Tag: Healthy Body

  • سورج کی شعاعوں میں ہے لمبی عمر کا راز، حیران کن تحقیق

    سورج کی شعاعوں میں ہے لمبی عمر کا راز، حیران کن تحقیق

    سورج کی شعاعیں ہماری زندگی میں بہت اہمیت کی حامل ہیں، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صبح کے وقت سورج کی شعاعوں میں کچھ وقت گزارنا عمر کو لمبی کرسکتا ہے۔

    یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی کہ جو تمباکو نوشی نہیں کرتے اور نہ ہی سورج کی شعاعیں لیتے ہیں ان کی مثال سگریٹ پینے والے افراد کے جیسی ہی ہے کیونکہ سورج کی روشنی سے گریز کرنا بھی آپ کی عمر کو کم کر سکتا ہے۔

    اس تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی میں سب سے زیادہ آنے والے گروپ کے مقابلے میں سورج کی روشنی سے گریز کرنے والوں کی متوقع عمر 6 ماہ سے 2.1 سال تک کم پائی گئی۔

    اگر آپ ہر روز کچھ وقت کے لیے سورج کی روشنی لے رہے ہیں، تو آپ کو صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ان میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری، انفیکشن اور خود کار قوت مدافعت کے امراض اور تناؤ کی سطح میں کمی کا خطرہ شامل ہے۔

    وٹامن ڈی کا کیا کردار ہے:

    یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہمیں وٹامن ڈی سورج کی شعاعوں سے حاصل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود وٹامن ڈی شاید سورج کی روشنی کی نمائش کا ایک سروگیٹ مارکر ہے اور لمبی عمر میں اضافے کا ذمہ دار واحد عنصر نہیں ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس (سورج کی روشنی میں نہ ہونے کی صورت میں) ایک جیسے صحت کے فوائد فراہم نہیں کرتے ہیں۔

    سورج کی روشنی میں مختصر وقت گزارنا (روزانہ 5-30 منٹ) کافی ہے۔ دن کے مناسب وقت کا انتخاب کریں، جب یو وی انڈیکس کم ہو۔

  • جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے کارآمد ٹپس

    جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے کارآمد ٹپس

    ایک صحت مند جسم ہی زندگی میں آگے بڑھنے اور کچھ کر دکھانے کی جستجو کو مہمیز کرتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ سب سے پہلے جسم کو صحت مند رکھا جائے۔

    یہاں ہم آپ کو چند کارآمد ٹپس بتا رہے ہیں جنہیں اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ صحت مند رہ سکتے ہیں۔

    دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے 8 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔

    آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے رات سونے سے قبل کسی بھی تیل سے اپنے تلووں کا مساج کریں۔

    کانوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار لہسن ملا ہوا تیل کانوں میں ڈالیں۔

    نزلہ زکام سے بچنے کے لیے پودینے کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

    گلے کی خرابی سے بچنے کے لیے کالی مرچ کو کھانوں میں شامل کریں۔

    امراض قلب سے حفاظت کے لیے نمک کا استعمال کم کردیں۔

    بہت زیادہ تیل والے کھانے جگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا ان سے پرہیز کریں۔

    معدے کی صحت کے لیے ٹھنڈا کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔

    آنتوں کو صحت مند اور نظام ہاضمہ درست رکھنے کے لیے جنک فوڈ کی جگہ زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں۔

    گردوں کو فعال رکھنے کے لیے دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، رات میں کم پانی پئیں جبکہ سونے سے قبل واش روم ضرور ہو آئیں۔