Tag: healthcare workers

  • امریکا : ہزاروں سرکاری ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال

    امریکا : ہزاروں سرکاری ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال

    لاس اینجلس : امریکا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ صحت کے 75 ہزار ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال تیسرے اور آخری روز ختم ہوگئی۔

    امریکی لیبر سیکرٹری سے مذاکرات کے بعد ملازمین کی یونین ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ ہوگئی، دونوں فریق اگلے ہفتے تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات دوبارہ کرنے پر رضامند ہوگئے، یونین عہدیداروں نے مزید واک آؤٹ کی وارننگ دی تھی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، کولوراڈو، واشنگٹن اور اوریگان کے سینکڑو ں اسپتالوں میں کام کرنے والے 75 ہزار سے زیادہ ملازمین تنخواہوں اور مراعات میں اضافے اور اداروں میں عملہ کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    strike

    سیکڑوں اسپتالوں اور کلینکوں میں ہونے والی سب سے بڑی ہڑتال کے دوران نرسوں، طبی تکنیکی ماہرین اور معاون عملے نے بدھ کی صبح سے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    قبل ازیں گزشتہ بدھ کو ملازمین کی یونین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں عملے کی کمی اور مناسب تنخواہ نہ ہونے کے باعث ملازمین پر کام کا شدید دباؤ ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی  تعداد 19533 تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 19533 تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر پر کورونا کے وار جاری ہے ، ایک روز میں مزید باون ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد  مجموعی تعداد 19533 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ، رپورٹ وزارت صحت نےتیارکی
    ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 52 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 19 ہزار 533 ہو گئی۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 62 فیصد ڈاکٹر، 25 فیصد پیرامیڈیکل سٹاف جبکہ 13 فیصد نرسز شامل ہیں، کورونا سے متاثرہ چوبیس فیصد ہیلتھ ورکرز آئیسولیشن وارڈز جبکہ 76 فیصد اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ایمرجنسی سمیت مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ 93 فیصد ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہو چکے ہیں جن کی مجموعی تعداد 18132 ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ 174 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا سے سندھ میں 62، کے پی میں 48، پنجاب میں 29 ، وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14، آزادکشمیر اور بلوچستان میں بالترتیب 9 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • کورونا کے وار میں تیزی، ایک دن میں 227  ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار

    کورونا کے وار میں تیزی، ایک دن میں 227 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے ساتھ ہی ایک دن میں 227 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ملک بھر میں کورونا ہیلتھ ورکرز پر حملے جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں227 ہیلتھ کیئر ورکرزمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 18 ہزار 394 ہوگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ 174 ہیلتھ ورکرز جاں بحق اور کورونا سے متاثرہ 17 ہزار 780 ہیلتھ کیئرورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کورونا سے سندھ میں 62،کے پی میں48 ، پنجاب میں29، اسلام آبادمیں14 ، آزادکشمیر میں9 ،بلوچستان میں 9، جی بی میں 3 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مثبت کیسز میں61 فیصد ڈاکٹر، 25 فیصد پیرامیڈکس، 14 فیصد نرسز شامل ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ بیشتر فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔

  • کورونا کے وار میں تیزی،  ایک دن میں 34  ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار

    کورونا کے وار میں تیزی، ایک دن میں 34 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں 34 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ تاحال 164 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا پھر زور پکڑنے لگا، ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 34 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16ہزار788ہوگئی۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں متاثرہ ہونے والوں میں 21 ڈاکٹر، 3 نرسز، 10اسپتال ملازمین شامل ہیں جبکہ ملک میں تاحال 164 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 367 ہیلتھ ورکرز گھر اور 22 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک میں16ہزار235ہیلتھ ورکرز کوروناسےصحت یاب ہو چکے ہیں۔

    وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے،سندھ میں 5907 ہیلتھ ورکرز متاثر اور 57 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرز متاثر 29 جاں بحق، کے پی میں 3982 ہیلتھ ورکرز متاثر ، 44 جانبحق اور بلوچستان میں 847 ہیلتھ ورکرز متاثر اور 9 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 1532 ہیلتھ ورکرز ، گلگت بلتستان میں266 ہیلتھ ورکرز اور آزادکشمیر میں 765 ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرزوں میں 13 کا تعلق اسلام آباد سے ، 3 کا گلگت بلتستان سے اور 9 کا تعلق آزاد کشمیر سے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی تعداد 3ہزار سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی تعداد 3ہزار سے تجاوز

    اسلام آباد : کورونا وائرس کےملک بھر میں فرنٹ لائن ورکرز پر وار جاری ہے، کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ اب تک 31 ہیلتھ کیئرورکرز  جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناڈیوٹی پرمامور ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت صحت کوارسال کردی، ہیلتھ پروفیشنلز پررپورٹ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے تیار کی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا 24 گھنٹےمیں مزید 108 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کوروناکی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں کوروناسے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 3196 ہوگئی جبکہ مزید2 ہیلتھ کئیرورکرز جان کی بازی ہار گئے اور کوروناسےمرنےوالےہیلتھ کیئرورکرزکی تعداد 31 ہوگئی ۔

    رپورٹ کے مطابق مزید 61 ڈاکٹروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد مجموعی تعداد 1876 ہو گئی، مجموعی طور پر423 نرسیں اور897 دیگر اسپتال  ملازمین کورونا میں مبتلا ہیں۔

    وزارت صحت کوارسال  کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس کا شکار 253 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ  کورونا میں مبتلا 5 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تشویشناک ہیں اور  اب تک 1148 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہوچکےہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں380 ڈاکٹر، 138 نرسیں،طبی عملےکے203افرادمیں کورونا کی تشخیص ہوئی  جبکہ کے پی میں451 ڈاکٹر، 162نرسیں،طبی عملے کے 374 افرادکورونا میں مبتلا ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے 616 ڈاکٹروں، 63 نرسوں،طبی عملےکے 122 افراد،  اسلام آباد کے164 ڈاکٹر، 51 نرسز اورطبی عملےکے83 افراد اور بلوچستان  کے238 ڈاکٹر، 4 نرسیں اور طبی عملےکے61 افرادکورونا میں مبتلا ہیں۔

    رپورٹ  میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے15 ڈاکٹر, 2 نرسیں،طبی عملےکے43 افراد اور آزادکشمیر کے12 ڈاکٹر،3 نرسیں اورطبی عملےکے11 ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

  • ملک میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، وزیراعظم کا نوٹس، ہنگامی پلان طلب

    ملک میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، وزیراعظم کا نوٹس، ہنگامی پلان طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی بڑی تعداد کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ہنگامی پلان طلب کرلیا، طبی عملے کی حفاظت سے متعلق وزارت صحت اور این ڈی ایم اے بریف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملےکی بڑی تعداد کا کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرزکی حفاظت سے متعلق ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے۔

    وزارت صحت،این ڈی ایم اےطبی عملے کی حفاظت سے متعلق بریف دیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2193 تک پہنچ گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : طبی عملے پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، مزید 82 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں اور کل تعداد 1232 تک جا پہنچی ہے۔

    اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 333 تک پہنچ گئی ہے، میڈیکل سے وابستہ 196 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 7 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 1185 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں 789 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔