Tag: Heart Surgery

  • معروف کامیڈین عمر شریف کو کیا بیماری ہے؟

    معروف کامیڈین عمر شریف کو کیا بیماری ہے؟

    کراچی: امریکا میں مقیم ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ معروف کامیڈین عمر شریف کی ہارٹ سرجری ایک پیچیدہ عمل ہے، امریکا پہنچتے ہی انہیں اسپتال میں داخل کرلیا جائے گا اور ایک سے دو دن میں ان کی سرجری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق شہاب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں معروف کامیڈین عمر شریف کی بیماری کی تفصیلات بتائیں۔

    ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے دل کے ایک والو کے مسلز کمزور ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے خون کی گردش میں رکاوٹ ہے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کا علاج اوپن ہارٹ سرجری سے ہوسکتا ہے، لیکن عمر شریف کی پہلے ہی ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے جبکہ ان کے گردے بھی کمزور ہیں لہٰذا دوبارہ سرجری کرنا ان کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر طارق کے مطابق عمر شریف کی سرجری اب نئے طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی جس میں دل کو کھولے بغیر شریانوں کے اندر سے ہی اس والو کی جراحت کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا یہ ایک مشکل سرجری ہے اور اس کے لیے ماہر امراض قلب کی پوری ٹیم چاہیئے جن کا پاکستان آنا مشکل تھا، اسی لیے عمر شریف کو یہاں بلایا گیا۔ امریکا پہنچتے ہی عمر شریف کو اسپتال میں داخل کرلیا جائے گا اور ضروری پروسیجر کے بعد ان کی سرجری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے ایئر ایمبولنس عمر شریف کو لے کر امریکا روانہ ہوچکی ہے، ایئر ایمبولینس میں اہلیہ بھی عمر شریف کے ہمراہ ہیں۔

  • ڈاکٹروں نے 81 سالہ بھارتی خاتون کو گائے کے دل کا وال لگا دیا

    ڈاکٹروں نے 81 سالہ بھارتی خاتون کو گائے کے دل کا وال لگا دیا

    نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی میں ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے عارضہ قلب میں مبتلا 81 سالہ خاتون کو گئے کے دل کی مدد سے نئی زندگی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرحیدر آباد سے تعلق رکھنے والی 81 سالہ خاتون کے دل کے وال سکڑ گئے تھے، ان کا گزشتہ ہفتے فرنٹئیر لائف لائن اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔

    ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کے ایم چیریان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار روایتی اوپن ہارٹ سرجری جا متبادل ہے اور ان افراد کے لئے انتہائی کارآمد ہے جوکہ آپریشن کی صورت میں انتہائی خطرے کی زد میں ہوتے ہیں۔

    heart surgery

    ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے دل کا وال 11 برس قبل پہلے بھی بدلا گیا تھا لیکن رواں سال ان کے دل نے ان کے لئے مسائل پیدا کرنے شروع کردئیے۔

    چند سال قبل خاتون بریسٹ کینسر کے علاج کے مراحل سے بھی گزر چکی ہیں جس کے سبب ان کےدل کے وال سکڑ گیا تھا۔

    ان کے دل کی حالت ک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے گائے کے ٹشوز سے پیوند کاری کا فیصلہ کیا جوکہ انتہائی کامیاب رہا۔

  • تھری ڈی دل نے مریضہ کی زندگی بچا لی

    تھری ڈی دل نے مریضہ کی زندگی بچا لی

    چین: ماہرین کے مطابق تھری ڈی ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال اب مشکل آپریشنز کو بھی آسان بنارہا ہے ۔

    ایسا انوکھا آپریشن شنگھائی میں ہوا، جہاں ڈاکٹروں نے دل کے تھری ڈی ماڈل کی مدد سے ستتر سالہ مریضہ کا کامیاب آپریشن کر ڈالا۔

    چین کے شہر شنگھائی کے اسپتال میں ستتر سالہ مریضہ کو دل کی تبدیلی کے لئے داخل کیا گیا، آپریشن میں پیچیدگی کی وجہ سے مریضہ کے دل کا تھری ڈی ماڈل تیار کیا گیا۔

    جس نے آپریشن کی تیاری میں ڈاکٹروں کو بہت مدد فراہم کی اور انہوں نے ایک گھنٹے کا کامیاب آپریشن کرکے مریضہ کی جان بچالی۔