ہیں، ہماری 90 فیصد سپلیمنٹری گرانٹس کا تعلق کرونا وائرس سے ہے، ایف بی آر کے اپنے ریونیو میں کرونا کی وجہ سے کمی آئی۔

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو اسی لیے پیسوں کا اجرا سپلیمنٹری کے ذریعے کیا گیا، این ایف سی کے پیسے روکنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں ہے۔ صوبے ضلعی سطح پر رقم کے اجرا پر بھی غور کریں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جتنا ٹیکس جمع کرتی ہے اور جتنا ایف بی آر پر خرچ ہوتا ہے وہ کم ہے، ایف بی آر میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اس میں کوئی شک نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں، پورے سال میں ہم نے کوئی ریگولر سپلیمنٹری گرانٹ دی ہی نہیں۔