Tag: health issues

  • میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔

    لندن میں صحافیوں سے گفتگو اور ن لیگی ورکرز سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنےپاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہرکام میرٹ پر ہورہا ہے، وہ پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اس کی اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

    قائد ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے بند کرانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔

  • مردوں کی نسبت خواتین لمبی عمر کیوں پاتی ہیں؟

    مردوں کی نسبت خواتین لمبی عمر کیوں پاتی ہیں؟

    مردوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار رہنے کے باوجود خواتین کی عمر نسبتاً لمبی کیوں ہوتی ہے؟ محققین کی جانب سے عمر کا یہ راز جاننے کیلئے برسوں پر محیط ریسرچ کی گئی جس کے نتائج نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرد ہوں یا خواتین بیماریاں دونوں کا ہی مشترکہ مسئلہ ہے، تاہم تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ صحت کی خرابی کے باوجود خواتین کی زندگی کا دورانیہ مردوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جبکہ مردوں کو ان سے زیادہ مہلک بیماریاں گھیرے رکھتی ہیں۔

    مؤقر جریدے پبلک ہیلتھ جنرل لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد ہوں یا خواتین امراض دونوں کو علیحدہ علیحدہ متاثر کرتے ہیں لیکن صحت کی خرابی کے باوجود خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک زندہ رہتی ہیں۔

    دوسری جانب جو امراض مردوں کو متاثر کرتے ہیں وہ زیادہ مہلک ہوتے ہیں جو ان کی زندگی کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

    واشنگٹن اور کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے سائنس دانوں نے دنیا بھر میں تقریباً 30 برس کے دوران صحت کے حوالے سے عالمی تجزیہ کیا جس میں بیماریوں کی 20 اہم وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔

    تجزیہ کے بعد یہ نتائج سامنے آئے کہ بیماریاں دونوں جنسوں کو علحیدہ طرح سے متاثر کرتی ہیں حیران کن حد تک دونوں کے درمیان یہ فرق بلوغت سے پہلے ہی ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

    30سالہ عالمی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ کمر میں درد، ڈپریشن اور ڈیمنشیا خواتین کو زیادہ برسوں تک معذوری میں مبتلا رکھتی ہیں، جب کہ مرد حضرات میں امراض قلب، پھیپھڑوں کے کینسر اور گردے کی بیماریوں سے قبل از وقت موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج کے مطابق خواتین کمر کے نچلے حصے میں درد جیسی بیماریوں کے ساتھ زیادہ برس تک خراب صحت کا سامنا رہتا ہے، تقریباً 1.3 فیصد خواتین مرد حضرات کی نسبت اوسطاً 0.79 فیصد تک طویل عمر پاتی ہیں۔

    تاہم مرد حضرات ان 20 میں سے 13 وجہ سے متاثر ہوتے ہیں لیکن ان میں قبل از وقت موت کا امکان زیادہ تھا، جن میں سڑک پر لگنے والی چوٹیں، امراض قلب، اور سانس اور جگر کی بیماریاں شامل تھیں، اور دونوں میں عمر کے ساتھ یہ فرق بڑھتا چلا گیا۔

    محققین کا کہنا ہے کہ ایک اہم نکتہ جو اس تحقیق سے واضح ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ خواتین اور مرد بہت سے حیاتیاتی اور سماجی عوامل میں کس طرح ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں زندگی کے ساتھ ان میں اتار چڑھاؤ اور بعض اوقات یہ وقت کے ساتھ جمع ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ زندگی کے ہر مرحلے اور پوری دنیا کے خطوں میں مختلف صحت اور بیماریوں کا سامنا کرتے ہیں۔

  • صحت کی انشورنس کے ذریعے غریبوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا:  صدرعارف علوی

    صحت کی انشورنس کے ذریعے غریبوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا: صدرعارف علوی

    اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ صحت کی انشورنس کے ذریعے غریبوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارت قومی صحت کے دورے کے موقع پر کیا. صدرمملکت کو وفاقی وزیر، سیکریٹری وزارت، ڈی جی ہیلتھ نے بریفنگ دی.

    اس موقع پر صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.

    [bs-quote quote=” بچوں کو دیے جانے والے حفاظتی ٹیکوں کو سو فی صدی قینی بنانا ہوگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ڈاکٹر عارف علوی”][/bs-quote]

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئےاداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا.

    انھوں نے کہا کہ خوراک و صحت کےمعاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے، خوراک کی کمی سے بچوں پرانتہائی مضراثرات مرتب ہو رہے ہیں.

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ بچوں کو دیے جانے والے حفاظتی ٹیکوں کو سو فی صدی یقینی بنانا ہوگا. صحت کی انشورنس کےذریعےغریب کوتحفظ فراہم کرنا ہوگا.


    مزید پڑھیں: قائد اعظم انصاف اور عدل والا پاکستان چاہتے تھے: صدرِ مملکت عارف علوی


    اس موقع پر صدر نے وزارت کو صوبوں سے صحت کے معاملات میں تعاون بہتر کرنے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر ہیں۔ وہ مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن پر واضح برتری حاصل  کر کے صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

    نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے  اولین خطاب میں کہا تھاکہ ہم قائد اعظم  کا عدل و انصاف والا پاکستان چاہتے تھے۔

  • کمزور بال صحت میں خرابی کے آئینہ دار

    کمزور بال صحت میں خرابی کے آئینہ دار

    اگرآپ کے بالوں کی صحت اچھی نہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ صحت کے دیگر مسائل کا بھی شکار ہیں۔

    انسان کے بالوں کا صحت سے گہرا تعلق ہے،اگرآپ کے بال بہت زیادہ خشک رہتے ہوں خصوصاً سردیوں کے موسم میں تو یہ پانی کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے،پانی کی مقدار زیادہ کریں اور وٹامن ڈٰی اور اومیگا تھری سے بھرپورغذاﺅں کا استعمال کریں،

    اگر آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں جیسا کہ 30 سال کی عمر سے پہلے تو اس کی وجہ ذہنی پریشانیاں،ناقص خوراک یا ہارمون کا عدم توازن ہوسکتا ہے،اس مسئلے کے حل کیلئے وٹامن بی والی غذائیں استعمال کریں اور تمباکو نوشی اور الکوحل سے مکمل پرہیز کریں۔