Tag: health service

  • برطانوی وزیراعظم کا ہیلتھ سروس لانے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کا ہیلتھ سروس لانے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ملک میں ہیلتھ سروس لانے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے این ایچ ایس کو زیادہ آزاد کرنے کی غلطی کی۔ ٹیکسوں اور اربوں پاؤنڈز سے متعلق فیصلے پبلک باڈی کو نہیں لینے چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ غیرمرکوز این ایچ ایس بری طرح سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے تیزی سے کام کیا جائے گا۔

    دوسری جانب کیئر اسٹارمر نے یوکرینی صدر زیلینسکی کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔

    امریکی صدر سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلینسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، برطانوی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلایا، یوکرینی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا۔

    برطانوی میڈیا نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی اور برطانوی وزیراعظم کی اہم ملاقات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہوئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا جھٹکا

    گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔

    یورپی یونین سے کشیدگی پر ٹرمپ کی برطانوی وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل تھی، یورپی یونین کے المونیم اور اسٹیل پر پہلے ہی صدر ٹرمپ 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ یورپ پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس ،برطانوی حکومت نے صحت مند افراد سے رضاکارانہ طور پر مدد مانگ لی

    کورونا وائرس ،برطانوی حکومت نے صحت مند افراد سے رضاکارانہ طور پر مدد مانگ لی

    مانچسٹر : برطانوی محکمہ صحت نے ڈھائی لاکھ افراد سے رضاکارانہ مددمانگ لی ، رضاکاروں سےاین ایچ ایس،ادویات روزمرہ اشیاکی ڈلیوری کی مددلی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق طانوی محکمہ صحت نےکرونا بحران سے نمٹنے کے لیے ڈھائی لاکھ صحت مند افراد سے رضا کارانہ طور پر مدد مانگ لی، ان افراد سے این ایچ ایس، ادویات کی ڈلیوری اور آئیسولیٹ ہونے والے افراد کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی ڈلیوری کے لیے مدد لی جائے گی

    سیکرٹری ہیلتھ ماٹ ہن کاک نے حکومت کو پلان سے آگاہ کردیا ہے ، گزشتہ ہفتے حکومت نے ریٹائرڈ نرسز اور ڈاکٹرز سے بھی مدد مانگی تھی، ریٹائرڈ افراد میں سے 12 ہزار کے قریب ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے حامی بھری۔

    سیکرٹری ہیلتھ نے ان افراد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، اگلے ہفتے سے 5500 فائنل ایئر کے پیرامیڈکس اور 18,700 فائنل ایئر کی نرسز طلباء کو ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔

    برطانیہ میں قومی ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ، حکومتی احکامات کی پابندی کرنے والے کو جرمانے کرنے کے لیے پولیس کو خصوصی اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔

    خیال رہے برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8077 ہو گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1427 نئے کیسز سامنے آئے ، برطانیہ میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

    وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 422 ہو گئی ہے ، این ایچ ایس 90 ہزار سے سے زائد افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے ، اسپتالوں میں مدد میں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام روٹین چیک اپ اپائنٹمنٹ کینسل کر دی گئیں اور لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔