Tag: heat wave

  • شدید گرمی میں ٹھنڈا پانی پینا، سخت خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

    شدید گرمی میں ٹھنڈا پانی پینا، سخت خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

    شدید گرمی کے دوران اکثر افراد نہایت ٹھنڈا پانی پیتے ہیں لیکن اب ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ یہ عادت نہایت خطرناک ہوسکتی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایڈم نامی برطانوی نوجوان نے ہیٹ ویو کے دوران ٹھنڈا پانی پینے کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹھنڈی ہوا والی ایئر کنڈیشنڈ کار کے اندر 2 بوتلیں برف کے پانی کی پی کر اپنے جسم کو ٹھنڈا کرنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ عجیب سا محسوس ہونے لگا اور میرے جسم پر عجیب و غریب دھبے نمودار ہونے کے ساتھ، مجھے شدید متلی ہوئی اور میرے ہاتھوں اور پیروں میں شدید جھرجھری ہونے لگی۔

    ایڈم نے مزید کہا کہ میں نے دروازہ کھولا اور میں گر گیا تو میرے والد گھبرا کر میری مدد کے لیے بھاگے کیونکہ میرے جسم کو ٹھنڈے پانی سے شدید جھٹکا لگا تھا۔

    ایڈم کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر سارہ جارویس کا کہنا ہے کہ اگر آپ تیزی سے کوئی بہت ٹھنڈی چیز پیتے ہیں تو وہ سردی آپ کے منہ کے اوپری حصے پر موجود اعصاب کو متحرک کرتی ہے جس کے نتیجے میں یہ تیزی سے سکڑ جاتا ہے اور پھر مائیکروو اسکولچر میں اس کی توسیع ہوتی ہے۔

    ان کے مطابق اس کی وجہ سے دماغ ان اعصاب سے پیغامات کو کاٹ دیتا ہے اور ایک بار ایسا ہونے کے بعد، آپ کو عام طور پر اچانک درد ہوتا ہے جس سے آپ کو چکر آسکتے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے گرمی کی شدید لہر کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ایک شخص جو سب سے بہتر کام کر سکتا ہے وہ ہے ٹھنڈے پانی کے صرف چند گھونٹ پینا جبکہ کمرے کے درجہ حرارت میں موجود پانی کو ان صورتوں میں محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے۔

  • برطانیہ میں قیامت خیز گرمی، اموات کا خدشہ

    برطانیہ میں قیامت خیز گرمی، اموات کا خدشہ

    لندن : برطانیہ میں سورج سوا نیزے پر آگیا، ’تپش‘نے نئی تاریخ رقم کردی ، ملک میں پہلی بار ’ریڈ الرٹ‘محکمہ صحت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر موت کے منہ بھی جا سکتے ہیں۔

    کئی ممالک میں اس بار گرمی نے پرانے سبھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سورج کی ’تپش‘ نے برطانیہ کو بھی پریشان کیا ہوا ہے۔ حالات کی سنگینی کے پیش نظر ’ریڈ الرٹ‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

    ماہرین موسمیات کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کیا گیا ہے کہ گرمی کے حوالے سے ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ تیزی سے 40 ڈگری سلسیس درجہ حرارت کے ریکارڈ کو توڑنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ منگل کو ملک میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت درج کر لیا جائے گا۔

    ان حالات کو دیکھتے ہوئے برطانیہ ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے ملک میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اور محکمہ موسمیات نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہی صلاح دی ہے۔

    عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر ضرورت کے گھروں سے نہ نکلیں۔ محکمہ موسمیات کی چیف ایگزیکٹیو پینی اینڈرسبی نے کہا کہ منگل کو درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس سے اوپر پہنچنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ کچھ ماڈلس میں اس سال دن کی درجہ حرارت 43 ڈگری سلسیس تک پہنچنے کے آثار ہیں۔

    محکمہ صحت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شدید گرمی میں صحت مند لوگوں کے سنگین طور پر بیمار پڑنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔

    اس سے ان کی موت تک ہو سکتی ہے۔ تنبیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ یہی نہیں، برطانیہ میں بے حد کم گھروں، اسکولوں یا چھوٹی صنعتوں میں ایئر کنڈیشنر کا انتظام ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرم سال 2019 کا تھا جب تپش 38.7 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا تھا۔ برطانیہ میں عام طور پر ہلکی گرمی پڑتی ہے۔ جولائی میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21ڈگری سلسیس، جب کہ اوسط کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہتا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریل اور سَب وے مسافروں کو ضروری نہ ہونے پر سفر نہ کرنے کا مشورہ جاری کیا ہے۔ بچوں اور بزرگوں کے گرمی کے منفی اثرات کے تئیں زیادہ حساس ہونے کے مدنظر اسکولوں اور اسپتالوں کو ان کا زیادہ خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    برطانیہ میں یہ الرٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سبب ملک میں لو چلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

  • سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان

    سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 13 سے 17 مئی تک شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 مئی کو شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر کراچی کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    اندرون سندھ میں گرمی کی لہر 17 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرہ فیروز اور شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جائے گا۔

    حیدر آباد، میرپور خاص، بدین اور عمر کوٹ میں بھی درجہ حرارت 43 سے 45 تک جانے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

    شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 12 ناٹیکل مائل ہے۔

  • سندھ میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا امکان

    سندھ میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے اندرونی شہروں بشمول کراچی میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے، شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

    شہر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    کراچی میں دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہے گا، دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • خیبر پختونخواہ میں اتوار کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

    خیبر پختونخواہ میں اتوار کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کے روز درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں 8 مئی اتوار کے روز درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

    صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں، عوام کو بھی ہیٹ اسٹروک سے پچنے کے لیے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پارہ معمول سے 9 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    حکام نے شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟

    کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟

    کراچی : شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم گرمی کی حالیہ لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اورمرطوب رہےگا اور گرمی کی حالیہ لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی ، فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سےہواکی رفتار10ناٹیکل مائل ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں گرمی کی شدید لہر میں مزید اضافے کا خطرہ ہے، بالائی سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ صورتحال دو مئی تک برقرار رہے گی۔

    بالائی سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے ، نواب شاہ اوردادو میں درجہ حرارت انچاس، سبی اڑتالیس، سکھرسینتالیس، ملتان اوربہاولپورمیں درجہ حرارت چھیالیس، فیصل آبادچوالیس اورلاہورمیں تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    شدید گرمی کے پیش نظرماہرین نےعوام کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • شدید گرمی آنے کو تیار: ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟

    شدید گرمی آنے کو تیار: ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟

    شدید گرمی کے اس موسم میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے ورنہ لُو لگنے یا ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس میں مریض کو فوری طور پر طبی امداد نہ دینے کی صورت میں اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    موسم گرما کا ابھی آغاز ہوا ہی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور ابھی گرمیوں کی شدت کے مہینے یعنی جون اور جولائی آنے باقی ہیں۔

    ایسے میں اس تپتی جان لیوا لُو، دھوپ اور ہیٹ ویو سے بچنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے چند مثبت عادات اپنا کر گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر خالد شفیع نے بتایا کہ گرمی کے اثرات اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے کیسے بچا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس موسم میں پانی اور مشروبات زیادہ سے زیادہ پیئں اور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی کافی حد تک بڑھا دیا جائے۔ جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے او آر ایس اور لیموں کا پانی پیئیں۔

    پروفیسر خالد شفیع کا کہنا تھا کہ گرمی سے حالت غیر محسوس ہونے پر فوراً نہائیں، پنکھے کا رخ اپنی طرف کرلیں تاکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوسکے۔ انتہائی شدید درجہ حرارت کی صورت میں اپنی گردن، بغلوں، گھٹنوں اور پیٹھ پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مائیں بچوں کو اپنا دودھ لازمی پلائیں اور چھ ماہ بعد ٹھوس غذائیں دیں اور ویکسین کا مکمل کورس کروائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید گرمی کے دنوں میں باہر نکلنے سے ہر ممکن پرہیز کریں۔ کوشش کریں کہ باہر نکلنے والے کام صبح سورج نکلنے سے پہلے یا شام کے وقت نمٹا لیں۔ گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن اسکرین، دھوپ کے چشمے اور کیپ کا استعمال کریں۔

  • کراچی میں گرمی : روزہ داروں کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی میں گرمی : روزہ داروں کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ ہیٹ ویو کی حالیہ لہر ختم ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    کم سے کم درجہ حرارت19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36سے39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت5ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈکیاگیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت6ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت13ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت16ڈگری ریکارڈ کیا گیا، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سخت گرمی میں کون سی غذائیں کھانی چاہیئں؟ ماہر صحت کا مفید مشورہ

    سخت گرمی میں کون سی غذائیں کھانی چاہیئں؟ ماہر صحت کا مفید مشورہ

    گرمیوں کا موسم آتے ہی ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم كے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور دیگر امراض کا سامنا رہتا ہے۔

    گرمیوں میں سب سے اہم چیز جس کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے وہ ہے غذا کیونکہ کھانے پینے میں چیزوں کا صحیح استعمال ہمیں بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

    گرمیوں میں بیکٹیریا اور دیگر وائرسز زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں، ہیٹ اسٹروک اور لُو کے سبب پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جبکہ صاف، تازہ، سادہ اور قدرتی غذاؤں کے سبب انسان متعدد بیماریوں اور موسمی شکایات سے محفوظ رہتا ہے جبکہ مضر صحت غذا کے استعمال سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔

    ان بیماریوں اور وائرسز سے بچا کیسے جائے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت ڈاکٹر عبداللہ بن خالد نے اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ غذا میں اعتدال پسندی بہت ضروری ہے، پھلوں سبزیوں اور گوشت کے اپنے اپنے فوائد ہیں جن کا استعمال بہت ضروری ہے۔ لیکن ان کو کھانے کا ٹائم ٹیبل ہونا چاہیے، سبزی اور پھل روزانہ استعمال کیے جائیں جبکہ گوشت ہفتے میں ایک بار لازمی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کھانے کی اشیاء وہ استعمال کریں جس میں تیل اور گھی کی مقدار کم ہو، تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک سے جتنبا بچیں اتنا اچھا ہے۔

    واضح رہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ دھوپ کی شدت بڑھتی جارہی ہے، سخت گرم موسم دوسرے مسائل کے علاوہ اپنے ساتھ کئی امراض بھی لے کر آتا ہے۔ بیماریوں کے علاوہ شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک یعنی لُو لگ جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟

    کراچی : شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم چار اپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے چوتھے روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آج بھی زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ گرم ہوا 14 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب اس وقت 12 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین اپریل تک گرمی کا راج رہے گا اور چاراپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔

    محکمہ موسمیات نے دادو میں 45 ، بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں 47 ، حیدرآباد میں پارہ 41 تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بلوچستان اورپنجاب کے مختلف اضلاع بھی گرمی کے زیراثررہیں گے اور اس دوران گرد آلودہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

    دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ کراچی کے ڈپٹی کمشنرز ،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جاری کیا گیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کےخدشات کی پیشگوئی ہے، ہیٹ ویو کا یہ سلسلہ 3 اپریل تک رہے گا ، ہیٹ ویو کےخدشات کےپیش نظر اور کورونا صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔