Tag: health situation

  • سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

    سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

    ریاض : وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد زیادہ تسلی بخش ہے، صورتحال معمول کی جانب جارہی ہے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز ریکارڈ پر آرہے ہیں تاہم ہر معاشرے میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ صورتحال زیادہ محفوظ اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد تسلی بخش حد تک کم ہورہی ہے۔

    وزارت صحت زیرعلاج مریضوں خصوصا انتہائی نگہداشت کے شعبے کے مریضوں کا خاص خیال رکھ رہی ہے، اہم بات یہ ہے کہ معاشرے میں ویکسین لگوانے والوں دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کے ترجمان سیف السویلم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

    العبد العالی نے مزید کہا کہ جو لوگ ویکسین کی دوسری خوراک لے چکے ہوں اورانہیں تین تا چھ ماہ تک کا عرصہ گزر چکا وہ بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں۔ یہ سہولت 16 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد بھی صحت یابی کے بعد بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی 56 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 23.6 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے جس کے باعث نازک کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔

    وزارت بلدیات کے ترجمان سیف السویلم نے کہا کہ وزارت تجارتی اداروں اور بازاروں میں وائرس سے بچاؤ  کے لیے مقرر تدابیر پر عمل درآمد کرا رہی ہے۔ متعلقہ ادارے تعاون کررہے ہیں۔ تمام سرکاری اداروں کی شراکت سے صحت اہداف حاصل ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میونسپلٹیاں اور بلدیاتی کونسلیں یکم اکتوبر سے 29 جنوری 2022 تک بازاروں اور تجارتی مراکز میں 5 لاکھ 28 ہزار 489 تفتیشی دورے کرچکی ہیں۔

  • رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر، وینٹی لیٹرآزمائشی طور پر ہٹا دیا گیا

    رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر، وینٹی لیٹرآزمائشی طور پر ہٹا دیا گیا

    لیاقت نیشل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر ہیں، وینٹی لیٹرآزمائشی طور پر ہٹا دیا گیا ہے، ضرورت پڑی تو وینٹی لیٹر پھرلگا دیں گے۔

    لیاقت نیشنل اسپتال کراچی کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آزمائشی طور پر ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے، ڈاکٹر اگر ضرورت سمجھے گے تو ان کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر لگا دیا جائے گا۔

    انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کو کسی قسم کی کوئی بلڈ انفکیشن نہیں ہے، انہوں نے گزشتہ رات بہتر گزاری، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، رشید گوڈیل ابھی مزید 2 سے 3 روز آئی سی یو میں رہیں گے۔

    ترجمان لیاقت نیشنل نے مزید کہا کہ رشید گوڈیل کے جبڑے اور پھپھڑے میں لگنے والی گولی نے زیادہ نقصان پہنچایا۔

    دوسری جانب لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر جہانزیب نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بہتر ہے لیکن زخموں کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
    لیاقت نیشل اسپتال میں رشید گوڈیل کے معالج ڈاکٹرجہانزیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور رشید گوڈیل ہوش میں آگئے ہیں۔

     ان کے کے خون میں شوگر کی مقدار، دل کی دھڑکن سب نارمل ہے، رشید گوڈیل نے معائنے کے دوران مثبت ردعمل کا اظہار کیا، وہ اس وقت وہ تشویشناک حالت میں نہیں لیکن اس سب کے باوجود حتمی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ رشید گوڈیل کو کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ رشید گوڈیل کو پانچ گولیاں لگیں اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال میں لایاگیا