Tag: health facilities

  • سعودی حکومت کا شہریوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

    سعودی حکومت کا شہریوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

    ریاض : سعودی وزارت صحت نے لوگوں کی سہولت کے لیے وزارت کی مختلف ایپس کو ’صحتی‘ ایپ میں ضم کیا ہے۔ اس سے قبل وزارت کی تین ایپس جن میں صحہ، تطمن اور موعد، شامل تھیں علیحدہ کام کر رہی تھیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے سعودی شہریوں اوریہاں مقیم غیرملکیوں کی سہولت کے پیش نظروزارت کی معروف ایپ ’صحتی‘ میں دیگر تینوں ایپس کو ضم کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزارت کی ایپ ’صحہ‘ کے ذریعے امور صحت کے حوالے سے مستند ڈاکٹروں سے طبی مشورے حاصل کیے جاسکتے تھے، شہری اور غیرملکی وزارت کی طبی ٹیم سے آن لائن رجوع کرکے ان سے درپیش طبی امورکے بارے میں مفید معلومات حاصل کرسکتے تھے۔

    ’تطمن، ایپ کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی دنوں میں لانچ کی گئی تھی جس کا مقصد کورونا کے بارے میں معلومات اور اس وائرس میں مبتلا افراد کو ہدایات دینے کے علاوہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔

    موعد ایپ کے ذریعے وزارت کے اسپتالوں سے رجوع کرنے سے قبل پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی تھی۔

    وزارت صحت نے لوگوں کی سہولت کےلیے تینوں ایپس کو "صحتی” میں ضم کردیا ہے جس کے بعد ایک ہی ایپ سے مذکورہ امورانجام دیے جاسکیں گے۔

    علاوہ ازیں صحتی ایپ پر کورونا اپ ڈیٹ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کا اجراء اور ویکسینیشن کی بکنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

  • ابوظبی: صحۃ سہولیات پر آنے والے مریض اور تیماردار یہ کام ضرور کریں

    ابوظبی: صحۃ سہولیات پر آنے والے مریض اور تیماردار یہ کام ضرور کریں

    ابوظبی:ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے سولہ سال سے زائد عمر کے مریضوں اور تیمارداروں سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی صحۃ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مریض یا تیماردار جن کی عمر سولہ سال سے زائد ہیں انہیں صحت مراکز اور صحت سہولہات پر آنے کے لئے "الحصن” ایپلی کیشن پر گرین پاس کا حامل ہونا ضروری ہے۔

    صحۃ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نئے قاعدہ پر عملدرآمد منگل سات ستمبر دو ہزار اکیس سے ہوگا تاہم اس کے نفاذ میں مراکز اور سہولیات کے ایمرجنسی شعبوں اور ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سہولیات کو استثنی دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی ان تازہ ترین ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جس میں الحصن ایپ کے گرین پاس کو منظور کیا گیا تھا، یہ انسداد کووڈ نائنٹین کی اس حکمت علی پر مبنی ہے جو ویکسینیشن پر توجہ مرکوز رکھنے ، کںٹریکٹ ٹریسنگ کو فعال ترین رکھنے اور دیگر اقدامات کیلئے ہے۔

     

  • سعودی عرب: شہریوں کو گھر بیٹھے ڈاکٹر اور دواؤں کی سہولت میسر

    سعودی عرب: شہریوں کو گھر بیٹھے ڈاکٹر اور دواؤں کی سہولت میسر

    ریاض: سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آن لائن خدمات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے، تمام شہریوں کو گھر بیٹھے ڈاکٹر کی خدمات حاصل ہوسکیں گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے انٹرنیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس اور نمائش کے آن لائن افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت صحت نے موعد ایپ شروع کی ہے، اس کے ذریعے مریض معائنے اور علاج کے لیے تاریخ اور وقت حاصل کر پاتے ہیں۔

    سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ سعودی عرب کی پہلی ترجیح ہے، صحت خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔

    انہوں نے ڈیجیٹل ہیلتھ پروگراموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وزارت نے جو ایپ متعارف کروائی ہے وہ آن لائن صحت نگہداشت کے حوالے سے بے حد مؤثر ہے۔

    وزیر صحت نے بتایا کہ وزارت نے آن لائن دواؤں کی فراہمی کا نظام بھی رائج کیا ہے، وزارت نے اسے وصفتی (میرا نسخہ) کا نام دیا ہے، یہ پروگرام سعودی عرب میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آن لائن کلینکس پروگرام کورونا وائرس کی وبا کے زمانے میں شروع کیا تھا، جلد ہی اس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اس کے ذریعے مریض ڈاکٹروں سے منظم شکل میں رابطے کر سکیں گے، اس میں مریض سے متعلق تمام معلومات یا اس کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس ڈاکٹر کو مہیا ہوں گی، انہیں دیکھ کر ڈاکٹر مرض کی تشخیص کریں گے۔

    وزیر صحت نے مزید بتایا کہ وزارت صحت تمام ایپس کو ایک ایپ میں ضم کرنے کے لیے کوشاں ہے، پروگرام یہ ہے کہ وزارت کی ساری ایپس صحتی ایپ میں ضم کر دی جائیں۔ اس کے ذریعے مملکت بھر میں تمام شہریوں کو صحت خدمات حاصل ہوں گی، سنہ 2021 کے آغاز میں اس کا اجرا متوقع ہے۔

  • چیف جسٹس نے خیبرپختونخوامیں صحت کےشعبے کی حالت کو قابل رحم قرار دے دیا

    چیف جسٹس نے خیبرپختونخوامیں صحت کےشعبے کی حالت کو قابل رحم قرار دے دیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کی حالت کو قابل رحم قرار دے دیا اور وزیر صحت خیبر پختونخوا کو طلب کرتے ہوئے کہا آپ توبڑی باتیں کرتے تھے کے پی میں شعبہ صحت نے ترقی کی، صحت اورتعلیم میں ترقی کے بغیر حکومت نام کی ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق سماعت کی۔

    سماعت میں سیکرٹری ہیلتھ کے پی نے بتایا ہم نے انسرینیٹر لگائے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا ہماری بیماریوں کا بڑا سبب انفیکشن کا پھیلنا ہے، بیان حلفی دیں فضلہ تلف کرنے کا نظام موجود ہے۔

    سیکرٹری ہیلتھ سےمکالمہ میں چیف جسٹس نے کہا عدالت انکوائری افسرمقررکرے گی جو دیکھے گا کیا کمی ہے، آپ پختونخوامیں سب اچھے کی بات کر رہے ہیں، آپ کی کوتاہیاں بالکل واضح ہیں۔

    چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کی حالت کو قابل رحم قراردیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کو منگل کو طلب کرلیا

    چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت کے پی سے مکالمے میں کہا آپ تو بڑی باتیں کرتے تھے، کے پی میں شعبہ صحت نے ترقی کی، اسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ انتہائی ناقص ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا اسپتالوں کافضلہ ٹھکانے لگانےکی مشینری نصب ہے، سیکریٹری صحت کےپی نے بتایا 4 روز ہوئے ہیں، میں چارج سنبھالا ہے، جسٹس اعجاز کا کہنا تھا کہ 21 ہزار کلو فضلہ بن رہا ہے اور 3ہزار کلو آپ ٹھکانے لگاتے ہیں۔

    عدالت نے کہا نے21 ہزار کلو فضلہ بن رہا ہے اور 3ہزار کلو آپ ٹھکانے لگاتے ہیں، مطلب یہ ہے باقی فضلے کو آپ دریا برد کر رہے ہیں۔

    کےپی کے اسپتالوں میں بینادی صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے معاملے پر چیف جسٹس نے کہا حکم میں کہا تھابنیادی صحت کی سہولیات کو پورا کریں، جب ہم وہاں گئے تو وہاں بنیادی سہولیات کافقدان تھا۔

    سیکریٹری صحت نے کہا ایک ہفتےکاوقت دیں توجامع رپورٹ پیش کردونگا، جس پر چیف جسٹس نے کہا صحت،تعلیم میں ترقی کےبغیرحکومت صرف نام کی ہوتی ہے، ایوب میڈیکل کالج کو آپ نےہماری ہدایات کےمطابق کردیا؟ وہ بھی نہیں ہوا ہوگا۔

    عدالت نے سرکاری اسپتالوں سےمتعلق عدالتی احکامات پردو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔