Tag: health care

  • جدہ: صحت کی سہولیات کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری

    جدہ: صحت کی سہولیات کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری

    جدہ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی ہیلتھ کونسل کی جانب سے لیےگئے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ، اقدامات کا مقصد صحت کی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی ایما پر ملک کی ہیلتھ کونسل نے تجاویز مرتب کی تھیں جن کامقصد مملکت کے شہریوں کے لیے صحت کی سہولیات میں اضافہ ہے، منصوبوں میں شواہد کی بنا پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے نیشنل سنٹر کا قیام بھی شامل ہے ۔

    منظور کیے گئے اقدامات اور منصوبوں میں ملک بھر کی تمام لیبارٹریز کے لیے یکساں لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کے تحت ہیلتھ سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں قواعد و ضوابط کے تحت کام کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

    نئے قوانین کے تحت اسپتال سعودی ہلال احمر کی ایمبولینس سروس کے ذریعے منتقل کیے جانے والے دل کے مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکیں گے ۔

    اس موقع پر سعودی ہیلتھ کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نہر الاعظمی کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی منظوری سعودی شہریوں کے صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قیادت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

    انہوں نے اس موقع پر شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، جو کہ ہیلتھ کونسل کے سربراہ بھی ہیں، ان کا شکریہ ادا کیا ۔

  • سبزچائے کا استعمال منہ کے کینسرسے بچاؤمیں مفید ہے

    سبزچائے کا استعمال منہ کے کینسرسے بچاؤمیں مفید ہے

     

    کراچی (ویب ڈیسک) سبزچائے یوں تو ویسے ہی بے پناہ فوائد کی حامل ہے لیکن جدید تحقیق سے اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آیا ہے جس نے سبز چائے کی افادیت کئی گنا بڑھادی ہے۔

    طبی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں ایک ایسا جز موجود ہوتا ہے جو منہ کے کینسر کا سبب بننے والے خلیات کا خاتمہ کرتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں ای جی سی جی نامی ایک جزپایا جاتا ہے جو عام خلیات کو نقصان نہیں پہنچاتا تاہم کینسر کا سبب بننے والے خلیات کو منہ سے ختم کردیتاہے۔

    سبزچائے کینسر کے علاوہ وزن گھٹانے، کولیسٹرول کم کرنے ، فشارِ خون کو قابو میں رکھنے کے علاوہ جسم میں بننے والے خطرناک کیمیائی مادوں کا سدِباب کرتے ہیں۔