Tag: heartbreaking video

  • شامی بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو نے لوگوں کو رلادیا

    شام میں سال 2011ء کے بعد سے اب تک جاری خانہ جنگی نے سیکڑوں اور ہزاروں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

    شام کی خانہ جنگی اور اس کے وابستہ واقعات اکیسویں صدی کا بدترین المیہ ہے اور لگتا ہے کہ یہ المیہ ابھی اپنے ساتھ اور کئی مصائب وآلام کو لیے مزید کئی سال تک جاری رہے گا۔

    شام کے ان افسردہ اور لرزہ خیز واقعات میں ایک تازہ واقعہ ایک ننھی بچی کا ہے جس کے ٹھنڈے رخساروں پر گرنے والے آنسوؤں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں شام میں سردی کی شدت اور خوراک کی قلت کا شکار بچی نے روتے ہوئے اپنی زبوں حالی بیان کی۔ اس نے کہا کہ میری بہن سردی سے مر گئی مگر ہمیں بچانے اور مدد دینے والا کوئی نہیں۔ یہ کہتے ہوئے وہ بے اختیار رو پڑی اور اس کے آنسو اس کےچہرے پر چھلک پڑے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق شامی بچی کی مفلوک الحالی کا ترجمان کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ ویڈیو میں بچی کی حالت اور کیفیت کو دیکھ کر درد دل رکھنے والی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

    شام کے مصیبت کدے سے بچی کی یہ فریاد کوئی نہیں۔ یہ ویڈیو خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں انسانیت کی بربادی کی تازہ مثال ہے۔

    بچی کو روتے اور یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "میری بہن سردی سے مر گئی۔ پتہ نہیں کیسےساری دنیا گرم ہے سوائے ہمارے، ہم سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں۔ موسم بہت سرد ہے اور ہم سردی سے مر رہے ہیں”۔

    اس نے وضاحت کی کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے اور ایندھن کی کمی کا شکار ہے۔ رات کو جب سوتی ہے تو اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کے اعضا اس کے ساتھ ہیں یا نہیں کیونکہ اس کے اعضا ٹھنڈ سے اکڑ جاتے ہیں۔

    اس نے بتایا کہ اس کی بہن شدید سردی سے مر گئی تھی. اس کے اہل خانہ نے "ہیٹر” آن کیا اور شدید سردی سے خود کو گرم کرنے کے لیے اس کے گرد جمع ہوگئے۔

  • رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

    رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

    بنگلور : بھارت میں ایک رہائشی عمارت کے گرنے کا دلخراش منظر موبائل فون کی ویڈیو گیلری میں محفوظ ہوگیا، عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی مذکورہ عمارت کا جھکاؤایک جانب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اسے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔

    خوش قسمتی سے حادثے کے وقت مذکورہ عمارت میں کوئی شخص بھی موجود نہیں تھا، اس لیے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1962میں تعمیر ہونے والی عمارت کی دیواروں کا پلستر اور چھت کا سریا گرنے سے متعلق عمارت کے مکینوں نے ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا تھا۔

    ایمرجنسی سروسز کے عملے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مکینوں کو مخدوش عمارت سے باہر نکالا جس کے کچھ دیر میں ہی یہ عمارت منہدم ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس مختصر سی 20سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عمارت دیواریں اس کے وزن سے نیچے گر رہی ہیں اور چند سیکنڈ میں پوری عمارت دھول اور ملبے کے ایک بڑے بادل میں ڈھل جاتی ہے۔

  • بچوں کیساتھ خوفناک حادثہ! دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بچوں کیساتھ خوفناک حادثہ! دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نئی دہلی : بھارتی ریاست تلنگانہ میں تیز رفتار کار گلی میں کھڑی موٹر سائیکلیوں پر چڑھ دوڑی، گلی میں کھیلتے بچے حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے رام چندر پورم پولیس اسٹیشن کی حدود میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے قابو ہوکر گلی میں جاگھسی۔

    حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گلی میں کچھ بچے کھیل رہے ہیں کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی گلی میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو روندتی ہوئی بچوں کی جانب آنے لگی۔

    حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بچے بھی شکار ہوسکتے تھے تاہم بچوں نے حادثہ دیکھ کر گھروں کی جانب دوڑ لگادی جس کے باعث جان بچ گئی، ورنہ پلک جھپکنے کی دیر ہوتی اور گلی میں ہر طرف لاشیں بھکری ہوتیں۔

    پولیس کے مطابق اس حادثے میں کسی بھی بچے، شہری یا ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔