Tag: health card

  • سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والا صحت کارڈ بند

    سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والا صحت کارڈ بند

    لاہور: پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والا صحت کارڈ بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں کو 30 جون سے قبل واجبات کلیئر کرنے کے لیے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کے بعد سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

    مراسلے کے مطابق تیس جون کے بعد سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نئی پالیسی دیں گی۔


    خبردار! بخار، گلے اور فنگل انفیکشن کی یہ دوائیں جعلی ہیں، ہرگز نہ خریدیں


    یاد رہے کہ صحت کارڈ پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 2014 میں میاں نواز شریف نے کیا تھا، دسمبر 2021 میں تحریک انصاف نے لاہور سمیت پنجاب میں صحت کارڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا، صحت کارڈ سے غریب لوگوں کا علاج احسن طریقے سے ہو جاتا تھا۔

    ہیڈ اسٹیٹ لائف صحت کارڈ ڈاکٹر نور الحق کا کہنا ہے کہ اب سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے گی، اور تمام پرائیویٹ اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی۔

  • ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کارڈ کو بند نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسے بند نہیں کیا جا رہا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر سرکاری اسپتالوں میں مکمل طور پر مفت علاج ہوگا، اور نجی اسپتالوں میں 70 فی صد مفت علاج ہوگا۔

    نگراں پنجاب حکومت نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دے دیا

    واضح رہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو مافیا بننے سے روکنے کے لیے نگران حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت شناختی کارڈ پر منتقل کر دی ہے، شہریوں کو اب اپنے شناختی کارڈ پر صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

  • شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایک اور مبینہ آڈیو میں وزیر اعظم کو صحت کارڈ بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں پاکستانیوں کو علاج کی فری سہولت فراہم کرنے والے صحت کارڈ پر مریم نواز سیاست کرنے لگیں۔

    ایک اور لیک ہونے والی آڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر وزیراعظم شہباز شریف کو فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کرعوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کو بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں، جس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک، دھمکی آمیز لہجے میں گفتگو

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آچکی ہے جس میں وہ کسی سے ان کا کہنا نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔

    مریم نواز کا دھمکی آمیز لہجے میں مزید کہنا تھا کہ ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی۔

  • اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا: یاسمین راشد

    اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا، بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ اس شخص کو ملے گا جس کے پاس شناختی کارڈ ہوگا، اگر کسی کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جس کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا بے فارم ضرور بنوائیں، جو نادرا کی لسٹ میں نہیں ہوگا اسے اس کارڈ سے فائدہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس تمام سہولت کے لیے ہم نے ایپ بھی بنائی ہے، ایپ کا نام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ہے، ایپ کے ذریعے تمام معلومات مل سکیں گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ امیر و غریب ہر شہری کے لیے ضروری ہے، لاہور میں 133 اسپتالوں کو صحت کارڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ وہ لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جنہوں نے پرائیوٹ اسپتال جانے کا بھی نہیں سوچا۔

    انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر کارڈ بنانے کا طریقہ کار بھی دیا ہوا ہے، مریض کے داخل ہونے کے بعد صحت کارڈ کی سہولت ہوگی، کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا ہر شخص کو نہیں ملے گا۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں صحت کارڈ کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے، بیوی بچوں کی رجسٹری کروانا لازمی ہے، ہیلپ لائن نمبر سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا، گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

  • وازیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا

    وازیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے سال مارچ تک پورے پنجاب کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل  جائے گا، احساس راشن کارڈ بھی جلد جاری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا کے حوالے سے حکومت پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی۔

    پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا سےعوام اور معیشت دونوں کو بچایا، پیسے والے لوگوں کوعام آدمی کی فکر ہی نہیں، کورونا وائرس کے دوران کہتےتھے لاک ڈاؤن لگادو، لاک ڈاؤن لگاتا تو دہاڑی دار مزدور، ٹیکسی اور رکشے والوں کا کیا بنتا؟

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی آمدنی50ہزارسے کم ہےانہیں احساس راشن کارڈ دیا جائے گا، ہمارا مشکل وقت ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔

     وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ پرعثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب میں نے ان کوپنجاب کو ہیلتھ کارڈ دینے کا کہا تودونوں کوبڑا جھٹکا لگا، عثمان بزدارکا سب سے زیادہ پسماندہ علاقے سے تعلق ہے، 3سالوں میں440ارب ہیلتھ انشورنس پرخرچ ہونگے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ہیلتھ کارڈ سے غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

    عمران خان نے کہا کہ احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے، آٹا،گھی،دالوں پر30فیصد رعایت ملیں گی، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی ہے، مشکل وقت میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، 47ارب کی 62لاکھ طلبا کواسکالرشپس دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کو ریاست مدینہ کی سمجھ نہیں، لوگوں کی آگاہی کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی بنائی۔ جب نبی ﷺ نے ریاست کی سربزراہی سنبھالی تو مسلمان غریب تھے، غربت کی انتہا کے باوجود نبی ؐ نے فیصلہ کیا فلاحی ریاست بنائیں گے، نبی ؐ نے دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی، ہم 74 سال سے انتظار کر رہے تھے پیسہ آئے گا تو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

     

  • "توکلنا” انتظامیہ نے صحت کارڈ کیلئے اہم شرط عائد کردی

    "توکلنا” انتظامیہ نے صحت کارڈ کیلئے اہم شرط عائد کردی

    ریاض : سعودی عرب میں مقیم ملکی اور غیرملکی افراد کیلئے توکلنا ایپ کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی منظور شدہ ویکسین لگوانا ضروری ہے بصورت دیگر انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں "توکلنا” انتظامیہ نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا کی چار ویکسینیں منظورشدہ ہیں، ان میں فائزر، ایسٹرازینکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں ان کی دو خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔

    مقامی اخبار کے مطابق توکلنا انتظامیہ نے انتباہ کیا کہ اگر پہلی خوراک لینے کے نوے روز کے دوران ویکسین کی دوسری خوراک نہ لی گئی تو ایسی صورت میں ’توکلنا‘ میں اس کا صحت ریکارڈ غیر ویکسین یافتہ (غیر محصن) ہوجائے گا۔

    یہ ایسی صورت میں ہوگا جبکہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والا کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب نہ ہوا ہو۔

    دوسری خوراک لینے پر ہیلتھ ریکارڈ ’محصن‘ کردیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ متعلقہ شخص ویکسین کی دونوں خوراکیں لے کر وائرس سے محفوظ ہوچکا ہے۔

    توکلنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی معلومات وزارت صحت کو بھیجتے ہی توکلنا ایپ کے ریکارڈ پر نمودار ہوجاتی ہیں۔ اگر کسی شخص کا ریکارڈ توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ نہ ہورہا ہو تو اسے 937 پر وزارت صحت سے رابطہ کرنا ہوگا۔

  • خیبرپختونخوا کے شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے

    خیبرپختونخوا کے شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا عملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آج کےپی کے شہریوں کیلئے ہیلتھ  کارڈ کاعملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد سوات کے شہری شناختی کارڈ کوبطورہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سوات میں بڑےاسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سوات کے گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کے دورے کے دوران سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلیے بڑا پیکیج متوقع ہے۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا یہ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپر فلاحی ریاست بنانےکی جانب بڑاقدم ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا تھا شکریہ عمران خان، کےپی کےبڑے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں مفت سہولتیں ملیں گی، صوبے کی سو فیصد آبادی کومفت اور بہترین علاج کی سہولت میسرہوگی، ہر شہری کو دس لاکھ روپےکی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی۔

  • جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مفت اور بہترین صحت ریاست کی ذمہ داری اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے لیکن مفت اور بہترین علاج کی سہولت کے لیے سندھ حکومت ساتھ کیوں نہیں دے رہی؟

    خیال رہے کہ چند روز قبل خصوصی افراد کے لیے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے غریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب غریب گھرانے میں بیماری آتی ہے تو اسے قرض لینا پڑتا ہے، غریب گھرانے کینسر کا علاج کروانے کے لیے تباہ ہوجاتے تھے، اب وہ صحت کارڈ سے اپنا علاج کروا سکیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم کے خلاف درخواست

    پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم کے خلاف درخواست

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دے دی۔

    پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی اور بادی النظر میں حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔

    عدالت نے وزارت صحت، وزارت اطلاعات و نشریات اور پا کستان تحریک انصاف سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ قومی خزانے سے کی جانے والی تشہیری مہم پر اپنی خود نمائی کیلئے تصویریں، جھنڈے اور دیگر مواد بنانا غیر قانونی ہے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ حکومت کو اس پریکٹس سے روک دیا جائے اور کیوں نہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

    عدالت نے وزارت اطلاعات کے نمائندے کو طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے دس اگست تک ملتوی کردی۔

  • معذور افراد کو احساس پروگرام کے تحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    معذور افراد کو احساس پروگرام کے تحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی مشیر برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معذور افرادکو احساس پروگرام کے تحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملک مالی مشکلات کا شکار ہے، تمام وزارتوں نے اپنے بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے.

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سماجی تحفظ کے احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیا جائے گا.

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں 50 لاکھ معذور افراد ہیں، جن میں اکثریت نابینا افراد کی ہے، ان تمام افراد کو انصاف کارڈ مہیا کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: معذور افراد کے لیے ملازمتوں اور ہاؤسنگ پروگرام میں دو فی صد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو سفید چھڑی اور وہیل چیئر مہیا کی جا رہی ہیں، جلد ہی معذور افراد کو آلہ سماعت بھی مہیا کریں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا تحفظ پروگرام ستمبر میں شروع ہو جائے گا، سماعت سے محروم افراد کو دو دن کے نوٹس پرآلہ مفت مہیا کیا جائے گا.