Tag: Heart Transplant

  • سعودی اسپتال کا بڑا کارنامہ، 8 ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگا دیا

    ریاض: سعودی عرب میں ریاض میں قائم اسپتال کے سرجنز نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، سرجنز کی ٹیم نے 8 ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگایا۔

    عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری ٹیم نے دارالحکومت ریاض میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بچیوں کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیے ہیں۔

    آپریشن سے قبل دونوں لڑکیاں، ایک 8 ماہ سے کم عمر اماراتی بچی، اور ایک 19 ماہ کی سعودی بچی دل کی خرابی کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں تھیں، دونوں بچیوں کو ٹرانسپلانٹ کے انتظار میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں بھی رکھا گیا تھا۔

    آٹھ ماہ کے بچے کے دل کی پیوندکاری کا کیس مشرق وسطیٰ کے سب سے کم عمر بچے کا کیس بن گیا ہے، اس سے قبل 11 ماہ کی غیم نامی بچی کے دل کی پیوند کاری 2021 میں ہوئی تھی۔

    پہلی سرجری کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی سرجیکل ٹیم نے ایک متوفی عطیہ دہندہ کے دل کو نکال کر لانے کے لیے دبئی کا سفر کیا۔ جب کہ دوسری سرجری کے لیے ٹیم نے مکہ مکرمہ کا سفر کیا۔

    سفری سہولت سعودی وزارت دفاع کی ایرومیڈیکل ایوکیویش ٹیم، اور متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر فار ریگولیٹنگ ڈونیشن اینڈ ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشو نے فراہم کی۔

    ٹرانسپلاٹ کے بعد دونوں بچیوں کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

  • امریکا: کرونا ویکسین نہ لگوانے پر اسپتال نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کردیا

    امریکا: کرونا ویکسین نہ لگوانے پر اسپتال نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کردیا

    واشنگٹن: امریکا کے شہر بوسٹن میں دل کی پیوند کاری کے منتظر ایک مریض کو، کرونا ویکسین نہ لگوانے پر سرجری سے منع کردیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مریض کے والد ڈیوڈ فرگوسن کا کہنا ہے کہ ان کا 31 سالہ بیٹا موت کے دہانے پر کھڑا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا منتظر ہے۔ اس نے اسپتال میں کرونا ویکسی نیشن کروانے سے انکار کردیا ہئ کیوںکہ وہ اس کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کا عملہ میرے بیٹے پر ویکسین لگوانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں کہ اگر اس نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تو وہ اسے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں کی فہرست سے باہر نکال دیں گے۔

    دوسری جانب بوسٹن کے برگھم اینڈ ویمنز اسپتال کی ترجمان نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے آپریشن اور اعضا کے ٹرانسپلانٹ کے لیے کرونا ویکسی نیشن کا مکمل ہونا لازمی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس سی ڈی سی (مرکز برائے دافع امراض اور تحفظ) کی تجویز کردہ تمام ویکسین بشمول کووڈ 19 موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپلانٹ کے امیدواروں میں آپریشن کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ مریض کی جلد از جلد بحالی بھی کرنا چاہتے ہیں، کیوںکہ اتنی بڑی جراحی کے بعد انسان کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک یونیورسٹی کے طبی ماہر آرتھر کیپلین نے میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی ٹرانسپلانٹ میں آپ کا مدافعتی نظام ختم ہوجاتا ہے اور پھر کرونا وائرس آپ کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹرانسپلانٹ کے لیے منع کیا جارہا ہے۔

  • مصنوعی دل لگانے کا ایک اور کامیاب آپریشن

    مصنوعی دل لگانے کا ایک اور کامیاب آپریشن

    کراچی: ملک میں ایک اور مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔ قومی ادارہ امراض قلب میں کیا جانے والا یہ  تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں مکینکل ہارٹ کی ایک اور کامیاب سرجری کرلی گئی۔ این آئی سی وی ڈی میں ایل وی اے ڈیوائس لگانے کا یہ تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔

    ڈاکٹر پرویز خان کا کہنا ہے کہ 58 سال کے بنارس خان کو مکینکل ہارٹ لگایا گیا، مریض صحتیابی کی طرف گامزن ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک مکینکل ہارٹ کی یہ تیسری کامیاب سرجری ہے۔ آپریشن کے بعد بنارس خان کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں مصنوعی دل لگانے کا پہلا کامیاب آپریشن 9 جولائی کو کیا گیا تھا۔

    ٹرانسپلانٹیشن ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر پرویز چوہدری کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ نفیسہ احمد کا دل صرف 15 فیصد کام کر رہا تھا جس کے بعد انہیں مصنوعی دل لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن

    پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن

    کراچی: پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔ مذکورہ آپریشن قومی ادارہ امراض قلب میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب میں خاتون کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔

    یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

    ٹرانسپلانٹیشن ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر پرویزچوہدری کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔ آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ نفیسہ احمد کا دل صرف 15 فیصد کام کر رہا تھا۔

    اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعدیہ نے بھی این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا۔

    انہوں نے اسپتال میں انتظامات اور سہولتوں کی تعریف کرنے کے ساتھ آپریشن کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔