Tag: health department

  • پی آئی اے نے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کرلی، ادارے کو کروڑوں کا فائدہ

    پی آئی اے نے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کرلی، ادارے کو کروڑوں کا فائدہ

    کراچی : پی آئی اے کے شعبہ صحت نے مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کرلی، چار ماہ کے دوران 75کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، شعبہ صحت میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ صحت نے مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے ادارے کیلئے کروڑوں روپے کی بچت کرلی، شعبہ صحت نے چار ماہ کے دوران 75کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔

    ماضی کی انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ادارے کو تین سال کے دوران ہر ماہ 30کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے تھے، محکمہ صحت نے اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے ہر ماہ 10کروڑ روپے تک کرلیے۔

    اس سے قبل ماضی میں محکمہ صحت کو اسپتالوں کے جعلی بل اور ادویات کے جعلی بلوں کی مد میں ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا، موجودہ انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کے باعث ہر ماہ ادارے کو کروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے۔

  • پنجاب حکومت کا 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کو گزشتہ حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2 حصوں میں تقسیم محکمہ صحت کو ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ صحت کو گزشتہ حکومت نے 2 حصوں میں تقسیم کیا تھا۔ ایک حصہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ جبکہ دوسرا اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بنایا گیا تھا۔ دونوں شعبوں کے الگ الگ سیکریٹریز اور وزیر تھے۔

    موجودہ حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ صحت کا ایک سیکریٹری اور ایک ہی وزیر ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کی باقاعدہ منظوری جلد پنجاب کابینہ سے لی جائے گی، محکمہ صحت میں ایک سیکریٹری اور 2 اسپیشل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔

    محکمہ صحت میں اسپیشل سیکریٹری ون اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے معاملات کا ذمے دار ہوگا جبکہ اسپیشل سیکریٹری ٹو پرائمری صحت اور پروگرامز کی نگرانی کا ذمے دار ہوگا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد یاسمین راشد کو صوبائی وزیر صحت مقرر کیا گیا تھا۔

  • زہرہ بی بی کی موت کا ذمہ دار نجی اسپتال قرار، انکوائری کمیٹی تشکیل

    زہرہ بی بی کی موت کا ذمہ دار نجی اسپتال قرار، انکوائری کمیٹی تشکیل

    لاہور : جناح اسپتال لاہور میں ٹھنڈے فرش پردم توڑنے والی زہرہ بی بی کی موت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نےغفلت کا قصوروار نجی اسپتال کو قرار دے دیا۔ مزید تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال لاہور میں بستر نہ ملنے سے ٹھنڈے فرش پر جان دینے والی خاتون زہرا بی بی کا معاملہ اور پیچیدہ ہوگیا ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب نے ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے سارا الزام نجی اسپتال کے سر تھوپ دیا، محکمہ صحت پنجاب کادعویٰ ہے کہ زہرہ بی بی کی موت جناح اسپتال میں بستر نہ ملنے کی وجہ سے نہیں بلکہ نجی اسپتال کی جانب سے علاج میں غفلت برتنے سے ہوئی۔

    محکمہ صحت کےمطابق زہرہ بی بی جناح اسپتال لاہور آنے سے پہلے نجی اسپتال علاج کے لئے گئی تھی جہاں غفلت کا مظاہرہ کیاگیا، پی ایم ڈی سی نےنجی اسپتال کی انکوائری کے لئےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    مزید پڑھیں : جناح اسپتال میں خاتون کی موت : ایم ایس کے بعد مزید تین ڈاکٹرزمعطل

    نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ تیرہ جنوری کو پیش کرے گی۔

    یاد رہے کہ جناح اسپتال لاہور میں فرش پر جاں بحق ہونیوالی خاتون زہرا بی بی کے معاملے پر اسپتال کے ایم ایس سمیت چار ڈاکٹرز کو معطل کیا جا چکا ہے۔