Tag: hearing impaired

  • تیز آوازیں کس طرح سماعت کو متاثر کرتی ہیں؟

    تیز آوازیں کس طرح سماعت کو متاثر کرتی ہیں؟

    یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کے بازاروں میں ملنے والے پلاسٹک کے باجوں کی ایک منفی روایت ہر سال پروان چڑھ رہی ہے جو نہ صرف ایک غیر اخلاقی حرکت ہے ساتھ ہی اسے انسانی صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔

    ان پلاسٹک کے باجوں کی تیز آوازوں سے نہ صرف عام شخص متاثر ہوتا ہے بلکہ وہ لوگ جو زیادہ شور برداشت نہیں کرسکتے طبی لحاظ سے ان کی سماعت بھی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سیف اللہ میر نے ناظرین کو اس کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کرکٹ میچوں کے دوران یا یوم آزادی کے موقع پر گلی محلوں میں بچوں اور جوانوں کے ہاتھوں میں جو باجے ہوتے ہیں ان کی آواز سے آپ کی قوت سماعت بہت بری طرح متاثر ہوتی ہے، اس سے چکر بھی آسکتے ہیں اور زائد عمر کے لوگوں کیلئے بہت خطرناک ہے۔

    اس مسئلہ کا علاج بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایسے مواقعوں پر آپ کو چاہیے کہ کانوں میں فوم والے ایئر پلگز لگالیں، یا وہ فوری طور پر میسر نہ ہو تو روئی بھی لگاسکتے ہیں اس سے آواز کی شدت میں کسی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

  • ویڈیو: سماعت سے محروم لڑکا پہلی بار آواز سنتے ہی رو پڑا

    کسی شخص کی زندگی کا وہ لمحہ بلاشبہ ناقابل یقین لمحہ ہو سکتا ہے جب وہ پہلی بار آنکھوں سے کچھ دیکھتا ہے یا کانوں سے پہلی بار کوئی آواز سنتا ہے۔

    سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سماعت سے محروم ایک 15 سالہ لڑکے کو دیکھا جا سکتا ہے، جس نے پہلی بار آواز سنی تو بے اختیار رو پڑا۔

    دلوں کو موہ لینے والی اور آنکھیں نم کر دینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب لڑکے نے اپنے ڈاکٹر کی آواز سنی تو پہلے تو وہ بہت خوش ہوا اور پھر رو پڑا۔

    ویڈیو کلپ میں خاتون ڈاکٹر کو لڑکے کے کانوں میں کوکلیئر امپلانٹ میں مائکرو فون لگاتے دکھایا گیا ہے، جیسے ہی وہ سننے کا آلہ لگا دیتی ہیں، لڑکا آواز کو سننے لگتا ہے، اور پھر وہ خوشی سے مغلوب ہو کر پرجوش ہو جاتا ہے، اور پھر اچانک رونے لگتا ہے۔

    کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور ایک خاتون اس کے قریب آ کر اسے گرمجوشی سے گلے لگا رہے ہیں۔

    ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ اس 15 سالہ بچے کو بچپن سے ہی سماعت کا مسئلہ لاحق تھا، آخر کار جب اس نے اپنے ڈاکٹر سے ’ہیلو، آپ کیسے ہیں‘ سنا تو ایک خوب صورت رد عمل کا شکار ہوا۔

    یہ ویڈیو آج بدھ کو شیئر کی گئی ہے اور اب تک اسے 42 ہزار بار دیکھا گیا ہے، اور ڈیڑھ ہزار کے قریب لوگوں نے اسے لائک کیا۔ لڑکے کے بے ساختہ ردعمل نے صارفین کے دلوں کو بھی پگھلا دیا، اور ایک صارف نے لکھا کہ میں صرف سوچ سکتا ہوں کہ یہ اس کے لیے کتنا شان دار ہوگا۔

    ایک اور صارف نے لکھا ’’بطور والدین، جب آپ کا بچہ پہلی بار سنتا ہے تو وہاں ہونا کتنا حیرت انگیز ہوگا۔‘‘