Tag: Heat

  • شدید گرمی میں انفیکشنز سے کیسے بچا جائے؟

    شدید گرمی میں انفیکشنز سے کیسے بچا جائے؟

    کراچی : شہر قائد میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر مختلف انفیکشنز پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر ماہرینِ صحت نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا۔

    شدید گرمی اور حبس کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اہم تجاویز بھی دیں۔

    ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ، اور بازار کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پئیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گرمی میں گھر سے باہر نہ نکلیں، اگر جانا ذیادہ ہی ضروری ہو تو ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ لیں۔

    انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں۔
    دن کے گرم اوقات میں گھر کی کھڑکیوں کو بند رکھیں، یاد رکھیں! تمام افراد بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ماہرینِ صحت نے بتایا کہ پانی اور او آر ایس کا استعمال آپ کو اس شدید گرنی سے پیدا ہونے والی جسم میں نمکیات کی کمی سے کافی حد تک بچا سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ گرمی میں اگر کوئی شخص تاب نہ لاتے ہوئے بیہوش ہوجائے تو اس کے سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں، متاثرہ شخص کو سایہ دار جگہ پر لے جائیں زیادہ طبیعت بگڑنے کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کریں۔

  • برطانیہ میں انتہائی گرمی : خطرناک وارننگ جاری

    برطانیہ میں انتہائی گرمی : خطرناک وارننگ جاری

    لندن : برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق تمام عمر کے افراد کو گرمی سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

    اس حوالے سے یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری زرد وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران این ایچ ایس پر اضافی بوجھ کا خطرہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن سمیت 8شہروں میں زرد وارننگ جاری کی گئی ہے، بیمار اور بزرگ افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

    برطانیہ

    زرد وارننگ کے شہروں میں لندن، مڈلینڈز، یارکشائر، ہمبر شامل ہیں، تاہم گرمی کی لہر ویلز، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ میں بھی محسوس کی جائے گی۔

    یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق لندن میں آج درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ رواں سال درجہ حرارت اوسطاً زیادہ رہنے کی اطلاعات ہیں۔

  • مشرقی اور جنوب مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں

    مشرقی اور جنوب مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں

    کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج دن میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

    لورالائی، ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک سے بارش کی پیشگوئی

    آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فی صد ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

  • ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی

    ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی

    کراچی: کئی دن کی شدید گرم لہر کے بعد شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے، آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کراچی میں 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

  • حجاج کرام شدید گرمی سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

    حجاج کرام شدید گرمی سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

    ریاض: رواں برس حج شدید موسم گرما میں ہونے کے سبب حکام نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج ان ہدایات کا خیال رکھیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کے دوران عازمین حج کو لو سے بچنے کے لیے 4 مشورے دیے ہیں۔

    وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج شدید گرمی کے موسم میں ہو رہا ہے، عازمین حج گرمی اور لو سے بچنے اور اپنی سلامتی کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

    وزارت حج کا کہنا ہے کہ حجاج دن کے وقت انتہائی ضرورت یا حج کے کسی ضروری کام سے ہی رہائش سے نکلیں، احرام کی چادریں استعمال کرتے وقت جسم کا صرف اتنا ہی حصہ کھولیں جتنا احرام پہنتے وقت کھولنا ضروری ہو۔

    حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ رہائش سے دن میں نکلتے وقت چھتری کا استعمال کریں اور مشروبات اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

  • 15 منٹ میں گھر کو گرم کرنے والی ننھی سی ڈیوائس

    15 منٹ میں گھر کو گرم کرنے والی ننھی سی ڈیوائس

    موسم سرما میں گھروں کو گرم رکھنا ضروری ہوتا ہے جس کے لیے بہت سی توانائی استعمال ہوتی ہے۔

    ترقی پذیر ممالک میں ایسے موقع پر توانائی کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جیسے گیس کی لوڈ شیڈنگ وغیرہ، ایسے میں سرد علاقوں کے باسیوں کو نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    تاہم اب ایک ایسی ڈیوائس بنا لی گئی ہے جو صرف 15 منٹ میں گھر کو گرم کرسکتی ہے اور یہ ماحول دوست بھی ہے۔

    ایگلو نام یہ ڈیوائس توانائی کے کسی بھی ذریعے کے بغیر کام کرتی ہے اور اسے کام کرنے کے لیے صرف چند موم بتیاں درکار ہیں۔

    اس ڈیوائس میں ایسا مٹیریل لگایا گیا ہے جو موم بتی سے حرارت کو جذب کرتا ہے۔ اس میں نصب مٹیریل موم بتی کے ننھے سے شعلے کو کئی گنا بڑھا کر باہر خارج کرتا ہے۔

    اس طریقے سے یہ اپنے مقام کو 15 منٹ میں گرم کرسکتا ہے۔

    یہ ڈیوائس مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہے جو کمرے کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی آرائش میں بھی اضافہ کرے گی۔

  • چاپان: شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 65 افراد ہلاک

    چاپان: شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 65 افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان میں قیامت خیز گرمی کی لہر نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں ان دنوں گرمی کی غیر معمولی لہر نے عوام کی زندگیاں مشکلات میں ڈال دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 ہلاکتیں ہوچکیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام نے اس ریکارڈ گرمی کو ’قدرتی آفت‘ قرار دیا ہے، جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے بائیسں ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرنا پڑا ہے۔

    جاپان کے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ادارے کے مطابق سن 2008 کے بعد سے ایک ہفتے میں جاپان کو اس انداز سے گرمی کی لہر اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کا اس طرح کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔


    جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی‘ 60 سے زائد افراد ہلاک


    ادارے کا کہنا ہے کہ جولائی کے آغاز سے اب تک گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 ہو چکی ہے، لوگوں کو بھرپور انداز میں ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب حکام کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور گرمی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    خیال رہے کہ حالیہ موسم گرما میں ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اس صورتحال میں طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔