Tag: Health

  • بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ میں بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر خراب ہیں۔ انکیوبیٹر کی کمی کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بی ایم سی اسپتال کے بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر عرصہ دراز سے خراب ہیں۔ نرسری میں صرف چار انکیوبیٹرز کام کررہے ہیں جو روزانہ بڑی تعداد میں نرسرسی آنے والے بچوں کے لئے نا کافی ہے۔

    ڈاکٹر کے مطابق اس وقت صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل اسپتال کو کم از کم پچیس انکیوبیٹر کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت بلو چستان اوردیگر اداروں کو درخواست دے چکے ہیں تاہم اب تک انکیوبیٹرز فراہم نہیں کیے جا سکے ہیں۔

  • دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرہ کو کم کر دیتا ہے

    دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرہ کو کم کر دیتا ہے

    ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹوکا شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔

    ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق دہی میں شامل بیکٹیریا ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرے میں کمی لانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

    تحقیق کےمطابق دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس کے خطرہ کو بیس فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے کھانے میں دہی کا مستقل استعمال انسانی صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

  • میٹھی چینی صحت کےلیےکڑوی

    میٹھی چینی صحت کےلیےکڑوی

    چینی میٹھی ضرور ہو تی ہے مگر صحت کے لئےاس کےاثرات کڑوے ہیں،اس سےصرف زیابطیس اورموٹاپا ہی نہیں ذہنی امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

     امریکہ میں ہو نے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت ذیادہ چینی کا استعمال نوجوانوں کے اندر ڈپریشن اور ڈر جیسے ذہنی مسائل کو بدترین بناسکتا ہے۔

    چینی میں پائے جانے والے جز امراض قلب، ٹائپ ٹو زیابطیس اور دماغی انتشار کا سبب تو بنتے ہی ہیں مگر دماغی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں،چینی تناؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کو بھی محدود کر تے ہی

  • شہد کا روزانہ استعمال اچھی صحت کےلئے ضروری ہے

    شہد کا روزانہ استعمال اچھی صحت کےلئے ضروری ہے

    بلاشبہ ذائقےدار شہد کاروزانہ استعمال اچھی صحت کی ضمانت ہے،غذائیت سےبھرپورشہدوٹامن سی،معدنیات اورانزائم کی ایک مضبوط ڈھال بناتاہےجومختلف بیماریوں سےبچاتی ہے۔

    شہد کو ناشتے کے علاوہ قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے،شہد فوری طور پر توانائی دینے کے ساتھ مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتا ہے،شہد گلے کی خراش،کھانسی وغیرہ میں بھی مفید ہے۔

    شہد صحت مند جلد اور بالوں کیلئے بہترین غذا ہے،شہد جلد پر داغ اور دھبے دور کرتا ہے، شہدجلد کا روکھا پن اور جلد کی دیگر بیماریوں کےلئے بھی اکثیر ہے۔

    گرم پانی میں شہد ملا کر سر میں لگانے سے خشکی اور بالوں کا ٹوٹنا رُک جاتا ہے۔

  • اخروٹ کا روزانہ استعمال  سرطان سے تحفظ دیتا ہے

    اخروٹ کا روزانہ استعمال سرطان سے تحفظ دیتا ہے

    ایک نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اخروٹ کا باقائدہ استعمال سرطان سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ جو کہ غذائیت سے بھرپور خوراک ہے اس میں انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اجز،اچھاتی کے سرطان اور دل کی بیماریوں کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ انسانی جسم میں موجود غدود کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود چربی کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

  • صبح سویرےخالی معدہ  پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرےخالی معدہ پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینےسے پیچیدہ امراض کےعلاوہ موسمی بیماریوں کا موثرعلاج ممکن ہے۔

    جاپان میں ایک تحقیق سےعلم ہوا ہے کہ صبح سویرے خالی معدہ چار یازائد گلاس پانی پینےسے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

    مثلاً سر اور جسم کا درد،آرتھرائٹس،ہارٹ بیٹ یا دل کی دھڑکن کی غیرمعمولی تیزی،موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں،دمہ،ٹی بی،گردے کی خرابی،معدے کے امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے۔

  • مسلسل رات کی شفٹ میں کام صحت کیلئےانتہائی مہلک

    مسلسل رات کی شفٹ میں کام صحت کیلئےانتہائی مہلک

    رات کی شفٹ میں متواتر کام کرنے سےدماغی صلاحیت کند جبکہ جسم کےدیگر اعضا بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

    سال بھر رات کی شفٹ میں کام کیا جائےتودماغی صلاحیتوں میں چھ سال سے زیادہ بڑھاپا آجاتا ہے۔

    رات دیر تک جاگنے سے انسانی اعضا کو قدرتی بدنظمی کا سامنا کرنا ہوتا ہے جس سے اعضا کو کام بھی دگنا کرنا پڑتا ہے۔

    نیند نہ پوری ہونے سے بینائی پرمنفی اثرات پڑتے جبکہ گردے اورلبلبہ بھی بری طرح متاثر ہوتا ہےجس سے ذیابیطس کےخدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

  • کوکوپاؤڈرکا استعمال یاداشت کی محرومی میں مفید

    کوکوپاؤڈرکا استعمال یاداشت کی محرومی میں مفید

    بڑھاپے میں یاداشت بحال رکھنے کے لیے کوکو پاؤڈرکا استعمال مفید ہے۔

    امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بڑھاپےمیں یاداشت تیز کرنے کے لیے کوکو پاوڈر کا استعمال انتہائی مفید ہے،کوکو پاوڈر کےصرف تین ماہ کے استعمال سے ساٹھ سال کی عمر کے افراد کی یاداشت تیس سال کی سطح پرآجاتی ہے،کوکو پاؤڈر کا استعمال بڑھاپےمیں ڈیمینیشیا کی بیماری سے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

  • مائیکروسافٹ کی نئی فٹنس ڈیوائس،ڈیجیٹل ہیلتھ میں نئی جدت

    مائیکروسافٹ کی نئی فٹنس ڈیوائس،ڈیجیٹل ہیلتھ میں نئی جدت

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ہیلتھ والٹ میڈیکل ڈیوائس کےبعد کلائی پرباندھنےوالی فٹنس ڈیوائس جوجسمانی تندرستی سے متعلق معلومات فراہم کرےگی متعارف کرادی۔

    فٹنس ڈیوائس نیند اور ورزش سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے،آلے میں دس سینسر لگے ہیں جودل کی دھڑکن،کیلوریز،ذہنی تناؤ اور صارف کے دھوپ میں رہنے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے،مائیکرو سافٹ کا یہ آلہ اسمارٹ فون کےذریعےہیلتھ سروس دیتاہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں فیس بک اور ٹوئٹر سے بھی منسلک ہو سکتا ہے،فٹنس ڈیوائس کی مدد سےڈیجیٹل ہیلتھ کےشعبےمیں نئی جدت پیداکی گئی ہے۔

  • دن میں دوسے تین کپ چائے صحت کے لئے فائدہ مند

    دن میں دوسے تین کپ چائے صحت کے لئے فائدہ مند

    ماہرین کا کہنا ہےکہ چائے کے دوسے تین کپ پینے سے آپ اپنی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں۔

    چینی ماہرین کی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ چائے پینے والوں کی کولہے کی ہڈی کی کثافت یا ٹھوس پن ان لوگوں کی نسبت زیادہ تھی جو چائےسے پر ہیز کرتےہیں جبکہ چائے پینے والوں میں کمر کی ہڈی میں فریکچر کا امکان ایسے لوگوں کی نسبت کم تھا جو کبھی بھی چائے کو ہاتھ نہیں لگاتے،ماہرین کا کہنا ہےکہ دن بھر دو سے تین کپ چائے کے استعمال سے اوسٹیوپروسس (ہڈیوں کے کھوکھلا ہونے کے مرض ) سے تحفظ حاصل ہو سکتا ہے۔