Tag: health card

  • غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں: یاسمین راشد

    غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں: یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ غربت سےنیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے 50 فی صد بھرتیاں شروع کی، نئے8 ہزار ڈاکٹرمیرٹ پربھرتی کیے.

    [bs-quote quote=”اسپتال چاہے سنگ مرمر کا بنا دیں، ڈاکٹر نہیں ہوگا تو کوئی نہیں جائے گا، اسپتال خستہ حال بھی ہو، لیکن ڈاکٹرز موجود ہو، تو سب جائیں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”یاسمین راشد”][/bs-quote]

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ 6،7 سال سے کوئی پروموش نہیں ہوئی تھی، وہ کام کیا، ڈاکٹرز کی سیلری 30 سے 35 فی صد بڑھائی.

    انھوں نے کہا کہ میرامحکمہ کام کررہا ہے، 2600 نرسز کو ہائر کیا گیا، مزید کام جاری ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اسپتال چاہے سنگ مرمر کا بنا دیں، ڈاکٹر نہیں ہوگا تو کوئی نہیں جائے گا، اسپتال خستہ حال بھی ہو، لیکن ڈاکٹرز موجود ہو، تو سب جائیں گے.

    یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ ترشکایات رویےکی آتی ہیں، معالج کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ مریضوں کی عزت اورعلاج کریں.

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ کارڈ سے غریبوں‌ کو علاج کی سہولیات میسر آئیں‌ گئی اور ان کی مشکلات کم ہوں گی.

  • پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام، 9 بڑی بیماریوں کے علاج کا 70 فیصد خرچہ حکومت اٹھائے گی

    پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام، 9 بڑی بیماریوں کے علاج کا 70 فیصد خرچہ حکومت اٹھائے گی

    لاہور: حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 9 بڑی بیماریوں کا علاج کراویا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخواہ کی طرز پر اب صوبے کے 36 اضلاع میں بھی صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے استفادہ کرنے والی 30 فیصد آبادی کے 70 فیصد میڈیکل اخراجات حکومت ادا کرے گی جبکہ مریض کو صرف 30 فیصد بل ادا کرنا ہوگا۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’پنجاب میں 40 فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں، حکومت پنجاب 7 لاکھ 20 ہزار مالیت کے کارڈ جاری کرے گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، سرکاری کے علاوہ پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈ استعمال کیا جاسکے گا‘۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے ہر ضلعے میں اسپتال مختص کردیے جہاں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گے، صحت کارڈ کی تقسیم کا عمل پنجاب کے پس مانندہ علاقے راجن پور سے شروع ہوگا، دوسرے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان اور مارچ کے آخر تک مظفر گڑھ میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے‘۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 72 لاکھ فیلمیز استفادہ کریں گی جبکہ اس کارڈ میں فوتگی کا 10 ہزار بیریل الاؤنس بھی رکھا گیا ہے۔

    ہیلتھ کارڈ  نو بیماریوں اور سرجریز پر  کے لیے قابلِ استعمال ہوگا جن میں ایکسڈینٹ (ٹریفک حادثات)، ہیڈ انجری، نیورو سائنسس، عارضہ قلب اور اسٹنٹ ڈالنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے تعاون سے یہ کارڈ دیئے جا رہے ہیں جو تین سال کے لیے قابل استعمال ہوگا جبکہ ذائد المعیاد ہونے پر اسے ری نیو کرایا جاسکے گا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا کہ ’ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا عمل 22 فروری سے ہوگا، پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں اس کی تقسیم ہوگی جبکہ ماضی کی حکومت نے صرف تین اضلاع میں یہ سہولت فراہم کی تھی اور انشورنس کمپنی کو رقم بھی فراہم نہیں کی تھی جبکہ لوگوں کو اس کے استعمال کی آگاہی بھی نہیں تھی’۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی کتنے روپے تک کا علاج کرواسکے گا؟

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ڈھائی لاکھ جبکہ ہم نے 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کارڈ تقسیم کیے، صحت کے شعبے میں تقسیم کا مقصد کوئی سیاسی نہیں بلکہ غریب عوام کو فائدہ اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

  • صحت کارڈ کا اجرا بڑے وعدے کی تکمیل ہے، غریبوں کو بہترین سہولیات ملیں گی: فواد چوہدری

    صحت کارڈ کا اجرا بڑے وعدے کی تکمیل ہے، غریبوں کو بہترین سہولیات ملیں گی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر  اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ لانچ کرکے آج بہت بڑے وعدے کی تکمیل کی گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی اسلام آباد اور سابق فاٹا سے شروعات کی گئی ہے.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کریں گے، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صحافی برادری، کیمرا مینز کو بھی شامل کیا گیا ہے، غریب آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحت کارڈ خیبر پختونخوا سے شروع کیا گیا تھا.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فنکاراور صحافیوں کو خصوصی طور پرصحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی آرگنائزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں پر بے تحاشا بوجھ ہے، صحت کارڈ سے شہری مرضی کے اسپتال سےعلاج کرا سکے گا، صحت کارڈ سے غریب آدمی کو علاج کی بہترین سہولتیں ملیں گی.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب ان کے بچوں کا وقت زیادہ تر دبئی میں گزر ا ہے، میاں صاحب کے خون میں این آراو کی کمی پائی گئی ہے، انھیں صحت عطا فرمائے.

    ٹرانسپورٹ کی مد میں‌ ایک ہزار، تدفین کی مد میں دس ہزار روپے دیے جائیں گے: عامر کیانی

    اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے لئے مختلف ذرائع سے فنڈز جمع کئے جا رہے ہیں، پاکستان کے غریب طبقے کو سطح غربت سے اوپر لانا ہے.

    وزیر صحت عامرکیانی نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں رہنے والوں کوایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دیں گے، خدانخواستہ کسی کا انتقال ہوتا ہے، تو تدفین کے لئے 10 ہزار روپے بھی دیں گے.

    انھوں نے کہا کہ عوام کو آمدنی کی بنیاد پر 3 کیٹیگری میں تقسیم کر کے صحت کارڈ دیا جائے گا، صحت کارڈ کے لئے آمدن کے لحاظ سے نشان دہی کر کے شہریوں کو بلایا جائے.